بلوچستان (چیف کمشنر صوبہ)
بلوچستان چیف کمشنر صوبہ (Chief Commissioner's Province of Balochistan) برطانوی ہند اور بعد میں پاکستان کا ایک صوبہ تھا، جو موجودہ صوبہ بلوچستان کے شمالی حصوں پر مشتمل تھا۔
بلوچستان (چیف کمشنر صوبہ) Balochistan CCP | |
---|---|
15 اگست 1947–14 اکتوبر 1955 | |
بلوچستان (چیف کمشنر صوبہ) | |
دار الحکومت | کوئٹہ |
رقبہ | |
• | 140,010 کلومیٹر2 (54,060 مربع میل) |
تاریخ | |
تاریخ | |
• | 15 اگست 1947 |
• | 14 اکتوبر 1955 |
حکومت بلوچستان |
تاریخ
ترمیمصوبہ اصل میں رابرٹ سینڈمین (Robert Sandeman) اور خان قلات کے درمیان تین معاہدوں کے بعد 1876-1891 کی مدت میں قائم کیا گیا۔ رابرٹ سینڈمین برطانوی ہند اور افغانستان کے درمیان واقع برطانوی زیر انتظام علاقوں کا پولیٹیکل ایجنٹ بن گیا۔ کوئٹہ میں ایک فوجی چھاونی قائم کی گئی جس نے دوسری اور تیسری افغان جنگ میں ایک اہم کردار ادا کیا صوبہ 1947ء میں پاکستان کا حصہ بن گیا، جو چیف کمشنر کے زیر انتظام تھا۔ 1955ء میں اسے تحلیل کر دیا گیا اور بلوچستان (چیف کمشنر صوبہ)، بلوچستان ریاستی اتحاد اور گوادر کو ملا کر نیا صوبہ بلوچستان قائم کیا گیا۔
حکومت
ترمیممدت | چیف کمشنر بلوچستان[1] |
---|---|
15 اگست 1947 – 3 اکتوبر 1947 | سر جیفری پرائر |
3 اکتوبر 1947 – 8 اپریل 1948 | سر ایمبروز دوندس |
9 اپریل 1948 – 18 جنوری 1949 | سیسل آرتھر گرانٹ |
19 جنوری 1949 – 16 جولائی 1949 | صاحبزادہ محمد خورشید |
16 جولائی 1949 – 18 نومبر 1952 | میاں امین الدین |
18 نومبر 1952 – 13 فروری 1953 | نامعلوم |
13 فروری 1953 – 8 نومبر 1954 | قربان علی خان |
8 نومبر 1954 – 19 جولائی 1955 | سردار بہادر خان |
19 جولائی 1955 – 25 جولائی 1955 | آر اے ایف ہیرائڈ |
26 جولائی 1955 – 14 اکتوبر 1955 | آر اے ایم شیخر |
14 اکتوبر 1955 | صوبہ تحلیل |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Ben Cahoon, WorldStatesmen.org۔ "Pakistan Provinces"۔ 2018-12-25 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اکتوبر 2007