ہارون آباد ریلوے اسٹیشن

ہارون آباد ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔ ہارون آباد ریلوے اسٹیشن بھارتی سرحد کے قریب ضلع بہاولنگر میں واقع ہے۔

ہارون آباد ریلوے اسٹیشن
Harunabad Railway Station
محل وقوعہارون آباد
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)بہاولنگر-فورٹ عباس برانچ لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈHRND[1]
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
بہاولنگر جنکشن
ٹرمینس
بہاولنگر-فورٹ عباس برانچ لائن فقیر والی
Map

ہارون آباد ریلوے اسٹیشن بہاولنگر-فورٹ عباس برانچ لائن پر واقع ہے جسے دربار لائن بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ ریلوے لائن بھی خان پور-چاچڑاں ریلوے لائن کی طرح ریاست بہاولپور کے زیر انتظام تھی۔ 84 کلومیٹر طویل اس ریلوے لائن پر کئی بڑے چھوٹے ریلوے اسٹیشن واقع ہیں۔ جن میں بہاولنگر، ڈونگہ بونگہ، ہارون آباد، فقیروالی اور فورٹ عباس اہم ہیں۔

تاریخ

ترمیم

1927 میں بہاولنگر سے فورٹ عباس ریلوے لائن بچھائی گئی۔ تو یہ اس اسٹیشن کی تعمیر بھی 1927 میں کی گئی اور تب اسٹیشن کا نام “ٹوبہ بد رو والا” تھا کیونکہ اسٹیشن کے جنوب میں ایک بڑا تالاب تھا جس میں بارش کا پانی جمع ہو جاتا تھا۔ اور جوئیہ بدرو اس علاقے میں مقیم قوم ہے جس کی نسبت سے اس جگہ کا نام ٹوبہ بدرو والا تھا ۔ پھر 1924-27 کے درمیان اس کا نام سر صادق محمد خان پنجم کے بیٹے ہارون الرشید کے نام پر ہارون آباد رکھ دیا گیا۔

4 اپریل 1928 میں شروع ہونے والی اس ریلوے لائن کو 26 جولائ 2011 میں ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ

ترمیم

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق ہارون آباد ریلوے اسٹیشن کا کوڈ HRND ہے

موجودہ حالت

ترمیم

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں نہیں ہے ۔

محل وقوع

ترمیم

ہارون آباد ریلوے اسٹیشن ہارون آباد میں واقع ہے۔

بہاولنگر-فورٹ عباس برانچ لائن پر اسٹیشنز

ترمیم

بہاولنگر – فورٹ عباس برانچ لائن پر درج ذیل ریلوے اسٹیشن ہیں

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  1. "Loading Stations"۔ پاکستان ریلویز۔ 23 ستمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2023