برصیت
برصیت (Albinism) ایسی کیفیت کا نام ہے جس میں جلد، آنکھ اور بالوں میں رنگدار مادے میلانن کی کمی پائی جاتی ہے۔ اس کو ایک وراثی مرض میں شمار کیا جاتا ہے جو وراثتی طور پر والدین کی جانب سے منتقل ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر اس میں کم میلانیت (hypomelanism) بھی کہتے ہیں جو بذات خود ایک کم رنگیزہ پیدائشی اضطراب (hypopigmentary congenital disorder) ہے۔
برصیت | |
---|---|
تخصص | اینڈوکرائنالوجی&Nbsp; |
عام طور پر اس خصوصیت کا جو نام معروف ہے وہ ہے 'سورج مُکھی' جس کا مفہوم ہے سورج کی طرح روشن / سفید چہرے والا، ویسے عام فہم میں ایسے لوگوں کو بھورا، چٹا بھی کہا جاتا ہے مگر سورج مکھی زیادہ مشہور ہے۔ قدرت کی طرف سے خصوصیت کا اظہار صرف انسانوں ہی پر نہیں ہوتا بلکہ بعض دیگر انواع حیات بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں ۔
-
سورج مُکھی ہرن
-
سورج مُکھی مور
-
سورج مُکھی مگر مچھ
-
سورج مُکھی کینگرو
-
سورج مُکھی گلہری
-
سورج مُکھی پینگوئن
اور کبھی پودے بھی اس خاصیت میں رنگے ہوئے نظر آتے ہیں ۔
-
سورج مُکھی ریڈ ووڈ
-
سورج مُکھی یا مہق شدہ پھول
-
ایک پودے میں موجود مہق شدہ یا سورج مُکھی شاخ