بینگن کا بھرتا ایک جنوبی ایشیائی پکوان ہے جو بینگن ( بیگن ) کو باریک کرکے اور اسے ٹماٹر، پیاز، جڑی بوٹیاں اور مصالحے کے ساتھ ملا کر تیار کی جاتی ہے۔

بینگن کا بھرتہ
 

معلومات شخصیت

ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں، بینگن بھرتا ہر دلعزیز اور مقبول کھانوں کا حصہ ہے۔ ہندوستان میں یہ مختلف علاقائی انداز میں بنایا جاتا ہے جس کے اجزاء ایک خطے سے دوسرے خطے میں مختلف ہوتے ہیں۔ روایتی طور پر اس پکوان  کو اکثر روٹی، نان  یا پراٹھے کے ساتھ کھایا جاتا ہے اور اسے چاول یا رائتہ کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے جو دہی کا سلاد ہے۔ بہار اور اترپردیش میں اسے لٹی یا باٹی کے ساتھ گرم گرم پیش کیا جاتا ہے۔

دیگر نام ترمیم

اس پکوان کے کئی علاقائی نام ہیں، جیسے: بینگن کا بھرتا (ہندی: बैंगन का भरता)، بانگن دا بھرتا (پنجابی: બેંગણ દા ભઢથા)، رنگن نو اورو (گجراتی: રીંગણનો ઓઢો)،  پورا بیگنا ستونی (آسامی: পুপুা বেঙো বেঙোটিি) یا بینگنا پتیکا، بنگالی میں بینگنا بھرتا، اولو (گجراتی)، تیلگو میں پچی پلسو۔

اجزاء ترمیم

ترکیب و تیاری ترمیم

پہلے بینگن کو آگ پر سینکا جاتا ہے۔ بینگن کو براہ راست آگ پرسینکنے سے دھواں دار ذائقہ آتا ہے۔ بینگن کو پھر پکے ہوئے کٹے ہوئے ٹماٹر، بھوری پیاز، ادرک، لہسن، زیرہ، تازہ لال مرچ ( دھنیا کے پتے)، کالی مرچ اور سرسوں کا تیل ملایا جاتا ہے[1]۔

کچھ غیر پنجابی اقسام میں ٹماٹر اور بعض اوقات پیاز کا استعمال نہیں کیا جاتا۔

گجرات میں، اسے رنگین نو اورو (گجراتی: રીંગણનો ઓળો) کہا جاتا ہے، جس میں بینگن کو بھونا جاتا ہے، پھر پیسا جاتا ہے اور پھر سرسوں اور زیرہ، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، ادرک اور لہسن اور نمک کے ساتھ بھونا جاتا ہے۔ اسے باجرے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

کرناٹک میں، اسے اینگی کہا جاتا ہے اور پورے بینگن کو ابال کر اور فرائی کرکے تیار کیا جاتا ہے جسے عام طور پر اکی روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں، تامل اسی طرح کی ایک ڈش تیار کرتے ہیں جسے کاتھریکائی تھائیر کوتھسو کہتے ہیں، جس میں بینگن کو سرسوں، لال مرچوں اور تل کے تیل سے پکایا جاتا ہے، پیس کر بھونا جاتا ہے۔ تیاری کے آخری مرحلے میں آمیزے میں دہی  شامل کرکے ڈش کو دھنیا کے پتوں سے تیار کر لیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

  • بابا غنوش، سینکا ہوا بینگن سے مشرق وسطی کا نسخہ
  • بینگن کے پکوان کی فہرست

حوالہ جات ترمیم

  1. Madhur Jaffrey (2011)۔ An Invitation to Indian Cooking۔ Alfred A. Knopf۔ صفحہ: 162۔ ISBN 978-0-375-71211-1