بوجمبورا (انگریزی: Bujumbura) برونڈی کا ایک کمیون ہے جو بوجمبورا میری صوبہ میں واقع ہے۔[1]

بوجمبورا
بوجمبورا
ملک برونڈی
صوبہبوجمبورا میری صوبہ
قیام1871
رقبہ
 • شہر86.52 کلومیٹر2 (33.41 میل مربع)
بلندی774 میل (2,539 فٹ)
آبادی (2008 مردم شماری)
 • شہر497,166
 • کثافت2,720.6/کلومیٹر2 (7,046/میل مربع)
 • میٹرو800,000
منطقۂ وقتوسطی افریقہ وقت (UTC+2)
 • گرما (گرمائی وقت)none (UTC+2)
ویب سائٹسرکاری ویب گاہ

تفصیلات

ترمیم

بوجمبورا کا رقبہ 86.52 مربع کیلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 497,166 افراد پر مشتمل ہے اور 774 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ بوجمبورا (سابقہ اووزومبرا) برونڈی کا دارالحکومت ہے جو تنجائیکا جھیل کے شمال مشرقی کنارے پر آباد ہے۔ بوجمبورا برونڈی کا سب سے بڑا شہر اور انتظامی، مواصلاتی، اقتصادی مرکز ہے۔ بوجمبورا برونڈی کی مرکزی بندرگاہ بھی ہے جہاں سے ملک کی اہم برآمداد مثلا کافی، کپاس، چمڑا وغیرہ باہر بھیجی جاتی ہیں۔

تاریخ

ترمیم

بوجمبورا ایک چھوٹے گاؤں سے بڑا شہر 1889ء میں بنا، جب اس کو مشرقی افریقا میں جرمنی کی فوجی چوکی بنایا گیا۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد اس کو بلجئین لیگ آف نیشنز کا انتظامی مرکز بنایا گیا۔ 1962ء میں برونڈی کی آزادی کے بعد اس کا نام اووزومبرا سے تبدیل کر کے بوجمبورا رکھا گیا۔ آزادی کے بعد سے اب تک بوجمبورا جو دو مذہبی گروہوں ہوٹو ملیشیا اور مخالف ٹسٹی اکثریت والی برونڈی کی افواج کے فسادات کی زد میں ہے۔

شہر کا مرکز کالونی طرز پر ایک بڑے بازار، قومی اسٹیڈیم، بڑی مسجد وغیرہ پر مشتمل ہے۔ شہر کے عجائب گھر کو برونڈی کے قومی عجائب گھر کا درجہ حاصل ہے اور یہاں برونڈی کے لوگوں کے طرز رہن سہن اور جغرافیعہ سے متعلق عجائبات رکھے گئے ہیں۔ دوسری تفریحی جگہوں میں روسیزی نیشنل پارک، موگرے کی چٹان جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ ڈیوڈ لونگسٹن اور ہینری سٹینلے کی ملاقات ہوئی (جبکہ یہ خیال بھی موجود ہے کہ یہ ملاقات تنزانیہ کے شہر اوجی جی میں ہوئی) اور نیل کی جنوبی ترین شاخ کا منبہ ہے جس کو مقامی لوگ نیل کا منبہ قرار دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں بوجمبورا کا ائر پورٹ اور یونیورسٹی آف بوجمبورا واقع ہیں۔ اور یہی وہ شہر ہے جہاں ڈزنی کی فلم جارج آف جنگل کی زیادو تر فلم بندی ہوئی۔


آب و ہوا

ترمیم
آب ہوا معلومات برائے بوجمبورا
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
بلند ترین °س (°ف) 34
(93)
32
(90)
32
(90)
31
(88)
31
(88)
31
(88)
31
(88)
33
(91)
33
(91)
33
(91)
33
(91)
34
(93)
34
(93)
اوسط بلند °س (°ف) 28
(82)
28
(82)
28
(82)
28
(82)
28
(82)
29
(84)
29
(84)
30
(86)
31
(88)
30
(86)
28
(82)
28
(82)
29
(84)
یومیہ اوسط °س (°ف) 23.9
(75)
23.9
(75)
23.9
(75)
23.9
(75)
23.8
(74.8)
23.6
(74.5)
23.3
(73.9)
24.3
(75.7)
25.2
(77.4)
25.1
(77.2)
23.7
(74.7)
23.9
(75)
24.04
(75.27)
اوسط کم °س (°ف) 19
(66)
19
(66)
19
(66)
19
(66)
19
(66)
18
(64)
17
(63)
18
(64)
19
(66)
20
(68)
19
(66)
19
(66)
19
(66)
ریکارڈ کم °س (°ف) 14
(57)
15
(59)
14
(57)
15
(59)
16
(61)
13
(55)
11
(52)
13
(55)
14
(57)
14
(57)
15
(59)
16
(61)
11
(52)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 94
(3.7)
109
(4.29)
121
(4.76)
125
(4.92)
57
(2.24)
11
(0.43)
5
(0.2)
11
(0.43)
37
(1.46)
64
(2.52)
100
(3.94)
114
(4.49)
796
(31.34)
اوسط بارش ایام 15 14 17 18 10 3 1 2 8 12 19 19 138
اوسط اضافی رطوبت (%) 79 79 81 82 78 67 62 55 59 65 75 78 71.7
اوسط روزانہ دھوپ ساعات 5 6 5 5 6 8 8 8 7 6 5 5 6.2
ماخذ#1: BBC Weather [2]
ماخذ #2: Climatemps (rainy days, humidity),[3][4] Climate-Data.org (daily mean temperatures), Weather2Travel (sunshine)[5]

جڑواں شہر

ترمیم

شہر بوجمبورا کا جڑواں شہر ہیفئی ہے۔

نگار خانہ

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Bujumbura"
  2. "Average Conditions Bujumbura, Burundi"۔ BBC Weather۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-09-02
  3. "Climate of Burundi, Burundi Average Weather"۔ Climatemps۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-28
  4. "Relative Humidity in Burundi, Burundi"۔ Climatemps۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-28
  5. "Bujumbura Climate and Weather Averages, Burundi"۔ Weather2Travel۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-28