ایلزبیتھ گاسکل

برطانوی مصنفہ

ایلزبیتھ گاسکل (انگریزی: Elizabeth Gaskell) (پیدائش: 29 ستمبر 1810ء - وفات: 12 نومبر 1865ء) اسکاٹش نژاد انگریزی ناول نگار، مضمون نویس، افسانہ نگار اور سوانح نگار تھیں۔ وہ 29 ستمبر 1810ء کو چیلسی، لندن، انگلستان میں پیدا ہوئیں۔ وہ ولیم اسٹیونس نامی سول سرونٹ کی بیٹی تھیں۔ انہیں ان کی خالہ نے پالا۔ ایون پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کی اور پھر نیو کاسل میں ایک دور کے رشتہ دار پادری کے یہاں دو سال مقیم رہیں۔ 1832ء میں ان کی شادی ولیم گاسکل نامی پادری سے ہوئی۔ وہ مانچسٹر نیو کالج میں انگریزی، ادب اور تاریخ کے استاد تھے اور بہت سے مذہبی کتابچے اور رسالے لکھ چکے تھے۔ گاسکل نے اس دوران کچھ کہانیاں لکھیں، 1848ء میں ان کا پہلا ناول میری بارٹن شائع ہوا اور جب ہی سے وہ ادبی میدان میں آگئیں۔ یہ ناول انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کی وفات کے بعد لکھا تھا۔ اس میں صنعتی جھگڑوں اور بے یقینی کا ذکر کیا تھا۔ ان کی تحریریں ہاؤس ہولڈ ورڈس نامی رسالے میں دو تین سال تک چھپتی رہیں۔ ان کی ایک کہانی کرینیفورڈ بھی اسی رسالے میں چھپی تھی، جس میں ایک عمر رسیدہ کنواری عورت کے حالات اور مسائل بڑے اچھے طریقے سے بیان کیے گئے ہیں۔ لکھے ہیں۔ ان کا آخری ناول سلویاس لورس 1863ء میں شائع ہوا اور ان کے مرنے کے بعد جین آسٹن کے طرز میں ایک نیم مزاحیہ ناول وائیوز اینڈ ڈاٹرس چھپا جو ان کے رنگ سے بالکل مختلف تھا۔ 1850ء میں ان کی ملاقات شارلٹ برانٹی سے ہوئی جو گہری دوشتی مین بدل گئی۔ 1855ء میں شارلٹ کے مرنے کے بعد انہوں نے لائف آف شارلٹ کے نام سے سوانح عمری لکھی جس میں اس کی زندگی اور کردار کے حقیقی واقعات پیش کیے گئے ہیں،۔ گاسکل عام طور پر طویل افسانے لکھتی تھیں جو مثل ناول کے ہوتے تھے۔ ان کے مجموعے لائف ان مانچسٹر، لیزی لیھ، راونڈ دی صوفہ، اور کزن فیلزکے نام سے شائع ہوئے۔ ایلزبیتھ گاسکل 12 نومبر 1865ء کو الٹن، ہیمپشائر، انگلستان میں انتقال کر گئیں۔[14]

ایلزبیتھ گاسکل
(انگریزی میں: Elizabeth Gaskell ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Elizabeth Gaskell.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (برطانوی انگریزی میں: Elizabeth Cleghorn Stevenson ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 29 ستمبر 1810[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن[1][8]،  چیلسی، لندن[9]،  انگلستان[10]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 نومبر 1865 (55 سال)[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلٹن،  انگلستان  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of the United Kingdom (1-2).svg متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنفہ[11][12]،  ناول نگار[9]،  سوانح نگار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[13]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P literature.svg باب ادب

مبیرونی روابطترميم

حوالہ جاتترميم

  1. ^ ا ب پ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — عنوان : Краткая литературная энциклопедия
  2. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11904245b — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Elizabeth-Cleghorn-Gaskell — بنام: Elizabeth Cleghorn Gaskell — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  4. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6fb582d — بنام: Elizabeth Gaskell — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/2305 — بنام: Elizabeth Gaskell — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1713342 — بنام: Elizabeth Gaskell — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ^ ا ب Internet Speculative Fiction Database author ID: https://isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?19538 — بنام: Mrs. Gaskell — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015 — مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Гаскелл Элизабет
  9. ^ ا ب مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — عنوان : The Feminist Companion to Literature in English — صفحہ: 412
  10. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2022
  11. https://cs.isabart.org/person/107792 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  12. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/library/bios/ — عنوان : Library of the World's Best Literature
  13. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11904245b — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  14. ایلزبیتھ گاسکل، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن