فائل:Sarkar 2018 poster.webp

سرکار 2018ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تمل زبان کی ہنگامہ خیز-سیاسی فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار اے آر مروگداس ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے وجے، کیرتھی سریش اور ورلکشمی سرتھکمار ہیں۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان کمپوز کیا۔ اس فلم کی کہانی بی جیا موہن اور اے آر مروگداس نے لکھی۔ یہ فلم 6 نومبر، 2018ء کو دیوالی کے موقع پر جاری ہوئی۔ فلم کے ایڈیٹنگ اے سریکر پرساد، جبکہ سنیما گرافی گرش گنگادھرن نے سنبھالی۔ فلم کا پہلا گانا "سمتانگاران" 24 ستمبر، 2018ء کو جاری ہوا۔ فلم کی آڈیو لاؤنچ تقریب 2 اکتوبر، 2018ء کو ہوئی۔ فلم کا ٹیزر 19 اکتوبر، 2018ء کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا۔