ڈاکٹر ایم حسن : عرف حسو، کی پیدائش، بھارت کی جنوبی ریاست کیرلا، ضلع کنور کے تلچری میں 01 جولائی 1948ء کو ہوئی۔

ڈاکٹر ایم حسن
پیدائش01 جولائی 1948ء
تلچری، ضلع کنور، کیرلا، انڈیا
رہائشکالیکٹ، کیرلا
اسمائے دیگرحسو
پیشہادب سے وابستگی،
وجہِ شہرتشاعری
مذہباسلام
ترجمے کا فن اور ترسیل کے طریقے
ٹامسن ہارڈی اور منشی پریم چند کی تخلیقات کا تقابلی مطالعہ۔

بچپن اور تعلیم

ترمیم

تلشیری سئینٹ جوسف ہائی اسکول میں ابتدائی تعلیم کے بعد برنن کالج تلشیری سے بی اےکیا۔ 1973ء میں میسور یونیورسٹی سے اردو میں ایم اےکیا اور 1983ء میں کالیکٹ یونیورسٹی سے خانگی طور پر انگریزی میں ایم اے کیا۔ شری شنکراچاریہ یونیورسٹی برائے سنسکرت کالاڈی کے کوئلانڈی علاقائی مرکز سے اردو میں پی ایچ ڈی کی۔

پیشہ ورانہ سفر

ترمیم

ملاپورم میں ایک سال بحیثیت اردو لکچرر فرائض انجام دئے۔ ابوظہبی کے ایک کتب خانے میں دس سال بحیثیت مہتمم کتب خانہ رہے۔ برنن کالج میں 20 سال اردو لکچرر رہے۔ فی الحال شنکراچاریہ یونیورسٹی میں گیسٹ فیکلٹی کی حیثیت سے فعال ہیں۔

ادبی سفر

ترمیم

تصانیف اور تخلیقات

ترمیم
  • ترجمے کا فن اور ترسیل کے طریقے - 2009ء
  • ٹامس ہارڈی اور منشی پریم چند کی تخلیقات کا تقابلی مطالعہ - 2010ء

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم