ڈاکٹر اے بی اشرف پاکستان کے نامور دانشور اور محقق ہیں۔ ان کانام ترکی میں اردو زبان و ادب کے فروغ میں بہت معتبر اور موقر حیثیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر احمد بختیار اشرف
پیدائش15 فروری 1935(1935-02-15)ء
ملتان، پاکستان
قلمی نامڈاکٹر اے بی اشرف
پیشہمحقق، معلم، مصنف
زباناردو
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
تعلیمایم اے ، پی ایچ ڈی
مادر علمیجامعہ پنجاب
اصنافمصنف، تحقیق
موضوعادبیات
نمایاں کامنطق

اردو ترکی ، ترکی اردو لغت

ہوسِ سیر و تماشا(سفرنامۂ یورپ )

ایک عورت ، ترکی افسانے

اردو ڈرامے کا ارتقا اور اور حکیم احمد شجاع

بحیثیت ڈراما نگار خصوصی مطالعہ

ابتدائی زندگی

ترمیم

احمد بختیار اشرف المعروف ڈاکٹر اے بی اشرف 15 فروری 1935ء کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام حسن بخش تھا۔ احمد بختیار اشرف نے ابتدائی تعلیم ملتان ہی سے حاصل کی۔ 1959ء میں فارسی ادب میں فاضل کیا۔ 1963ء میں اردو ادب میں فرسٹ ڈویژن میں ایم اے پاس کیا اور پنجاب یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

کیرئیر کاآغاز

ترمیم
  • اے بی اشرف ایم اے کرنے کے بعد 1963ء سے 1967ء تک گورنمنٹ ڈگری کالج بہاول نگر میں شعبہ اردو میں بطور لیکچرار متعین رہے۔
  • 1974ء میں ہی ان کی تعیناتی گورنمنٹ ڈگری ایمرسن کالج، ملتان میں ہوئی۔ جہاں 1974ء میں انھیں اسٹنٹ پروفیسر کا عہدہ ملا۔
  • 1974ء سے 1975ء تک سربراہ شعبہِ اردو، گورنمنٹ ڈگری ایمرسن کالج، ملتان بھی رہے ۔
  • 1975ء میں وہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان میں اسٹنٹ پروفیسر مقرر ہوئے۔
  • 1980ء میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی۔
  • 1980ء سے 1988ء تک سربراہ شعبہِ اردو، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کے عہدے پر فائز رہے۔
  • 1984ء میں اردو ادب میں پی ایچ ڈی کیا۔ اور 1986ء میں وہ مزید ترقی پا کر پروفیسر کے عہدے پر مامور ہوئے۔
  • 1995ء تک انھوں نے نہ صرف بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان میں تدریسی کی بلکہ سکالر کی حیثیت سے اردو اور پاکستان سٹدیز چئیر، انقرہ یونیورسٹی، ترکی میں بھی تقرری ہوئی ۔
  • 1995ء ہی میں گورنمنٹ آف پاکستان کی ملازمت سے مستغفی ہو کر انھوں نے اکتوبر 1995ء سے اردو زبان و ادب کے پروفیسر کی حیثیت سے انقرہ یونیورسٹی، ترکی میں مستقل ملازمت اختیار کی۔
  • دو سال تک سیلکک یونیورسٹی، کونیا، ترکی میں وزٹنگ پروفیسر بھی رہے۔ علاوہ ازیں پاکستان ایمبیسی انٹرنیشل سٹدی گروپ کے اردو اور اخلاقیات کے معلم رہے ہیں ۔
  • ڈی ٹی سی پی، انقرہ یونیورسٹی کے بھی وزٹنگ پروفیسر رہے ہیں ۔
  • انھوں نے 15 برس تک ایم اے لیول کے لیے اقبالیات کی تدریس کی ہے ۔
  • انھوں نے اب تک ایم اے لیول کے 20 تحقیقی مقالہ جات برائے ایم اے، 23 تحقیقی مقالہ جات برائے پی ایچ ڈی کی بطور نگران سرپرستی و رہنمائی کی ہے۔
  • 2003ء سے 2005ء تک پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل سٹڈیز گروپ، انقرہ، ترکی میں پرنسپل کے عہدہ پر فائز رہے۔
  • انھوں نے نہ صرف بہت سے ممالک میں مختلف سیمینارز اور کانفرنسز میں شرکت فرمائی ہے۔
  • ڈاکٹر اے بی اشرف کو اردو، سرائیکی، پنجابی زبان کے علاوہ انگلش، فارسی اورترکی زبان پر بھی عبور حاصل ہے ۔
  • وہ اب تک نجی و سرکاری طور پر مختلف ملکوں آسٹریا، بلجئیم، بلغاریہ، چیکوسلواکیہ، دوبئی، مصر، فرانس، جرمنی، گریس، ہالینڈ، ہنگری، عراق، اردن، قبرص، رومانیہ، سوئیٹزر لینڈ ، ترکی، شام، برطانیہ، امریکا اور یوگوسلاویہ کا سفر کر چکے ہیں ۔

دورِ صحافت

ترمیم

ڈاکٹر اے بی اشرف نے 1976 تا 1984 تک باقاعدگی سے ایک ادبی کالم بھی بعنوان " محفلیں " روزنامہ امروز ملتان اور لاہور سے لکھتے رہے ہیں ۔

ایڈیٹر اور ایڈیٹوریل بورڈ کی ممبر شپ

ترمیم
  1. ممبر، ایڈیٹوریل بورڈ، تحقیقی جریدہ، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان (1982 - 1988 )
  2. ایڈیٹر، یونیورسٹی میگزین، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان (1976 - 1988 )
  3. ایڈیٹر، کالج میگزین "' نخلستان ،گورنمنٹ کالج، بوسن روڈ، ملتان
  4. ایڈیٹر، کالج میگزین "' لالہِ صحرا ،گورنمنٹ کالج بہاول نگر ( 1964 - 1967)

ممبر شپ

ترمیم
  1. ممبر پاکستان رائٹرز گلڈ ایسوسی ایشن
  2. ایگزیکٹو ممبر اردو اکیڈمی ملتان، پاکستان
  3. اعزازی ممبر قلم قبیلہ، کوئٹہ، پاکستان
  4. سابق ممبر، اکیڈمک کونسل، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان
  5. سابق کنوینئیر، اردو پنجابی بورڈ آف سٹڈیز، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان
  6. سابق ممبر سینٹ، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان

تصانیف

ترمیم
آغا حشر کاشمیری کا فن (1968) اقبال اور قائد اعظم (1979)
غالب اور اقبال (1980) اُدب اور سماجی عمل (1980)
(1981)Edited Lectures on Iqbal by Anne Merri Shimmel اردو ڈرامے کا ارتقا اور اور حکیم احمد شجاع بحیثیت ڈراما نگار خصوصی مطالعہ(1984)[1]
رحمت اللعالمین (1986) منٹو کی بیس کہانیاں(1986 / 1993)
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، تعمیر و ترقی کے دس سال (1986) حکیم احمد شجاع اور اُن کا فن (1987)
حکیم احمد شجاع، کتابیات (1987) کچھ نئے اور پرانے افسانہ نگار (1987)
میر، غالب اور اقبال ۔۔ تقابلی جائزہ (1988) کچھ نئے اور پرانے شاعر(1989)[2]
اُردو اسٹیج ڈراما (1990) اردو ڈراما اور آغا حشر (1992)
ذوقِ دشت نوردی (سفرنامہ) 1993، 2015 مسائل ادب (تنقید و تجزیہ)1995
ایک عورت، ترکی افسانے (1995) شاعروں اور فسانہ نگاروں کا مطالعہ(2009)
اردو ترکی لغت (2009) نطق (2011)
ہوسِ سیر و تماشا(سفرنامۂ یورپ ) 2016 آغا حشر، کتابیات
اردو ترکی، ترکی اردو لغت

تحقیقی جرائد میں مقالہ جات کی اشاعت

ترمیم

ڈاکٹر اے بی اشرف کے اب تک دو سو سے زائد تنقیدی و تحقیقی مقالات پاکستان، انڈیا، ترکی اور انگلینڈ کے درج ذیل موقر تحقیقی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔

