بین الاقوامی بحری تنظیم

اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ

بین الاقوامی بحری تنظیم (انگریزی: World Tourism Organization) اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ ہے جس کا قیام 17 مارچ 1948ء کو عمل میں آیا۔ اس ادارے کا مقصد حکومتوں کے مابین جہاز رانی کے بارے میں اطلاعات کے تبادلے اور تعاون کی بابت نظام قائم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ادارہ بحری حفاظت اور جہاز رانی کی بابت اعلیٰ معیار کو قائم رکھتا ہے، جہاز رانی کی بابت حکومتوں کی جانب سے غیر ضروری پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرتا ہے۔یہ ادارہ جہاز راں کمپنیوں کی طرف سے عائد کردہ رکاوٹوں کے تدارک کے لیے بھی مناسب طریقوں پر غور کرتا ہے اور جہاز رانی کی بابت بین الاقوامی کانفرنسیں طلب کرتا ہے۔ بین الاقوامی ضابطوں اور اقرار ناموں کے مسودات مرتب کرنا بھی اس ادارے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ادارے کا سربراہ سیکریٹری جنرل کہلاتا ہے۔ موجود ہ سیکریٹری جنرل جنوبی کوریا کے کٹیک لیم Kitack Lim ہیں۔ اس ادارے کا صدر دفتر لندن میں قائم ہے۔[1]

بین الاقوامی بحری تنظیم
بین الاقوامی بحری تنظیم
مخففIMO
قِسمخصوصی ادارہ
قانونی حیثیتفعال
ہیڈکوارٹرلندن، مملکت متحدہ
مالک تنظیم
اقوام متحدہ اقتصادی اور سماجی کونسل
ویب سائٹwww.imo.org
سابقہ بین الحکومتی بحری مشاورتی ادارہ

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. سید محمود خاور، اقوام متحدہ کی کہانی، نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد، 2004ء، ص 36