اکبر شاہ خان نجیب آبادی

بھارتی عالمِ دین اور مؤرخ

اکبر شاہ خان نجیب آبادی (1875ء - 10 مئی 1938ء) ایک ہندوستانی سنی مسلمان مورخ تھے جنھوں نے تین جلدوں میں تاریخ اسلام لکھی۔ [1]

اکبر شاہ خان نجیب آبادی
اکبر شاہ خان نجیب آبادی کا نام اردو خطاطی میں

معلومات شخصیت
پیدائش 1875
نجیب آباد، بجنور، برطانوی ہند کے متحدہ صوبے
تاریخ وفات 10 مئی 1938(1938-50-10) (عمر  62–63 سال)
مذہب اسلام (پیدائش — 1906ء)
احمدیہ (1906ء–1915ء)
اسلام (1916ء — وفات)
فرقہ سنی اسلام
عملی زندگی
پیشہ مورخ
کارہائے نمایاں تاریخ اسلام (3 جلدیں)

سوانح

ترمیم

نجیب آبادی 1875 ءمیں نجیب آباد، بجنور، برطانوی ہندوستان کے متحدہ صوبے میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1897ء میں نجیب آباد مڈل اسکول میں پڑھانا شروع کیا اور بعد میں نجیب آباد کے ہائی اسکول میں فارسی پڑھائی۔ [2]

1906ء اور 1914 ءکے دوران میں قادیان میں قیام کیا اور احمدیت اختیار کی۔ وہ مرزا غلام احمد کے جانشین حکیم نورالدین سے قریب ہوئے اور نور الدین کی سوانح عمری بعنوان مرقات الیقین فی حیاتی نور الدین دو جلدوں میں لکھی جس میں سے دوسری جلد اسلام کی طرف واپس آنے کی وجہ سے غیر مطبوعہ رہی۔ [3] قادیان میں، نجیب آبادی پانچ سال تک احمدیوں کے مدرسہ نور الاسلام کے مہتمم رہے۔ [3]

نور الدین کی موت کے بعد، نجیب آبادی مرزا بشیر الدین محمود احمد کی طرف متوجہ ہوئے لیکن اس سے زیادہ اتفاق نہ کرسکے۔ 1915ء کے وسط تک، نجیب آبادی احمدیوں کے لاہوری گروپ سے وابستہ رہے۔ [3] کچھ عرصہ لاہوری گروپ سے وابستہ رہنے کے بعد وہ سنی اسلام میں واپس آگئے۔ [2] [3]

1916ء میں، نجیب آبادی نے عبرت کے نام سے ایک ماہانہ جریدہ شروع کیا، جس میں عبدالحلیم شرار اور اسلم جیراجپوری شامل تھے۔ محمد اقبال نے اس میں نظمیں بھی شائع کرائیں۔ [2] انھوں نے ظفر علی خان کی قید کے دوران میں ایک سال تک زمیندار کا انتظام کیا اور منصور، لاہور کے لیے بھی لکھا۔ [2]

نجیب آبادی کو جون 1937ء میں پیٹ کی بیماری لاحق ہوئی جس کی وجہ سے ان کی موت 10 مئی 1938ء [2] ہوئی۔

ادبی کام

ترمیم

نجیب آبادی کے کاموں میں شامل ہیں: [2]

  • تاریخ اسلام (3 جلدیں)
  • تاریخ نجیب آباد
  • جنگ انگورہ، تیمور اور بابر کی لڑائی
  • نواب امیر خان
  • گائے اور اس کی عظمت
  • وید اور اس کی قدامت
  • ہندو اور مسلمانوں کا اتفاق
  • آینہ حقیقت نعما۔ [1]
  • اکابر قوم، مسلمان شخصیات کے حالات
  • فضل الخطاب، اطاعت امیر کے موضوع پر
  • حجۃ الاسلام، (تحقیق المذاہب کا پہلا حصہ)
  • جان جہان لودی، سوانح
  • خواص خاں ولی،
  • مقدمہ تاریخ ہند قدیم
  • معیار العلما
  • مذہب اور تلوار
  • سپاہیانہ زندگی
  • سوانح مولانا غنی

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Masood Alam Falahi۔ Hindustan mai Zat-Pat awr Musalman [Indian Muslims and Casteism] (بزبان Urdu) (May 2007 ایڈیشن)۔ نئی دہلی: Al-Qazi Publishers۔ صفحہ: 162 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث Akbar Shah Najibabadi۔ "Biographical sketch by Javed al-Hasan Siddiqi"۔ Qawl-e-Haq (بزبان Urdu) (2016 ایڈیشن)۔ نئی دہلی: Areeb Publications۔ صفحہ: 15–20 
  3. ^ ا ب پ ت Dr Umar Farooq۔ "مولانا اکبر شاہ نجیب آبادی کا قادیانیت سے تعلق واِنقطاع" [Akbar Shah Najibabadi's journey of Faith]۔ ahrar.org.pk (بزبان Urdu)۔ مجلس احرار۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولائی 2020