بادشاہ (شطرنج)
شطرنج کھیل میں بادشاہ یا شاہ (♔ ،♚) سب سے بڑا اور اہم مہرہ ہے۔ اصل میں کھیل کی بنیاد ہی اس مہرے پر مشتمل ہے اور وہ ایسے کہ اس کھیل کا اختتام اس بادشاہ کے گھیرکر شہ مات کرنے پر مبنی ہوتا ہے۔ بادشاہ ہر طرف صرف ایک خانہ حرکت کر سکتا ہے اور وہ اپنے قریب والے خانہ میں موجود مخالف کھلاڑی کے کسی بھی بے سہارا مہرے کو ختم کر سکتا ہے۔
شطرنج کے مہرے | ||
---|---|---|
بادشاه | ||
وزیر | ||
رخ | ||
فیلہ | ||
گھوڑا | ||
پیاده |
شہ اور مات
ترمیمشہ (check) : مخالف کھلاڑی کے بادشاہ کو اپنے (بادشاہ کے علاوہ دیگر) کسی بھی مہرے کی زد پہ لانا مخالف کے “بادشاہ کو شہ دینا“ کہلاتا ہے۔ جس کے بادشاہ کو شہ دی جاتی ہے تو اس کو یہ بات بتا دی جاتی ہے کہ بادشاہ کو چیک یا شہ دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے بادشاہ کو بچا سکے۔
شہ سے نکلنا
ترمیمجب کسی کھلاڑی کو شہ دی جائے تو اس کے لیے بادشاہ کو شہ سے بچانے والی چال چلنا ضروری ہے۔ جو تین طرح ہو سکتی ہے
- یا تو بادشاہ کو یوں حرکت دے کہ شہ سے نکل جائے
- یا پھر شہ دینے والے مہرے کو مار دے
- یا اگر ملکہ، رخ اور فیلہ سے شہ ملی ہو اور ان کے اور بادشاہ کے درمیان اپنا کوئی مہرہ رکھ دیا جائے۔
بہر حال شہ کی حالت میں کوئی ایسی چال چلنا ضروری ہے جو بادشاہ کو شہ کی حالت سے نکال دے۔ بادشاہ کو شہ سے محفوظ کرنے کے علاوہ کوئی چال نہیں چل سکتا۔ اور اگر بادشاہ کو شہ سے نکالنا ممکن نہ ہو تو شہ مات ہو جاتی ہے۔ اور کھیل ختم ہو جاتی ہے شہ مات کرنے والا جیت جاتا ہے۔
اس کے علاوہ دو اور صورتوں میں بھی کھیل ختم ہو جاتا ہے۔
- کسی کھلاڑی کا وقت ختم ہو جائے تو وہ ہار جاتا ہے۔ (لیکن اگر اس صورت میں، مخالف کھلاڑی کے پاس شہ مات کرنے کے لیے کافی، مہرے نہ ہوں تو کھیل برابر ہو جاتا ہے۔ )
- کوئی ایک کھلاڑی ہار مان لے تو کھیل فوری طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ (عام طور پر اس کام کے لیے وہ اپنے بادشاہ کو سر نگوں کر دیتا ہے۔ )
پات (بغیر ہار جیت)
ترمیمکھیل کی دیگر خاتمی شکل یہ ہے کہ
- کسی بھی بادشاہ کو مات یا شہ مات نہ دی جا سکے۔ یا
- جس کھلاڑی کی باری ہو کوئی بھی چال نہ چل سکے لیکن اس کے بادشاہ کو شہ نہ دی گئی ہو تو کھیل بغیر ہار جیت کے فیصلے کے برابر ختم ہو جاتی ہے۔ اس کو پات کہتے ہیں۔
ان دو صورتوں کے علاوہ پانچ اور حالتوں میں بھی کھیل برابر ہو سکتا ہے۔
- باہمی رضامندی سے کھیل برابر ختم کر دیا جائے۔
- ہو بہو تین یکساں صورت بغیر کسی فرق کے پیش آئے۔
- پچاس چالیں کوئی مہرہ پٹے بنا گذر جائیں۔
- جس کھلاڑی کا وقت ختم ہو جائے وہ ہار جاتا ہے لیکن اگر مخالف کھلاڑی کے پاس شہ مات کرنے کے لیے مہرے نہ ہوں تو کھیل برابر ہو جاتا ہے۔
- کسی ایک بادشاہ کو مسلسل شہ ہو رہی ہو اور اس تسلسل سے نکلنا کسی صورت ممکن نہ ہو۔