رابرٹ آرتھر وائٹ (6 اکتوبر 1936ء : 8 نومبر 2023ء) ایک سابق انگلش فرسٹ کلاس کرکٹر اور امپائر ہیں۔ [1] وائٹ اسکول چھوڑنے کے بعد 15 سال کی عمر میں لارڈز کے عملے میں شامل ہوا۔ 1955ء اور 1956ء میں اس نے اپنی نیشنل سروس بنیادی طور پر قبرص میں کی۔ [2] انھوں نے 1958ء میں مڈل سیکس کے ساتھ کاؤنٹی میں ڈیبیو کیا جہاں وہ ایک بلے باز کے طور پر کھیلے۔ ان کا اپنا سب سے کامیاب سیزن 1963ء میں تھا جب انھوں نے 1355 رنز بنائے، صرف ایک بار وہ ایک سیزن میں 1000 رنز تک پہنچے۔ [3] انھیں سیزن کے دوران ان کی کاؤنٹی کیپ سے نوازا گیا۔ [4] 1983 ءمیں وائٹ نے فرسٹ کلاس امپائر کے طور پر 19 سالہ کیریئر کا آغاز کیا۔ انھوں نے 2001ء کے سیزن کے بعد ریٹائر ہونے سے پہلے 314 فرسٹ کلاس اور 323 لسٹ اے میچوں میں امپائرنگ کی۔ [5] ان کی سب سے اہم تقرری کاؤنٹی ایک روزہ مقابلوں کے کئی کوارٹر فائنلز میں امپائرنگ کرنا تھی۔ [6]

باب وائٹ
ذاتی معلومات
مکمل نامرابرٹ آرتھر وائٹ
پیدائش6 اکتوبر 1936ء
فلہم, لندن
وفات8 نومبر 2023ء
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1958 سے 1965مڈل سیکس
1966 سے 1980ناٹنگھم شائر
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 413 169
رنز بنائے 12,452 1,379
بیٹنگ اوسط 23.18 17.02
100s/50s 5/50 0/2
ٹاپ اسکور 116* 86*
گیندیں کرائیں 47,694 5,933
وکٹ 693 136
بولنگ اوسط 30.50 27.47
اننگز میں 5 وکٹ 28 0
میچ میں 10 وکٹ 4 0
بہترین بولنگ 7/41 4/15
کیچ/سٹمپ 191/0 44/0
ماخذ: CricketArchive

حوالہ جات ترمیم

  1. "Bob White"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2021 
  2. "Bob White"۔ Nottinghamshire CCC۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2021 
  3. "First-Class Batting and Fielding in Each Season by Bob White"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2021 
  4. Wisden 1964, p. 480.
  5. "Bob White as Umpire in First-Class Matches"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2021 
  6. "Bob White as Umpire in List A Matches"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2021