برق (قاضی)

بنی اسرائیل کا قاضی
(باراک سے رجوع مکرر)

برق (/ˈbɛəræk/ or /ˈbɛərək/;[1] عبرانی: בָּרָק‎‎، طبری عبرانی: Bārāq ،عربی: البُراق، al-Burāq،مطلب "آسمانی بجلی") بارہویں صدی ق م کے بنی اسرائیل کے حکمران اور قاضی تھے۔ دبورہ نبیہ کے دور میں باراک ان کے فوجی کمانڈر تھے اور انھوں نے بنی کنعان کو شکست دی تھی جس کی سیسرا سربراہ تھی۔[2]

برق
عبرانی : בָּרָק
دبورہ اور باراک کنعانیوں سے لڑنے جاتے ہوئے

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش بارہویں صدی ق م
تاریخ وفات بارہویں صدی ق م
عملی زندگی
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیدس میں ایک قبر جس کے بارے میں روایت کہ وہ دبورہ یا باراک میں سے کسی ایک کی قبر ہے

پس منظر

ترمیم

برق ابی نوعم کے بیٹے تھے جن کا تعلق قبیلہ نفتالی سے تھا اپ قادس میں رہتے تھے باراک کی والدہ کا تعلق قبیلہ بنیامین سے تھا اور باراک دبورہ کے بعد بنی اسرائیل کے قاضی بنے تھے۔ اور جدعون ان کے جانشین بنے تھے _باب 4-5 کتاب قضاۃ۔

بائبل کی کہانی

ترمیم

عبرانی بائبل کے مطابق پہاڑ تابور کی جنگ میں برق نے دبورہ کی سربراہی میں سیسرا کو بدترین شکست دی تھی۔ سیسرا بنی کنعان کی سربراہی کر رہی تھی۔ اور باراک دبورہ کی فوج میں کمانڈر تھا۔ اس بعد کا ذکر کتاب قضاۃ کے باب نمبر 4 میں ہے اور اسی بات کا ذکر باب نمبر 5 میں دوبارہ کیا گیا ہے (باب نمبر 5 کا نام دبورہ کا نغمہ‘ٰ‘ٰ ہے)۔

باب چہارم میں مزید لکھا ہے کہ یابین برق کا اور بنی اسرائیل کا سب سے بڑا دشمن تھا یابین حصور کا بادشاہ تھا(موجودہ تل القیدہ،تقریبا تین میل دور جنوب مغرب میں حولا بیسن کے )،اگرچہ اس نے نمایاں کردار سیسرا کا مسلح افواج کا سربراہ بن کر نبھایا۔ دبورہ نے برق کو قادس سے فوری طلب کیا اور اسے Y،H،W،H(یہودیت میں خدا کا نام) کا نام لے کر حکم دیا کہ دس ہزار افراد کو پہاڑِ تابور کے مقام پر جمع کرو۔ باراک ان کی بات مان گئے مگر انھوں نے شرط رکھی کہ دبورہ کو بھی برق کے ساتھ تابور پہاڑ چلنا ہوگا۔ اور یہاں سیسرا نے برق پر حملہ کر دیا جس کی دبورہ کو پہلے سے توقع تھی سیسرا کی فوج کے زیادہ تر لوگ باراکی فوج کے ہاتھوں مارے گئے۔[3]

سیسرا کی ہار اور موت

ترمیم
 
یاعیل برق کو مقتولہ سیسرا کی لاش دیکھاتے ہوئے

پہاڑِ تابور کی جنگ میں اچانک موسلادھار بارش ہو گئی۔ جس کی وجہ سے دریا کا پانی زیادہ ہو گیا اور سیلاب آگیا۔ جس کے نتیجہ میں کنعانیوں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی،سیسرا فرار ہوکر قبیلہ قینی کی عورت یاعیل کے خیمے میں پناہ ڈھونڈنے لگی۔ یاعیل نے اسے پینے کے لیے دودھ دیا،جسے پیتے ہی سیسرا تھک کر سو گئی،اس کے بعد یاعیل نے خیمے کی کھونٹی سیسرا کے سر میں کر ٹھوک اسے ہلاک کر دیا۔ پھر باراک نے آواز سنی اور دوڑتا ہوا آیا کہ کہیں سیسرا خیمے میں نہ چھپی ہو۔ یاعیل نے باراک کو مقتولہ سیسرا کی لاش دکھائی۔ جسے یاعیل پہلے ہی قتل کرچکی تھی۔

علمِ اشتقاق

ترمیم

برقی یا بارقی مشہور حملقار بارقی کا خاندانی نام ہے، جو پونک نام کے مساوی ہے۔[3]

نئے عہد نامے میں

ترمیم

عبرانیوں کے نام خط میں آیات نمبر 34-11:32 میں برق کے ایمان کی تعریف کی گئی ہے جس(ایمان) نے اسے فتح دی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Daniel Jones، A. C. Gimson (1977)۔ Everyman's English Pronouncing Dictionary (14th ایڈیشن)۔ London: J. M. Dent۔ صفحہ: 40۔ ISBN 0-460-03029-9 
  2. قاموس الکتاب، ایس ایف خیر اللہ، صفحہ 124، مسیحی اشاعت خانہ، لاہور 2005
  3. ^ ا ب "باراک", یہودی انسائیکلوپیڈیا

بیرونی روابط

ترمیم
برق (قاضی)
ماقبل  بائبل کے قاضی مابعد