ایس ایم ظفر

پاکستانی سیاست دان

سید محمد ظفر (6 دسمبر 1930ء - 19 اکتوبر 2023ء)، پاکستان کے انسانی حقوق کے کارکنوں میں سے ایک تھے وہ ایک مشہور وکیل (سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) اور ایک سیاست دان اور سینیٹ آف پاکستان کے رکن تھے۔ وہ کچھ عرصہ تک پاکستان مسلم لیگ (ق) سے وابستہ رہے۔[3]

ایس ایم ظفر
معلومات شخصیت
پیدائش 6 دسمبر 1930ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یانگون ،  برطانوی برما   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 19 اکتوبر 2023ء (93 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  وکیل ،  کارکن انسانی حقوق   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [2]،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

ان کا مکمل نام سید محمد ظفر تھا اور 6 دسمبر 1930ء کو رنگون، برما میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم رنگون میں حاصل کی۔[4] وہاں کے حالات کشیدہ ہوئے تو پنجاب آ گئے، شکر گڑھ کے نزدیک چک قاضیاں ان کا آبائی علاقہ تھا، شکر گڑھ سے 1945ء میں میٹرک کیا ، بعد ازاں انٹر اور قانون کی تعلیم لاہور سے حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور میں قیام پاکستان سے دو سال پہلے داخلہ لیا اور قیام کے دو سال بعد گریجویشن مکمل کی اور 2002ء میں اولڈ رارین ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔

سیاسی زندگی

ترمیم

1950ء میں وکالت شروع کی۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کے وزیر قانون تھے۔ 19؍ستمبر 1965ء کو اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں انھوں نے جنگ بندی کی قرارداد کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کرایا۔ انھوں نے اقوامِ متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن سے بھی خطاب کیا۔[5]

وہ 35 برس کی عمر میں ایوب کابینہ میں قانون و پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر بنے۔ کئی اہم ملکی اور بین الاقوامی مقدموں میں کامیابی حاصل کی۔ 2003ء سے 2012ء تک سینٹ کے ارکان رہے۔ 2004ء سے 2012ء تک ہمدرد یونیورسٹی کے چانسلر کی ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔ [6]

اعزازات

ترمیم

2011ء میں انھیں صدارتی ایوارڈ نشان امتیاز سے نوازا گیا۔[7]

وفات

ترمیم

ایس ایم ظفر 19 اکتوبر 2023ء کو 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔[8]

تصانیف

ترمیم
  • میرے مشہور مقدمے
  • عدالت میں سیاست
  • عوام، پارلیمنٹ اور اسلام’[9]
  • سینیٹر ایس ایم ظفرکی کہانی
  • ڈکٹیٹر کون؟
  • تذکرے اور جائزے
  • پاکستان بنام کرپشن
  • عوام کی عدالت میں
  • غیب سے مضامین
  • “Be a Competent Lawyer” ‘ “Through the Crisis (1971)
  • ”‘ “Haj- AJourney in Obedience” ‘ “Understanding Statues(1997)
  • ” “Dialouge on the political chess Board”

حوالہ جات

ترمیم
  1. ناشر: کتب خانہ کانگریس — کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/n81150382 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 نومبر 2019
  2. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 15 مئی 2020
  3. Senior lawyer SM Zafar instructed by wife amid television show on Panama verdict Daily Pakistan Global (newspaper), Published 29 July 2017, Retrieved 14 May 2018
  4. https://zambal26.rssing.com/chan-13765964/all_p43.html
  5. https://ibcurdu.com/news/56054/
  6. https://zambal26.rssing.com/chan-13765964/all_p43.html
  7. https://www.nawaiwaqt.com.pk/22-Apr-2013/197656
  8. Veteran lawyer, senior politician SM Zafar passes away
  9. Richard H. Curtiss (August 1996)۔ "S.M. Zafar– An Effective Legal Advocate for Human Rights"۔ Washington Report on Middle East Affairs۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2018 

بیرونی روابط

ترمیم