ملکہ (شطرنج)
(وزیر (شطرنج) سے رجوع مکرر)
ملکہ (♕ ،♛) جس کو وزیر اور فرزیں بھی کہا جاتا ہے، شطرنج کھیل کا طاقتور ترین مہرہ ہے جس کو اس کھیل میں سب سے طاقتور مانا جاتا ہے کیونکہ اس پر کوئی پابندی نہیں ہوتی کسی بھی طرف سیدھا جا سکتا ہے، جتنے قدم یا خانے جانا چاہے۔ یہ صرف ایک حالت میں رکتا ہے اور وہ تب جب اپنے ہی کسی مہرے نے اس کا راستہ روک رکھا ہو۔
شطرنج کے مہرے | ||
---|---|---|
بادشاه | ||
وزیر | ||
رخ | ||
فیلہ | ||
گھوڑا | ||
پیاده |
اردو ادب میں استعمال
ترمیمعلامہ اقبال فرماتے ہیں۔
اس کھیل میں تعیین مراتب ہے ضروری
شاطر کی عنایت سے، تو فرزیں، میں پیادہ
بے چارہ پیادہ تو ہے، اک مہرۂ نا چیز
فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