بمبئی کے سات جزائر

ممبئی کے سات جزائر

بمبئی کے سات جزائر (انگریزی: Seven Islands of Bombay)، ہندی: मुम्बई के सात छोटे द्वीप‎) سولہویں صدی میں پرتگیزی ہند کے زیر انتظام ہندوستان کے مغربی ساحل پر ایک مجمع الجزائر تھا۔ 1661ء میں خاندان براگینزا کی پرتگیزی شہزادی کیتھرین کی چارلس دوم شاہ انگلستان سے شادی کے موقع پر یہ جزائر جہیز کے طور پر انگلستان کے حوالے کر دیے گئے۔ 1534ء میں پرتگیزی سلطنت کے قبضے سے قبل یہ مقامی بادشاہتوں کے زیر نگیں رہے جن میں سلہرا شاہی سلسلہ اور سلطنت گجرات شامل ہیں۔ جہیز میں حاصل ہونے کے بعد چارلس دوم شاہ انگلستان نے یہ جزائر برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کو 1668ء میں 10 پاونڈ سالانہ کرائے پر دے دیے۔ 1845ء تک ان جزائر کو کئی مختلف منصوبوں کے تحت آپس میں ملا دیا گیا۔ [1] ان سے بننے والے جزیرہ بمبئی کو قریبی جزائر ترومبے اور سلسیٹ سے بھی ملا دیا گیا جو بالترتیب اس کے شمال مشرق اور شمال میں واقع تھے اور اس سے ممبئی عظمی وجود میں آیا۔ ان جزائر کا مقام موجودہ ممبئی کا جنوبی حصہ ہے۔

بمبئی کے سات جزائر

اصل جزائر جو انگلستان کے حوالے کیے گئے مندرجہ ذیل ہیں:

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Bombay: History of a City"۔ The British Library۔ 25 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2014