یوم والد یا یوم پدر ایک ایسا جشن ہے جس میں باپوں، والدیت، پدرانہ وابستگی اور سماج میں باپوں کے اثرات کی تعظیم کی جاتی ہے۔ کاتھولک یورپ میں یہ 19 مارچ کو منایا جاتا ہے جو سینٹ جوزف کا دن بھی ہے اور اسی طرح قرون وسطی سے منایا جا رہا ہے۔ اس جشن کو ہسپانویوں اور پرتگالیوں نے لاطینی امریکا میں متعارف کروایا جہاں 19 مارچ کو یہ آج بھی منایا جاتا ہے۔ کئی یورپی اور امریکی ممالک جدید دور میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی تاریخ اپنا چکے ہیں، جو جون کے مہینے کا تیسرا اتوار ہے۔ یہ دنیا کے کئی اور ممالک میں تواریخ پر منایا جاتا ہے، جن میں مارچ۔ اپریل اور جون زیادہ عام ہیں۔ یہ کئی دیگر ارکان خاندان کے تعظیم والے دنوں سے مشابہ ہے اور اسی سلسلے کی کڑی ہے، جیسے کہ یوم اطفال، یوم ہم مادر پدر، ماؤں کا دن، یوم والدین اور نانا نانی دادا دادی کا دن۔

یوم والد
منانے والے40+ ممالک
قسمدنیا بھر
اہمیتوالدوں اور والدیت کی تعظیم
تاریخمختلف ملکوں میں الگ تاریخ ہے
تکرارسالانہ
منسلکیوم اطفال، یوم ہم مادر پدر، ماؤں کا دن، یوم والدین اور نانا نانی دادا دادی کا دن

تاریخ

ترمیم

باپوں کے دن کو منانے کا آغاز 19 جون 1910ء میں واشنگٹن میں ہوا۔ اس کا خیال ایک خاتون سنورا سمارٹ ڈوڈ نے اس وقت پیش کیا جب وہ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خطاب سن رہی تھیں۔ اس کی ماں کے انتقال کے بعد اس کی پرورش اس کے والد ولیم سمارٹ نے کی تھی اور وہ چاہتی تھیں کہ اپنے والد کو بتا سکیں کہ وہ ان کے لیے کتنے اہم ہیں۔ لہٰذا والد کے ہی یوم پیدائش کو پہلے باپوں کے دن کے طور پر منایا گیا۔ اس کے بعد 1926ء میں نیو یارک شہر میں قومی سطح پر ایک باپوں کے دن کی کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ اس دن کو 1956ء میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے ذریعے باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا گیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم