بوائے فرینڈ (انگریزی: Boyfriend) کوئی مرد حضرات سے تعلق رکھنے والے دوست، ملاقاتی ہے جو اکثر کسی شخص کی باضابطہ ساتھی رہتی ہے۔ اس سے تعلق کی نوعیت افلاطونی، رومانی یا جنسی بھی ہو سکتی ہے، اگر چیکہ یہ تینوں صورتیں مختلف لوگوں اور صورت حال کے اندر ممکن ہو سکتی ہیں۔ [1][2]

اہمیت

ترمیم

دنیا میں نہ صرف انسانوں میں بلکہ جانوروں میں یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ان میں صنف مخالف کے تیئیں ایک ایک کشش کی کیفیت رہی ہے۔ جانوروں میں قریبی بنانا، بہت ہی کم وقت میں رشتے بنانا، حمل اختیار کرنا اور نو مولود کو دنیا میں لانا بہت عام ہے۔ جانوروں میں انسانوں کے بر عکس میل ملاپ کے زیادہ پختہ اصول نہیں ہوتے۔ بیش تر جانوروں میں سماجی زندگی کا جھنڈ میں بھی گھومنا پھرنا عام نہیں ہے۔ تاہم انسانی ہمیشہ سے سماج سے جڑا ہے۔ انسانی سماج قدامت پسند اور روایات کا پاس دار بھی رہا ہے اور یہ ترقی پسند، کشادہ اور جدید خاندانی اقدار کو قبول کرنے والا بھی رہا ہے۔ دنیا کے کچھ ملکوں مین یہ عام بات ہے کہ سن بلوغ کو پہنچنے والی لڑکیاں اور لڑکے ساتھ گھومتے ہیں، وہ ایک دوسرے کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ بنتے ہیں، بنا شادی کے لیو ان ریلیشن شپ یا اتفاقی ڈیٹنگ کرتے ہیں۔ کچھ ملکوں میں یہ تعلقات شادی سے کہیں زیادہ عام ہیں۔ تاہم دنیا کے کچھ ملکوں میں قدیم روایات اور شادی کا ہی بول بالا ہے۔ کچھ ممالک میں، جیسے کہ ایران میں نامحرم لڑکے لڑکیوں کا گھومنا پھرنا سزا کو دعوت دے سکتا ہے۔ تاہم بھارت اور نیپال جیسے ملک میں جدید دور میں حالات بدل رہے ہیں۔ یہاں کے بڑے بڑے شہروں میں لڑکے اور لڑکیوں کا عشقیہ ملاپ اب عام ہو رہا ہے۔

رشتوں میں عام طور سے لڑکیاں زیادہ جذبابی ہوتی ہیں اور کسی قسم کی بے وفائی کو برداشت کرنے کی نسبتًا کم صلاحیت رکھتی ہیں۔[3] اس کے بر عکس لڑکے کئی بار غیر سنجیدہ ہو سکتے ہیں اور رشتوں میں لڑکیوں کے مقابلے کم یقین رکھتے ہیں۔

کچھ ملکوں میں بوائے فرینڈ کا ہونا بے حد مذموم سمجھا جاتا ہے اور اس کے لیے خاص طور پر لڑکیوں کو سزا دی جاتی ہے۔ 2019ء میں مصر میں سر عام اپنے بوائے فرینڈ سے گلے ملنے والی لڑکی کا جامعہ میں داخلہ منسوخ کر دیا گیا۔ تاہم سماجی میڈیا میں لڑکی کے حق میں ارسال کردہ پیامات کے بعد جامعہ کے انتظامیہ نے فیصلے پر نظر ثانی کر کے لڑکی کا داخلہ بحال کر دیا۔[4] اس سے مصر میں نو جوانوں کی آزادی کے لیے ابھرتی ہوئی تبدیلی کی لہر کا پتہ چلتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. The Free Dictionary By Farlex۔ "Girlfriend"۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2012 
  2. Thesaurus.com۔ "Boyfriend"۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2012 
  3. بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا تو زندہ رہ نہیں پاؤں گی، سوناکشی سنہا
  4. بوائے فرینڈ کو گلے لگانیوالی مصری طالبہ کو دوبارہ داخلہ مل گیا