ایڈوبی آفٹر افیکٹس بصری اثرات، موشن گرافکس اور سنیما گرافی کا ایک سافٹ ویئر ہے جسے ایڈوبی نے تیار کیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر عموماً ویڈیو بنانے اور فلم سازی میں خصوصی اور تخیلاتی اثرات ڈالنے اور ٹیلی ویژن کے کاموں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔[1][2][3] علاوہ ازیں اس سافٹ ویئر کو اینی میشن بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ سنہ 2019ء میں اس سافٹ ویئر نے سائنٹفک اور تکنیکی کارناموں کی بنا پر اکیڈمی ایوارڈز بھی حاصل کیا۔

ایڈوبی آفٹر افیکٹس
OS X El Capitan پر ایڈوبی آفٹر افیکٹس سی سی
حقیقی مصنفCompany of Science and Art
تیار کردہ
  • CoSA (1992-1993)
  • Aldus (1993-1994)
  • ایڈوبی (1994ء تا حال)
ابتدائی اشاعتجنوری 1993؛ 31 برس قبل (1993-01)
مستحکم اشاعت2022 (22.5) / جون 21، 2022؛ 2 سال قبل (2022-06-21)
پروگرامنگ زبانسی++[حوالہ درکار]
آپریٹنگ سسٹمونڈوز 10 (x64 فقط) v1703 اور مابعد، میک او ایس 10.12 Sierra اور مابعد
صنفVisual effects، Motion graphics، Compositing، Computer animation
اجازت نامہتجرباتی سافٹ ویئر، software as a service (SaaS)
ویب سائٹwww.adobe.com/products/aftereffects

سافٹ ویئر کی تفصیلات

ترمیم

ایڈوبی کمپنی نے متحرک تصاویر اور بصری اثرات پیدا کرنے کے لیے ایک آفٹر افیکٹس پروگرام بنایا۔ یہ آفٹر افیکٹس پروگرام، صارفین کو مختلف انضمام کے ٹولز اور بہت سی سہولیات کے ساتھ ویڈیو کو (2D) اور (3D) کے طول و عرض میں منتقل کرنے یا تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اسی طرح صارف کے ذریعہ تیار کردہ زاویہ اور منظر جیسے اثرات کو بھی تبدیل کرنے میں خاص کام کرتا ہے۔

مرکزی صفحہ کئی پینلز (تختیوں) پر مشتمل ہوتا ہے، سب سے زیادہ کام آنے آنے عام پینلز میں سے پروجیکٹ پینل، فارمیٹ پینل اور شیڈول پینل ہوتا ہے۔ پروجیکٹ پینل ویڈیو اور آڈیو کو درآمد کرنے کا کام کرتا ہے۔ مطلوبہ مواد کو پروجیکٹ پینل میں شیئرنگ پینل کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے، جہاں اس کی پرت اور وقت کے نظام میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔

آفٹر افیکٹس دوسرے ایڈوبی پروگراموں مثلاً ایڈوبی فوٹو شاپ، ایڈوبی پریمیئر پرو اور ایڈوبی فلیش اسی طرح سنیما فور ڈی اور تھری ڈی ایس میکس جیسے پروگرام سے مربوط ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں کمپنی کی جانب سے خصوصی اضافے اور مشہور کمپنیوں کے پروگرام کی اہم سہولیات کا اضافہ کیا جاتا رہتا ہے۔

تاریخ

ترمیم

اس سافٹ ویئر کو ریاستہائے متحدہ امریکا میں پروویڈنس، کینٹکی کی ایک سائنس اور آرٹ کمپنی (Company of Science and Art) نے تیار کیا تھا۔ جہاں کمپنی کی جانب سے اس پروگرام کا پہلا ورژن 1.0 اور دوسرا ورژن 1.1، 18 جون 1993ء کو جاری کیا گیا۔ پھر جولائی 1993ء میں آفٹر افیکٹس کے دونوں ورژن کے ساتھ کوسا (CoSA) کو الڈس (Aldus) کمپنی نے بنایا۔ اس کے بعد 1994ء میں اسے پیج میکر (PageMaker) کے ساتھ ایڈوبی نے لے لیا اور یوں آفٹر افیکٹس کا پہلا ایڈوبی ورژن جاری ہوا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "After Effects CC (12.0) is now live - Creative Cloud blog by Adobe"۔ adobe.com۔ مورخہ مارچ کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 December 2016 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |archive-date= (معاونت)
  2. After FX. cosa.com. Retrieved 11/15/2009. آرکائیو شدہ 14 اگست 2015 بذریعہ وے بیک مشین
  3. "Empowering Creatives in a Design-led World"۔ adobe.com۔ مورخہ 2018-01-01 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-15