ایلیفینٹا جزیرہ (انگریزی: Elephanta Island) یا گھاراپوری جزیرہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت مبئی کے قریب واقع ممبئی ہاربر کے جزیروں میں سے ایک اہم جزیرہ ہے جہاں ایلیفینٹا کے غار بھی موجود ہیں۔[1]


एलिफेंटा आयलँड
Gharapuri
Island Neighbourhood
سرکاری نام
The island as seen from close to the boat landing
The island as seen from close to the boat landing
ایلیفینٹا جزیرہ is located in ممبئی
ایلیفینٹا جزیرہ
ایلیفینٹا جزیرہ
ایلیفینٹا جزیرہ کا محل وقوع
متناسقات: 18°57′36″N 72°56′06″E / 18.96°N 72.935°E / 18.96; 72.935
ملکبھارت
بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقےمہاراشٹر
میٹروMumbai
زبانیں
 • دفتریمراٹھی زبان
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)

جغرافیہ

ترمیم

ایلیفینٹا جزیرہ ، گیٹ وے آف انڈیا ممبئی سے 10 کلومیٹر مشرق اور جواہر لعل نہرو بندرگاہ سے 2 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ جزیرہ کا کل رقبہ اونچی لہروں میں10 کلومیٹر مربع ہے اور نیچی لہروں میں 16 کلومیٹر مربع ہے۔ جزیرہ کے شمالی خطہ می گھاراپوری نامی ایک گاؤں بھی واقع ہے۔[2] سوموار کو غار بند رہتا ہے۔ باقی دنوں میں صبح 9 اور دوپہر 2 بجے کے درمیان میں گیٹ وے آف انڈیا سے پانی کا جہاز چلتا رہتا ہے جس کے ذریعے زائرین غار کو دیکھنے آتے ہیں۔[3]

جزیرہ کی کل لمبائی 2.4 کلومیٹر ہے۔ 150 میٹر اونچی دو پہاڑیاں ہیں اور دونوں کے درمیان میں ایک پتلی گھاٹی حد فاصل کا کام کرتی ہے اور شمال تا جنوب واقع ہے۔ مغرب کی جانب یہ پہاڑی تدریجا اونچی ہوتی جاتی ہے اور ساحل تک پھیلی ہوئی ہے۔ چوٹی کی اونچائی 173 میٹر (568 فٹ) ہے۔ آم املی اور سکھ چین درخت کا جنگل پیاڑوں پر سایہ فگن رہتا ہے۔ پام درخت بھی یہاں وہاں پھیلے ہوئے ہیں۔

تاریخ

ترمیم

ہندو مت یا بدھ مت کے متون میں غار یا جزیرہ کی کوئی تاریخ نہیں ملتی ہے۔ البتہ آثار قدیمہ کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ کسی زمانہ میں جزیرہ ثقافتی وراثت کا مرکز تھا جہاں تقریباً دوسری صدی قبل مسیح میں انسانوں کی کثیر آبادیاں تھیں۔[4][5] جزیرہ پر برہمنوں کے آنے سے قبل ہنییان بدھ مت کے ماننے والے آباد تھے جنھوں نے گوتم بدھ کا ایک بڑا استوپا بنایا اور اس کے ارد گرد 7 چھوٹے استوپے تعمیر کیے۔ یہ تعمیرات تقریباً 2 صدی ق م میں ہوئی۔[6][7]

زمانہ قدیم میں اسے گھاراپوری جزیرہ کہا جاتا تھا۔ 16ویں صدی عیسوی میں پرتگیزیوں نے اسے ایلیفینٹا کا نام دیا۔ یہ پرتگیزی زبان کا لفظ ہے۔ چانکہ باب الداخلہ کے قریب ہی ہاتھی کا مجسمہ نصب تھا لہذا انھوں نے اسے ایلیفینٹا کا نام دے دیا۔ انھوں نے اس مسجمہ کو اپنے وطن لے جانا چاہا مگر ان کی زنجیریں کمزور ثابت ہوئیں اور مجسمہ سمندر میں گر گیا۔ بعد میں اسے وکٹوریا گارڈنز میں منتقل کر دیا گیا۔[8] اس کے بعد اس مسجمہ کو مملکت متحدہ نے ڈاکٹر بھاو لال لاڈ میوزیم، ممبئی میں متنقل کر دیا۔[9]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Da Cunha 1993, p. 96
  2. James Burgess (some additions by Indraji) (1872)۔ "Elephanta"۔ Gazetter Government of Maharashtra۔ 25 نومبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2010 
  3. Elephanta Caves: Apolla Bandar – Gateway of India، Maharashtra
  4. "Long before the Brahmans selected Elephanta for their temple to the Great God, the Hinayana Buddhists came to the island for more or less the same purpose, to raise a monument to the Buddha. To the early Buddhists a stupa was an object of supreme veneration.۔۔" in Owen C. Kail (1984)۔ Elephanta, the island of mystery (بزبان انگریزی)۔ Taraporevala۔ صفحہ: 19 
  5. HT Cafe, Mumbai, Monday, 4 جون 2007 pg.31 – Article "Lord of the Islands" by Jerry Pinto