حملقار برقا
حملقار برقا یا برکا ( 275 – 228 ق م) ایک کارتاژ جنرل اور سیاست دان تھا۔ حملقار بارقا خاندان کا سربراہ تھا، ہنی بال، صدربل بارقا اور ماجو بارقا کا باپ اور صدربل ایماندار کا سسر تھا۔ نام حملقار (فونک ”ḥmlqrt“، ملقرت کا بھائی) کارتاژی بشندوں کا عام نام ہے۔ نام برق کا فونک زبان میں مطلب گرج چمک بنتا ہے [1] حملقار نے کارتاژ اراضی فورسز کو 241 سے 247 ق م تک صقلیہ میں، پہلی جنگ فونک کے آخری مراحل میں کمانڈ کیا۔ اس نے اپنی فوج کو چاک و چوبند رکھا اور گوریلا جنگ میں کامیاب سربراہی کرتے ہوئے رومیوں کو صقلیہ میں شکست دی۔ حملقار نے سن 241 ق م میں افریقا کو اپنی شکست کے بعد امن معاہدہ کے تحت چھوڑ دیا۔
حملقار برقا | |
---|---|
(Punic میں: 𐤇𐤌𐤋𐤒𐤓𐤕 𐤁𐤓𐤒) | |
حملقار کی سکوں پر نقش 1.ہاتھی پر سوار اور 2. حملقار کی تصویر
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 275 ق م قرطاجنہ |
وفات | 228 ق م |
وجہ وفات | غرق |
شہریت | قدیم قرطاج |
اولاد | ہنی بال بارقا صدربل بارقا ماجو بارقا |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، فوجی افسر |
عسکری خدمات | |
وفاداری | قدیم قرطاج |
لڑائیاں اور جنگیں | پہلی فونیشی جنگ |
درستی - ترمیم |
سن 240ق م میں جب باڑے جنگ برپا ہوئی تو حملقار نے فوج کو دوبارہ کمانڈ کیا۔ اور جنگی تنازع کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ حملقار نے اسپین میں کارتاژی مہم کو سن 237 ق م میں کمانڈ کیا،اور آٹھ سالوں تک جنگ اسپین میں جاری رہی یہاں تک حملقار کا انتقال ہو گیا۔ حملقار کو فونک جنگ دوم کے لیے زمہ دار ٹہرایا جاتا ہے کیونکہ اس نے اپنے بیٹے ہنی بال بارقا کو رومیوں سے لڑنے کی حکمت عملی سمجھادی تھی۔ اور اس طرح بارقا رومیوں کو شکست دینے میں کامیابی ہو گئے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ S. Lancel, Hannibal p.6.
کتابیات
ترمیم- ہیو چھزم، مدیر (1911)۔ "en:Hamilcar Barca"۔ انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا (بزبان انگریزی) (11واں ایڈیشن)۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس
- G. P. Baker (1999)۔ Hannibal۔ New York: Cooper Square Press۔ ISBN 0-8154-1005-0
- Tony Bath (1995)۔ Hannibal's Campaigns۔ en:New York: Barnes & Noble Books۔ ISBN 0-88029-817-0 or Patrick Stephens, Cambridge, England 1981. ISBN 0-85059-492-8.
- Nigel Bagnall (2005)۔ The Punic Wars۔ New York: Thomas Dunne Books/St. Martin's Press۔ ISBN 0-312-34214-4
- Adrian Goldsworthy (2003)۔ The Fall of Carthage۔ London: Cassell۔ ISBN 0-304-36642-0
- Serge Lancel (1999)۔ Hannibal۔ Wiley-Blackwell۔ ISBN 0-631-21848-3
- John Francis Lazenby (1998)۔ Hannibal's War۔ Norman: University of Oklahoma Press۔ ISBN 0-8061-3004-0
- John Francis Lazenby (1996)۔ The First Punic War۔ Stanford: Stanford University Press۔ ISBN 1-85728-136-5
مزید پڑھیے
ترمیم- Warry, John (1993)۔ Warfare in The Classical World۔ Salamander Books Ltd.۔ ISBN 1-56619-463-6
- Lancel, Serge (1997)۔ Carthage A History۔ Blackwell Publishers۔ ISBN 1-57718-103-4
بیرونی روابط
ترمیم- Livius.org: Hamilcar Barcaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ livius.org (Error: unknown archive URL)
ویکی ذخائر پر حملقار برقا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |