اَوَنی چَتُرویدی بھارت کی پہلی خاتون لڑاکا پائلٹوں میں سے ایک ہے۔[2] وہ ریوا ضلع سے ہے جو مدھیہ پردیش میں ہے۔ انھیں اپنی دو ساتھيوں - موہن سنگھ اور بھاونا کنٹھ کے کے ساتھ پہلی بار لڑاکا پائلٹ قرار دیا گیا تھا۔ ان تینوں کو جون 2016ء میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا سکواڈرن میں شامل کیا گیا۔ انھیں باضابطہ طور پر اس وقت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر طرف کمیشن میں شامل کیا گیا تھا۔[3]

اونی چترویدی
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1993ء (عمر 30–31 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریوا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی بنستھالی ودیاپت   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ پائلٹ [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ بھارتی فضائیہ   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ لیفٹنینٹ   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ناری شکتی پرسکار    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

22-سالہ چترویدی نے اپنی مکمل تربیت حیدرآباد کی ایئر فورس اکیڈمی سے لی۔ انھوں نے اپنی اسکول کی تعلیم ديولینڈ سے کی جو مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں واقع ایک چھوٹا سا شہر ہے۔[4] انھوں نے 2014 میں اپنی گریجویشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ونستھلي یونیورسٹی، راجستھان سے کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے امتحان کو بھی کامیاب کیا۔

ان کے والد پارلیمانی حکومت میں ایک ایگزیکٹو انجینئر اور ماں ایک گھریلو خاتون ہیں۔ چترویدی کو ٹینس کھیلنا اور پینٹنگ کرنا پسند ہے۔ انھیں اپنے خاندان کے فوجی حکام کی طرف سے حوصلہ افزائی حاصل ہوئی تھی۔ ان کے کالج فلائنگ کلب سے کچھ گھنٹے کی پرواز کا تجربہ حاصل ہوا جس نے انھیں بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے لیے خاص طور حوصلہ افزائی کی تھی۔

کیریئر

ترمیم

اپنی تربیت کا ایک سال مکمل کرنے کے بعد وہ جون میں لڑاکا پائلٹ بنی۔ کرناٹک سے ملحقہ بیدر سے ان کی تربیت کے تیسرے مرحلے کو مکمل کرنے کے بعد وہ لڑاکا جیٹ طیاروں جیسے کہ سکھوئی اور تیجس اڑانے کی اہل ہو گئی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب http://timesofindia.indiatimes.com/india/Avani-Bhawana-Mohana-become-IAFs-first-women-fighter-pilots/articleshow/52805137.cms
  2. "Avani, Bhawana, Mohana become IAF's first women fighter pilots - Times of India"۔ The Times of India۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2016  الوسيط |work= و |newspaper= تكرر أكثر من مرة (معاونت)
  3. Suresh Krishnamoorthy۔ "First batch of three female fighter pilots commissioned"۔ The Hindu۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2016  الوسيط |work= و |newspaper= تكرر أكثر من مرة (معاونت)
  4. "MP girl Avani Chaturvedi to be one amongst India's first three women fighter pilots"۔ 04 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2016