ایف-22 ریپٹر
ایف-22 ریپٹر امریکہ کا نیا اور دنیا کا جدید ترین لڑاکا ہوائی جہاز ہے۔ اسے لاکہیڈ مارٹن نے بنایا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا مخفہ ہوائیہ ہے یعنی یہ ریڈار پر نظر نہیں آتا۔
| ||||
---|---|---|---|---|
نوع | پانچویں نسل کا جیٹ جنگی طیارہ ، لڑاکا طیارہ | |||
صانع | لوکہیڈ مارٹن ایئروناٹکس بوئنگ ڈیفینس، اسپیس اینڈ سیکورٹی لوکہیڈ مارٹن بوئنگ جنرل ڈائنامکس |
|||
کل پیداوار | 195 | |||
معلومات | ||||
آغاز خدمات | 15 دسمبر 2005 | |||
پہلی پرواز | 7 ستمبر 1997 | |||
صارفین | ||||
لمبائی | 18.00 میٹر | |||
بلندی | 5.08 میٹر | |||
درستی - ترمیم |
ریپٹر سب سے پہلے 9 ستمبر 1997 میں اڑا۔ اس کو دسمبر 2003 نیواڈا ایئر بیس کے حوالے کر دیا گیا جنھوں نے اسے چیک کیا۔
خصوصیات
ترمیمایف-22 ریپٹر کی رفتار ماک 2.5 ہے۔ اس کے اندر ایک پائلٹ کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے۔
اسلحہ
ترمیمریپٹر دوسرے ہوئی جہازوں کے خلاف دو اقسام کے میزائل رکھتا ہے۔ ایک سائیڈونڈر میزائل (Sidewinder) اور دوسرا ایمریم میزائل (AMRAAM) ہے۔ اس کے علاوہ یہ زمینی نشانوں کے لیے جوائنٹ ڈائیرکٹ اٹیک منشن JDAM بھی استعمال کرتا ہے اور جلد ہی اس یہ امریکی ایئر فورس کا نیا بم ایس بی ڈی SBD بھی لے جانے صلاحیت رکھے گا۔ اس کے اندر ایک عدد مشین گن بھی نسب ہے۔
جنگی آلات
ترمیمایف-22 ریپٹر کے لیے ایک نیا مشعاحد AN/ASG-77 AESA بنایا گیا جو مشعاحد مکشاف سے خفیہ رہتا ہے اس کے علاوہ یہ دشمن کے مشعاحد ہی کی طرف اپنی موجیں بیج کر اس ریڈار کو دھوکا دے سکتا ہے۔ اس کے اندر ریتھن کمپنی کے دوسی آئی پی یونٹ (CIP) بھی لگے ہوتے ہیں جو ہر سیکنڈ 10.2 بلین کمپیوٹر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پائلٹ کے سامنے والی سکرین پر پیش کرتے ہیں۔
عام معلومات
ترمیمپیمائش
ترمیم- عملہ : 1
- لمبائی : 18.56 میٹر / 62.1 فٹ
- پر کی لمبائی : 13.56 میٹر / 44.6 فٹ
- اونچائی : 5.08 میٹر / 16.8 فٹ
- وزن : 14366 کلوگرام
کارکردگی
ترمیماسلحہ
ترمیم- مشین گن:
- * 1 × 20 ملی میٹر ایم61 ولکن (M61 Vulcan) جس میں 420 گولیاں ہوتی ہیں۔
- جہازوں کے خلاف اسلحہ:
- * 6 × اے آئی ایم 120 ایمریم میزائل (AMRAAM)
- * 2 × اے آئی ایم 9 سائیڈونڈر میزائل (Sidewinder)
- زمینی نشانوں کے لیے اسلحہ:
- * 2 × اے آئی ایم 120 ایمریم میزائل (AMRAAM)
- * 2 × اے آئی ایم 9 سائیڈونڈر میزائل (Sidewinder)
- * 2 × جے ڈی اے ایم (JDAM)
- * 2 × ڈبلیو سی ڈی ایم (WCDM)
- * 8 × جی بی یو 39 (GBU-39)
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ایف-22 ریپٹر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |