بھلر ایک جٹ قوم جو پنجاب میں زیادہ تر آباد ہے، بھلر، ہیر اور مان قبائل خود کو اصل " جٹ کہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ مہادہو (جس کا لقب بھولا ہے ) کی جت سے پیدا ہوئے۔ ان کے بقول مالوہ ان کا اصل وطن تھا اور بالعموم انھیں اڑھائی قبیلے خیال کیا جا تا ہے۔ یعنی ہیر نصف شمار ہو تے ہیں۔ لیکن مان قبیلے کے گو ئیے کہتے ہیں کہ راجپوتوں کے مان بھلر اور نصف بیر قبائل راجپوتانہ سے پنجاب آنے والے اولین کشتریہ مہاجرین تھے۔ بھلر کا صدر مقام لاہور اور فیروز پور میں معلوم ہوتا ہے لیکن دہلی اور اس راولپنڈی کے سوا تقریباً سبھی اضلاع سے ان کا اندراج ہوا یہ قبیلہ کافی مخلوط ہے۔ ساہیوال میں بھلر ہندو اور مسلمان جٹ ہیں اور انھیں زراعت پیشہ شمار کیا گیا۔

شخصیات

ترمیم
  • فواد رسول بھلر ( ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب)
  • فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین چوہدری محمد سلیم بھلر
  • معروف معالج ڈاکٹر محمد اسلم بھلر (لیہ)
  • دیوندر پال سنگھ بھلر

مقامات

ترمیم
  • موضع بھلر (ضلع سیالکوٹ)
  • موضع بھلر (ضلع گجرات)
  • بھلر جوگی