بابو راؤ پرانجپے (बाबूराव परांजपे، 1922–1999) ایک بھارتی سیاست دان تھے۔ وہ دائیں محاذ کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس وقت کے رہنما رہے جب یہ جماعت کا تعلق ایک جدید طلوع پزیر ادرے کی حیثیت کا سا تھا۔ تاہم اس والہانہ رغبت اور جماعت کے لیے حد درجہ وابستگی کی وجہ سے وہ مرکزی بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور سے لوک سبھا کے رکن بنے تھے۔ وہ 1982، نویں (1989–91)، گیارہویں (1996–98) اور بارہویں (1998–1999) لوک سبھا میں ضمنی انتخاب جیتنے کے بعد ساتویں لوک سبھا (1982–84) کے دور متواتر رکن بنے رہے۔ پارلیمانی اکھاڑے میں ان وفا داری غیر متزلزل رہی جب کہ کئی سیاسی قائدین وقفے وقفے سے سیاسی دامن گیری بدلتے رہے ہیں۔ وہ 1984 اور 1991 کے انتخابات میں جبل پور سے شکست خوردہ بی جے پی امیدوار تھے، جب اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے قتل کے بعد بالترتیب کانگریس حامی ہم دردی کی لہر تھی۔ اس قبل وہ 1957 سے 1975 تک جبل پور بھی کے میئر رہے۔ پرانجپے نے آزاد ہند فوج میں شمولیت اختیار کی اور 1944 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران عسکری سرگرمیوں کو دیکھا۔ ان کا انتقال 27 ستمبر 1999 کو ہوا۔ آزاد ہند فوج اور بھاجپا، دو مختلف الزاویہ سیاسی گولبندیوں سے وابستہ شاید وہ واحد شخصیت تھے۔ [1]

بابوراؤ پرانجپے
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1922ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1999ء (76–77 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن نویں لوک سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
2 دسمبر 1989  – 13 مارچ 1991 
منتخب در بھارت عام انتخابات، 1991ء  
پارلیمانی مدت نویں لوک سبھا  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Biographical Sketch of Member of 12th Lok Sabha"۔ 22 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 فروری 2014