ایڈورڈ چارلس رینس فورڈ (پیدائش: 14 دسمبر 1984ء) ایک زمبابوے کرکٹ مبصر اور کرکٹ کھلاڑی ہیں اس نے زمبابوے کے لیے 39 ایک روزہ اور دو ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ ان کی بہن، یوون رینس فورڈ ایک زمبابوے کی کرکٹ کھلاڑی ہیں جو 2006ء میں جب زمبابوے کی پہلی خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن بھی تھیں تو انھوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔

ایڈ رینس فورڈ
ذاتی معلومات
مکمل نامایڈورڈ چارلس رینس فورڈ
پیدائش (1984-12-14) 14 دسمبر 1984 (عمر 40 برس)
کادوما، زمبابوے, ماشونالینڈ, زمبابوے
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتگیند باز
تعلقاتیوون رینس فورڈ (بہن)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 83)29 مئی 2004  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ایک روزہ30 ستمبر 2010  بمقابلہ  آئرلینڈ
پہلا ٹی20 (کیپ 26)12 جون 2010  بمقابلہ  بھارت
آخری ٹی208 اکتوبر 2010  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2002–2006مڈلینڈز کرکٹ ٹیم
2007–2009سنٹرلز
2009–2011مڈ ویسٹ رہینوز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20 فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 39 2 56 72
رنز بنائے 55 1 672 164
بیٹنگ اوسط 5.50 11.38 7.13
100s/50s 0/0 0/0 0/2 0/0
ٹاپ اسکور 9* 1* 51 31*
گیندیں کرائیں 1,907 36 8,019 3,353
وکٹ 45 0 180 86
بالنگ اوسط 31.13 20.85 29.22
اننگز میں 5 وکٹ 1 9 1
میچ میں 10 وکٹ 0 1 0
بہترین بولنگ 5/36 6/20 5/36
کیچ/سٹمپ 9/– 0/– 27/– 15/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 5 اگست 2011

ڈومیسٹک کیریئر

ترمیم

رینس فورڈ نے 2008ء میں سیکنڈ الیون چیمپئن شپ میں گلوسٹر شائر سیکنڈ الیون کے لیے دو میچ کھیلے۔ [1] 35.20 کی اوسط سے 3/56 کی بہترین کارکردگی کے ساتھ 5 وکٹیں لیں۔ [2]

بین الاقوامی کیریئر

ترمیم

رینس فورڈ نے 2004ء کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں زمبابوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی، 6میچوں میں 38.00 کی اوسط سے 2/37 کی بہترین کارکردگی کے ساتھ چار وکٹیں حاصل کیں۔ [3] وہ بنیادی طور پر 22.03 فرسٹ کلاس اوسط کے ساتھ دائیں بازو کے درمیانے فاسٹ سیون باؤلر ہیں جن کی یارکرز میں مہارت اچھی طرح سے دستاویزی ہے۔ 2006ء کے زمبابوے کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران اس نے انگلینڈ میں نارتھ لندن کی ہیئر فیلڈ سی سی کے ساتھ کلب کا معاہدہ پورا کرنے کے لیے دورہ جلد چھوڑ دیا۔ انھوں نے 17 میچوں میں 33 وکٹیں حاصل کیں جن میں مسلسل 4 گیندوں پر شاندار 4 وکٹیں بھی شامل ہیں۔ ایڈورڈ رینس فورڈ ٹخنے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ 2011ء سے باہر ہو گئے تھے، انھیں گھر بھیج دیا گیا تھا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Second XI Championship matches played by Edward Rainsford – CricketArchive. Retrieved 5 August 2011.
  2. Bowling for Gloucestershire Second XI in Second Eleven Championship 2008 – CricketArchive. Retrieved 5 August 2011.
  3. Bowling for Zimbabwe Under-19s at the ICC Under-19 World Cup 2003/04 – CricketArchive. Retrieved 5 August 2011.