اپیندر کشور رائے چودھری

اپیندر کشور رائے چودھری ((بنگالی: উপেন্দ্রকিশোর রায়চৌধুরী)‏)‏(12 مئی 1863ء – 20 دسمبر 1915ء) بنگال کے مشہور مصنف، مصور، طابع، وائلن نواز اور نغمہ نگار تھے۔ اپیندر کشور دوارکا ناتھ گانگولی کے داماد،[1] مشہور مصنف سوکمار رائے کے والد اور معروف فلم ساز ستیہ جیت رائے کے دادا تھے۔ اپیندر کشور بنیادی طور پر برہمو سماج کے ساختہ پرداختہ اور اس کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک تھے۔

اپیندر کشور رائے چودھری
(بنگالی میں: উপেন্দ্রকিশোর রায়চৌধুরী ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 10 مئی 1863ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میمن سنگھ ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 20 دسمبر 1915ء (52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گرڈی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد سوکمار رائے   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کلکتہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  الیس ٹریٹر ،  بچوں کے مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فنون لطیفہ میں شہرہ آفاق ٹیگور خاندان سے ان کے گہرے مراسم تھے۔ لوک کہانیوں پر مشتمل ان کے انتخاب نے ان کی تصنیفات کو شہرت بخشی۔ طباعت کے میدان میں انھوں نے پہلی بار رنگین طباعت کی کوشش اس وقف کی تھی جب مغرب میں بھی یہ تجربے کے مراحل سے گذر رہی تھی۔

سوانح

ترمیم

اپیندر کشور 12 مئی 1863ء[2] کو میمین سنگھ کے چھوٹے سے گاؤں موشوا میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کلکتہ میں گزارا اور وہیں 20 دسمبر 1915ء کو باون برس کی عمر میں وفات پائی۔[3]

اپیندر کشور کا پیدائشی نام کامدارنجن رائے تھا۔ ان کے والد کالی ناتھ رائے سنسکرت، عربی اور فارسی کے عالم تھے۔ نیز انگریزی اور فارسی زبانوں کے ماہر اور ہندوستان کے روایتی اور برطانوی قانونی نظاموں سے خوب واقف تھے۔

پانچ برس کی عمر میں اپیندر کشور کو ان کے عزیز ہری کشور نے گود لے لیا۔ ہری کشور میمین سنگھ کے زمین دار تھے۔ گود لینے کے بعد ان کا نام اپیندر کشور رکھا گیا اور خاندانی نام کے طور پر رائے چودھری کا اعزازی لقب عطا کیا گیا۔[4]

اپیندر کی ابتدائی تعلیم میمین سنگھ ضلع اسکول میں ہوئی جہاں سے سنہ 1880ء میں انھوں نے تکمیل کی۔ کچھ عرصہ پریزیڈنسی کالج میں بھی پڑھا لیکن سنہ 1884ء میں کلکتہ میٹروپولیٹن انسٹی ٹیوشن (موجودہ ودیا ساگر کالج) سے بی اے کا امتحان دیا۔ ان کی سب سے پہلی ادبی کاوش سنہ 1883ء میں شائع ہوئی۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Subodh Chandra Sengupta، Anjali Basu، مدیران (1998) [First published 1976]۔ Saṃsada Bāṅālī caritābhidhāna (Biographical dictionary) (بزبان بنگالی) (4th ایڈیشن)۔ صفحہ: 67۔ ISBN 81-85626-65-0 
  2. Hitendrakishore Raychowdhury (1984)۔ Upendrakishore O Moshua Ray Poribaarer Golposholpo۔ Firma KLM Private Limited۔ صفحہ: 1 
  3. "The Late Mr. U. Ray"۔ Modern Review۔ XIX (1): 103–105۔ January 1916 
  4. "Family History"۔ Satyajit Ray Society۔ 20 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ  الوسيط |archiveurl= و |archive-url= تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط |archivedate= و |archive-date= تكرر أكثر من مرة (معاونت)
  5. Md Mahbub Murshed (2012)۔ "Roychowdhury, Upendra Kishore"۔ $1 میں Sirajul Islam، Ahmed A. Jamal۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ایڈیشن)۔ Asiatic Society of Bangladesh