باب:تمل سنیما
تمل سنیما کے بارے میں

تعارف

تمل سنیما سے مراد تمل زبان کی موشن پکچرز ہیں جو بنیادی طور پر بھارت میں تیار کی گئی ہوں۔ چنائی شہر تمل ناڈو میں واقع تمل فلمی صنعتی مرکز کڈمبکم ہے۔ نقص حوالہ: نادرست <ref> ٹیگ; بے نام حوالہ جات کا مواد ہونا چاہیے عام بول چال میں اسے کولی وڈ کہا جاتا ہے، جو کڈمبکم اور ہالی وڈ کے الفاظ کے اجز اکو ملا کر بنایا گیا ہے۔نقص حوالہ: نادرست <ref> ٹیگ; بے نام حوالہ جات کا مواد ہونا چاہیے [1][2]

منتخب مضمون

فائل:Sarkar 2018 poster.webp

سرکار 2018ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تمل زبان کی ہنگامہ خیز-سیاسی فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار اے آر مروگداس ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے وجے، کیرتھی سریش اور ورلکشمی سرتھکمار ہیں۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان کمپوز کیا۔ اس فلم کی کہانی بی جیا موہن اور اے آر مروگداس نے لکھی۔ یہ فلم 6 نومبر، 2018ء کو دیوالی کے موقع پر جاری ہوئی۔ فلم کے ایڈیٹنگ اے سریکر پرساد، جبکہ سنیما گرافی گرش گنگادھرن نے سنبھالی۔ فلم کا پہلا گانا "سمتانگاران" 24 ستمبر، 2018ء کو جاری ہوا۔ فلم کی آڈیو لاؤنچ تقریب 2 اکتوبر، 2018ء کو ہوئی۔ فلم کا ٹیزر 19 اکتوبر، 2018ء کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا۔

منتخب سوانح حیات

نوین بابو گھنٹا (پیدائش:24 فروری، 1984ء) جو نانی کے نام سے مشہور ہیں، ایک بھارتی اداکار، معاون ہدایتکار، پروڈیوسر، ٹی وی شخصیت اور ٹی وی پریزینٹر ہیں جو تیلگو سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آپ نے تمل سنیما میں بھی کام کیا ہے۔ آپ نے معاون ہدایتکار کے طور پر سرینی ویتلا اور باپو کے ساتھ کام کیا، اس سے پہلے انہوں نے ایک ریڈیو جوکی کے طور پر ورلڈ اسپیس سیٹیلائٹ میں کام کیا۔

نانی نے اپنے کیریئر کا آغاز مزاحیہ رومانوی ہٹ فلم اشتا چھما (2008ء) سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کافی کامیاب فلموں میں کام کیا جیسا کہ رائیڈ (2009ء)، بھیمیلی کبڈی جٹو (2010ء)، الا موڈالائینڈی (2011ء)، پلا زمیندار (2011ء)، ایگا (2012ء)، یےٹو ولیپویندھی ماناسو (2012ء)، یےوڈے سبھرامنیئم (2015ء)، بھلے بھلے مگاڈیوو (2015ء)، کرشنا گڈی ویرا پریما گادھا (2016ء)، جینٹل مین (2016ء)، نینو لوکل (2017ء)، ننو کوری (2017ء) اور ایم سی اے (2018ء) وغیرہ۔

نمایاں مواد


ساتھی باب


  1. https://www.forbes.com/sites/bensimpfendorfer/2015/03/15/china-bollywood-india-future/#6d6c83032583
  2. https://www.thestar.com/entertainment/movies/2013/01/03/tamil_films_give_bollywood_a_run_for_its_money.html