1۔ نگار 2۔ سیپ 3۔ افکار 4۔ ساقی 5۔ جائزہ
6۔ قومی زبان 7۔ اردو 8۔ ارتکاز کراچی 9۔ فنون 10۔ ادبِ لطیف
11۔ صحیفہ 12۔ نقوش 13۔ اوراق 14۔ ماہِ نو 15۔ اقبال اکیڈمی
16۔ الحمرا لاہور، 17۔ شاعر 18۔ تناظر 19۔ ہماری زبان 20۔ جاں نثار انڈیا
21۔ نئی قدریں حیدرآباد 22۔ اخبارِ اردو اسلام آباد 23۔ مخزن انگلینڈ 24 . Journal of Research 25 ۔( Research Journal ( DTCF , Ankara , Turkey

تحقیقی کام

ترمیم
نمبر شمار تحقیقی مقالہ
1 آغا حشر اور ان کا فن، تحقیقی مقالہ برائے ایم اے، 1963
2 اردو ڈرامے کا ارتقا اور اور حکیم احمد شجاع بحیثیت ڈراما نگار خصوصی مطالعہ، تحقیقی مقالہ برائے پی ایچ ڈی 1984
3 ملتان کی ادبی و تہذیبی زندگی میں صوفیائے کرام کا حصہ، نگرانِ مقالہ

سیمینار اور کانفرنسز

ترمیم
تقریب اور جائے انعقاد سالِ انعقاد مقالہ کاعنوان
قلم قبیلہ ،کوئٹہ ۔۔۔۔۔ ادب کا سماجی عمل
قلم قبیلہ، کوئٹہ ۔۔۔۔۔ اردو افسانے میں ابلاغ کا مسئلہ
جشنِ نگار سیمینار، کراچی 1983 نیاز فتح پوری کی افسانہ نگاری
جشنِ نگار سیمینار، کراچی 1984 حریتِ فکر اور نیاز فتح پوری
اہلِ قلم کانفرنس، اکادمی ادبیات، پاکستان 1985 اردو ادب۔ ۔۔ ماضی، حال اور مستقبل
انٹرنیشنل کانفرنس برائے اسلامی ورثہ 1987 اسلامی فنون اور ملتان کا ورثہ

ایوارڈز

ترمیم
1۔ جشنِ تمثیل شیلڈ، ملتان آرٹ کونسل ،1982 2۔ اہلِ قلم شیلڈ، مجلسِ اہلِ قلم، ملتان ،1982
3۔ احمد ندیم قاسمی ایوارڈ برائے تنقید (کتاب :ادب اور سماجی عمل ) 4۔ محمد سعید قریشی ایوارڈ برائے پی ایچ ڈی، 1986
5۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے صد سالہ تقریبات میں یادگار صدارتی ایوارڈ، 1986 6۔ نشانِ اردو، آل پاکستان اردو کانفرنس، خانیوال، 1987
7۔ کل پاکستان انشائیہ شیلڈ، آل پاکستان انشائیہ کانفرنس لودھراں، ملتان، 1988 8۔ تمغا امتیاز از حکومت پاکستان، صدارتی ایوارڈز، 2012
9۔ شیلڈ از سفیرِ پاکستان برائے(اردو - ترکی، ترکی -اردو )لغت، 2015 10۔ ترکی میں ترقی اردو زبان و ادب کے لیے لانگ لائف اچیومنٹ ایوارڈ، استنبول یونیورسٹی، 2015
11۔ ترکی میں ترقی اردو زبان و ادب کے لیے لانگ لائف اچیومنٹ ایوارڈ از سفیرِ پاکستان، انقرہ، 2016

حوالہ جات

ترمیم
  1. Urdu Research: Ph.D Urdu Degrees Awarded By Bahauddin Zakariya University Multan
  2. "Welcome to Sang-e-Meel Publications, online bookstore, Pakistan, Publishers, Importers, Exporters, Distributors"۔ 30 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2017