پیادہ (شطرنج)
پیادہ یا عام الفاظ میں جس کو سپاہی بھی کہا جاتا ہے (انگریزی: Pawn)، (یونیکوڈ نشان :سفید:♙کالا:♟)، یہ شطرنج کے کھیل میں مہروں کی ایک قسم ہوتی ہے۔ ہر کھلاڑی کے پاس آٹھ پیادے ہوتے ہیں۔ اس طرح کھیل کی ابتدا میں تختہ شطرنج پر سولہ پیادے ہوتے ہیں۔
یہ اپنی پہلی حرکت دو خانے یا ایک خانہ آگے جاسکتے ہیں اور اس کے بعد صرف ایک خانہ آگے جا سکتے ہیں مگر واپس پیچھے مڑ نہیں سکتے۔
شطرنج کے مہرے | ||
---|---|---|
![]() |
بادشاه | ![]() |
![]() |
وزیر | ![]() |
![]() |
رخ | ![]() |
![]() |
فیلہ | ![]() |
![]() |
گھوڑا | ![]() |
![]() |
پیاده | ![]() |
چال اور حرکتیںترميم
پیادہ صرف سیدھا جاتا ہے، وہ دائیں بائیں اور ریبند نہیں گھوم سکتا لیکن اگر مخالف مہرہ اس کے آگے کے ترچھے دو خانوں میں ہو تو اس کو مار سکتا ہے پیادہ واپس پیچھے نہیں آ سکتا۔ ہر پیادہ اپنی پہلی چال میں ایک یا دو خانے یا قدم اور اس کے بعد صرف ایک خانہ حرکت کر سکتا ہے۔
ترقیترميم
پیادہ اگر آخری خانہ میں پہنچ جائے تو بادشاہ کے علاوہ کسی بھی مہرے میں ارتقا پا جاتا ہے یعنی بڑے مہروں میں سے کسی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
پیادے کی انوکھی چالترميم
پیادے کی ایک انوکھی چال بھی ہے۔ جب پیادہ آدھی بساط سے گزر چکا ہو تو اگر مخالف پیادہ اپنی اسی چال میں دو خانے چل کر اس پیادے کے دائیں یا بائیں پہنچے تو اس کو ایک گھر واپس دھکیل کر مار سکتا ہے۔ یہ چال ان پسن (en passant) کہلاتی ہے۔