بنو لبون
(بنت لبون سے رجوع مکرر)
بنو لَبُون بنت لبون اونٹ کامادہ بچہ جودوسال کاہوچکاہواورتیسرے برس میں ہو۔ نر بچے کو ابن لبون کہتے ہیں بنت لبون وہ دو سالہ اونٹنی ہے جو تیسرے سال میں قدم رکھ دے،چونکہ اس وقت اس کی ماں دوسرے بچے کو دودھ پلاتی ہوتی ہے اس لیے اسے بنت لبون کہتے ہیں یعنی دودھ پلانے والی کی بچی۔ لبون لبن سے ہے،بمعنی دودھ۔[1] حدیث میں 6 قسم کی عمر کے اونٹوں کے نام بیان کیے گئے ہیں
36 سے 45 اونٹ ہوں تو زکوۃ ایک بنت لبون یعنی اونٹ کا مادہ بچہ جو دو سال کا ہو چکا اور تیسرے برس میں ہے۔ 46 تک یہی حکم ہے یعنی وہی بنت لبون دیں گے۔