برنداون گارڈنز
کرناٹک ، بھارت میں باغ
برنداون گارڈنز ایک باغ ہے جو میسور [1] سے 12 کلومیٹر دور بھارتی ریاست کرناٹک کے منڈیا ضلع میں واقع ہے۔ یہ کرشنا راجساگر ڈیم سے ملحق ہے جو دریائے کاویری کے پار بنایا گیا ہے۔ [2] اس باغ کی تعمیر کا کام سال 1927ءمیں شروع ہوا اور 1932ء میں مکمل ہوا۔ [3] [4] ہر سال تقریباً 20 لاکھ سیاح یہاں آتے ہیں۔ یہ باغ سری رنگا پٹنہ کے بڑے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔ [5] سر مرزا اسماعیل، میسور کے دیوان، جوباغات کے بڑے شوقین تھے، برنداون باغات کی بنیاد رکھی اور جدید منڈیا ضلع میں 120,000 ایکڑ (490 کلومیٹر 2 ) کو سیراب کرنے کے لیے دریائے کاویری کی اعلیٰ سطح کی نہر بنائی۔ ان کوتحریک حیدرعلی کے بنگلور میں تعمیر کردہ لال باغ سے ملی تھی۔




حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Brindavan Gardens, timings, entry ticket cost, price, fee - Mysore Tourism 2021"۔ mysoretourism.in۔ 2021-12-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-31
- ↑ "Brindavan Garden (KRS-Krishna Raja Sagar)"
- ↑ "Brindavan Gardens"۔ Horticultural Department, Government of Karnataka۔ 2009-04-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2007-02-28
- ↑ "Brindavan Gardens to get a facelift for Dasara"۔ The Hindu۔ 14 اگست 2004۔ 2013-01-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-02-28
- ↑ Gauri Satya (11 جنوری 2008)۔ "Mysore sees steady rise in tourist flow"۔ Business Standard۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-02-28