بیدر (کنڑ: ಬೀದರ್) بھارت کی ریاست کرناٹک کا ایک تاریخی شہر ہے اور یہ کرناٹک کے شمال مشرقی حصّہ دکن میں واقع ہے، جو مہارشٹرا اور تلنگانہ سے متصل ہے۔ اس شہر کو کرناٹک کا تاج کہا جاتاہے۔ یہ شہر، بہمنی سلاطین کے دور میں کافی اہم رہا ہے۔ کیونکہ بیدر بہمنی سلطنت کا پایہء تخت تھا-


ಬೀದರ್
محمد آباد
شہر
قلعہ بیدر کا داخلی دروازہ
قلعہ بیدر کا داخلی دروازہ
عرفیت: کرناٹک کا تاج
ملکبھارت
ریاستکرناٹک
علاقہBayaluseeme
ضلعبیدر
حکومت
 • ڈپٹی کمشنرDr. PC Jaffer IAS
رقبہ
 • کل43 کلومیٹر2 (17 میل مربع)
بلندی614 میل (2,014 فٹ)
آبادی
 • کل211,944
 • کثافت4,900/کلومیٹر2 (13,000/میل مربع)
زبانیں
 • دفتریکنڑ
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
PIN585 401
ٹیلی فون کوڈ91 8482
گاڑی کی نمبر پلیٹKA38
ویب سائٹwww.bidarcity.gov.in

یہ شہر دستکاری مصنوعات خصوصاً بیدری صنعت کے لیے جانا جاتاہے۔ مانجرا ندی ایک اہم ندی ہے جس سے پورے بیدر شہر میں پانی فراہم کیا جاتا ہے۔2010میں بیدر کو بھارت کا بائیسواں صاف ستھرا شہر اور کرناٹک کا پانچواں صاف ستھرا شہر قرار دیا گیاہے۔ اور قومی شاہراہ 9 اور 218 کے ساتھ متصل ہے اور پورا قدیم شہر چوبارے سے منسلک ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

نگار خانہ

ترمیم