بڑیچ پٹھانوں کا مشہور قبیلہ ہے جو پاک افغان سرحد پر علاقہ شوراوک میں آباد ہے۔ اس قبیلے کے بہت سے لوگ ہجرت کر کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مردان و صوابی کے علاقوں میں جا کر آـاد ہوئے تھے اور پھر وہاں سے کثیر تعداد میں ہندستان چلے گئے۔

ذیلی قبیلے

جس بڑیچ نامی شخص کے نام پر قبیلہ کا نام ہے، اس کے دو بیٹے تھے، داؤد اور حسین۔ داؤد لغ ولد بڑیچ کے چھ بیٹے تھے، شیخ ثابت، ملی زئی، بدل زئی، چوپان، شکر زئی، سوکی زئی اورحسین کے پانچ، بارک زئی، مردانہ، زکو زئی، مندو زئی، داؤد زئی انہی سے آگے مزید تقسیم در تقسیم ذیلی قبیلے اور شاخیں نکلی ہیں۔

  • مندو زئی ذیلی قبیلے:سالار زئی، الکو زئی، قاسم زئی، سامی زئی، زنگی زئی، شمو زئی
  • شیرانی ذیلی قبیلے:ضیاء زئی، باران زئی، عیدو زئی
  • بدل زئی ذیلی قبیلے:شابو زئی، ابراہیم زئی، احمد زئی، امن زئی، شیخ زئی، پنجپائی (ان میں پنجپائی قبیلہ نسلا خلجی یا غلزئی ہے۔ بڑیچوں میں شامل ہو گیا ہے، اسی طرح سے امن زئی بھی باہر سے آیا ہے اور الحاق کر لیا ہے۔
  • زکو زئی ذیلی قبیلے: علی زئی، ابو زئی، بہادر زئی، طور زئی۔

پھر ان میں سے ہر قبیلے کے ذیلی قبیلے ہیں۔

بڑیچ قابل ذکر شخصیات

مذہبی

شیخ ثابت بڑیچ شیخ الیاس بڑیچ شیخ بستان بڑیچ فتح خان بڑیچ شیخ کروچوپان رضا علی خان نقی علی خان احمد رضا خان حسن رضا خان دلاور خان بڑیچ پردل خان بڑیچ عبد الرسول خان بڑیچ حاجی محمد خیشگی شیخ بستان شیخ عمر شیرانی مولانا عادل بڑیچ مولانا محمد فاضل

سیاسی

بخت خان نواب دوندے خان نواب سعادت یار خان سعادت یار خان

ادبی

دیگر

مزید دیکھیے

کتابیات

  • اے.جی. ہیسٹنگ، تاریخ پشاور (تاریخ پشاور. ایڈیشن)، لاہور: گلوب پبلشرز، OL:13853859M
  • محمد حیات خان (20 اپریل 1999)، افغانستان اور Its Inhabitants، سنگ میل پبلی کیشنز، ISBN:978-969-35-0886-4، OL:13126308M، 9693508866
  • شیر محمد خان، تواریخ خورشید جہاں، لاہور، 1894; ریپئر۔ پشاور، 1980s
  • خان، ظہیر (وکیل). بڑیچ پٹھان (جلد-I)، دوست ایسوسی ایٹ لاہور، 2006۔
  • خان، ظہیر (وکیل). بڑیچ پٹھان (جلد-II)، خان پبلشرز، 2011۔

حوالہ جات