بسمہ ریاض چودھری
بسمہ ریاض چوہدری، پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ وہ چوہدری ریاض اصغر کی صاحبزادی ہیں، ( جو چوہدری شجاعت حسین کے بہنوئی ہیں)۔ بسمہ ریاض چودھری پہلی بار ضمنی الیکشن 2005 میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ وہ عام انتخابات 2013 اور 2018 میں خواتین کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی میں واپس آئیں۔ انھوں نے عام انتخابات 2008 میں حلقہ پی پی 117 (منڈی بہاؤ الدین-II) سے دوسری بار پاکستان مسلم لیگ (ق) کی امیدوار کے طور پر حصہ لیا، تاہم انھیں پی پی پی پی کے امیدوار آصف بشیر بھگت نے شکست دی۔ ان کا تعلق مسلم لیگ ق سے تھا۔ بسمہ ریاض چودھری 5 مارچ 1977 کو شکاگو میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے B.Sc کی ڈگری حاصل کی۔ 1998 میں مینجمنٹ مارکیٹنگ میں اور 2001 میں شکاگو کی ڈی پال یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر کیا وہ چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی ہیں۔[2]
بسمہ ریاض چودھری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1960ء (عمر 63–64 سال) پھالیہ |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ ق |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکنیت سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پنجاب صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1599
- ↑ Waseem Ashraf Butt (31 July 2018)۔ "At least four Gujrat, Mandi Bahauddin women to get reserved seats"۔ DAWN.COM