بہاولنگر-فورٹ عباس برانچ لائن
بہاولنگر – فورٹ عباس برانچ لائن پاکستان کی متعدد برانچ لائنوں میں سے ایک ہے، جسے پاکستان ریلویز چلاتی اور دیکھ بھال کرتی تھی۔ یہ لائن بہاولنگر سے شروع ہو کر فورٹ عباس پر ختم ہوتی ہے۔ اس ریلوے لائن کی کل لمبائی 84 کلومیٹر (52 میل) ہے، معطل ہونے سے پہلے اس لائن پر بہاولنگر، ہارون آباد، فقیر والی اور فورٹ عباس کے ریلوے اسٹیشنوں پر گاڑی رکتی تھی۔ ان چار کے علاوہ بھی کئی اسٹیشن تھے جو پہلے ہی متروک ہو چکے تھے۔[2]
بہاولنگر-فورٹ عباس برانچ لائن | |
---|---|
مجموعی جائزہ | |
حالت | معطل[1] |
ٹرمینل | بہاولنگر فورٹ عباس |
اسٹیشن | 4 |
آپریشن | |
افتتاح | 4 اپریل 1928ء[1] |
بند | 26 جولائی 2011[1] |
مالک | پاکستان ریلویز |
آپریٹر | پاکستان ریلویز |
تکنیکی | |
لائن کی لمبائی | 84 کلومیٹر (52 میل) |
ٹریک گیج | براڈ گیج |
تاریخ
ترمیمبرانچ لائن کو ابتدائی طور پر بہاولنگر-فورٹ عباس ریلوے کہا جاتا تھا اور یہ دربار لائن تھی جسے ریاست بہاولپور نے مالی اعانت فراہم کی تھی۔ یہ لائن 1928 میں نارتھ ویسٹرن اسٹیٹ ریلوے نیٹ ورک کے ایک حصے کے طور پر کھولی گئی۔ یہ لائن ریاست بہاولپور دربار کی ملکیت تھی، جو خان پور-چاچڑاں ریلوے کی بھی مالک تھی اور NWR نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ بنی۔ پاکستان کی آزادی کے بعد، یہ لائن پاکستان ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن گئی۔
اسٹیشن
ترمیمبہاولنگر–فورٹ عباس برانچ لائن پر درج ذیل ریلوے اسٹیشن ہیں:
- بہاولنگر جنکشن
- دھب سناٹیکا (متروک)
- ڈونگہ بونگہ (متروک)
- کھاٹن (متروک)
- ہارون آباد
- مبارک آباد ہالٹ (متروک)
- فقیر والی
- رفیق -آباد (متروک)
- کھچی والا (متروک)
- فورٹ عباس
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ Sohail Khan (November 14, 2011)۔ "Bahawalnagar rail junction a relic from 1901"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ BAHAWALNAGAR۔ October 1, 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2016
- ↑ "ریلوے کا بہاولنگر، سمہ سٹہ سیکشن سمیت تین ٹریکس کی بحالی کا فیصلہ"۔ 92 News HD (بزبان انگریزی)۔ 2021-03-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2023
بیرونی روابط
ترمیم- پاکستان ریلوے کی ویب گاہ آرکائیو شدہ 1 فروری 2021 بذریعہ وے بیک مشین