جے لو کش 2017ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار کے ایس رویندرا ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے این ٹی آر جونئیر تین کرداروں میں، راشی کھنہ اور نویدا تھامس ہیں۔ اس فلم کو این ٹی آر جونئیر کے بھائی ننداموری کلیان رام نے این ٹی آر آرٹس کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے کمپوز کی۔ چھوٹا کے نائیڈو نے فلم کی سنیماگرافی سنبھالی۔

یہ فلم بعد میں، ہندی زبان میں جے لو کش - دی پاور آف 3 (اردو: جے لو کش - 3 کی طاقت) کے عنوان سے ڈب کی گئی اور 13 مئی، 2018ء کو زی سنیما پر دکھائی گئی۔ این ٹی آر جونئیر کی آواز کو ڈبنگ آرٹسٹ ادتیہ راج شرما نے ڈب کیا۔ فلم نے پوری دنیا میں 175 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔ یہ فلم جنوبی کوریا میں بوچین بین الاقوامی فنٹیسٹک فلم فیسٹول کے دوران دکھائی گئی۔