بورتے
بورتے (Börte) (سیریلک: Бөртэ үжин) تموجن کی پہلی بیوی تھی، جو بعد میں منگول سلطنت کے بانی کے طور پر چنگیز خان نام سے مشہور ہوا۔ بورتے منگول سلطنت کی پہلی ملکہ بنی۔ اس کی ابتدائی زندگی کی تفصیلات بہت کم ہیں، لیکن وہ کم عمری میں تموجن کی منگیتر بنی اور سترہ سال کی عمر میں شادی کی۔ ایک حریف قبیلے نے اسے اغوا کر لیا۔ اس کے شوہر تموجن کی جانب سے اسے بازیاب کرانے کا فیصلہ دنیا کو فتح کرنے کی وجوہات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ اس نے چار بیٹوں اور پانچ بیٹیوں کو جنم دیا جنہوں نے منگول سلطنت کو مزید وسعت دی۔
بورتے Borte | |
---|---|
خاتون منگول سلطنت اور خاماگ منگول | |
1189–1230 | |
جانشین | Moqe |
شریک حیات | چنگیز خان |
نسل | جوجی خان چغتائی خان اوکتائی خان تولی خان Khochen Bekhi Alakhai Bekhi Tümelün Alaltun Checheikhen |
خاندان | Onggirat |
والد | Dei Seichen |
والدہ | Tacchotan |
پیدائش | 1161 |
وفات | 1230ء (عمر 68–69) آورگا، منگولیا |