خورشید شاہد

پاکستانی اداکارہ
(بیگم خورشید شاہد سے رجوع مکرر)

بیگم خورشید شاہد (ولادت: 19 نومبر 1926ء - وفات: 27 جون 2021ء) ایک پاکستانی اداکارہ تھیں۔[1] بیگم خورشید کو 1984ء میں صدر پاکستان کی جانب سے تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔ وہ سلمان شاہد کی والدہ تھیں۔

خورشید شاہد
معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1926ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 جون 2021ء (95 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

بیگم خورشید شاہد 19 نومبر 1926ء کو پیدا ہوئیں۔[2] قیام پاکستان کے بعد بیگم خورشید لاہور کا رخ کیا اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہوگئیں۔[3]

پیشہ وارانہ زندگی ترمیم

خورشید شاہد نے اپنی فنی زندگی کا آغاز دہلی میں آل انڈیا ریڈیو سے 9 سال کی عمر میں کیا تھا۔[4][2] انھوں نے کیرئیر کی ابتدا میں لاہور تھیٹر میں بھی کام کیا۔[5] فنی زندگی کا آغاز مغنیہ کے طور پر کیا، روشن آرا بیگم کی شاگردی اختیار کی اور موسیقی کی بڑی بڑی محفلوں میں داد و تحسین وصول کی۔ بعد ازاں ریڈیو پر صداکاری اور ٹیلی وژن پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی کا نام سرفہرست ہے جسے اشفاق احمد نے تحریر کیا۔ چند فلموں میں بھی کام کیا جن میں چنگاری اور بھولا ساجن کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1995 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا معروف اداکار سلمان شاہد ان کے فرزند ہیں خورشید شاہد خود بھی اداکارہ تھیں اور ان سے شادی کرنے کے لیے آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جگل کشور مہرا مسلمان ہو گئے تھے۔

بیگم خورشید شاہدنے آخری بار 2003 میں بننے والی فلم خاموش پانی میں اداکاری کے جوہر دِکھائے تھے۔[5]

ذاتی زندگی ترمیم

خورشید شاہد نے شادی آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جگل کشور مہرا سے کی تھی۔ ان سے شادی کرنے کے لیے آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جگل کشور مہرا مسلمان ہو گئے تھے۔[2] بیگم خورشید نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر سلیم شاہد سے شادی کی تھی۔ سلیم شاہد سے شادی کے بارے میں خود بیگم خورشید ایک انٹرویو میں کہتی ہیں:[3][6]

"میرے شوہر ہماری شادی کے کچھ سال بعد برطانوی نشریاتی ادارہ لندن چلے گئے، جہاں وہ اپنی زندگی کے آخری وقت تک رہے۔ اگرچہ میرے اہل خانہ چاہتے تھے کہ میں طلاق لے کر دوبارہ شادی کروں لیکن میں نے پھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ہم نے کبھی طلاق نہیں دی لیکن اس دن تک علیحدہ رہے جب تک کہ میرے شوہر کا انتقال نہیں ہوا۔"

بیگم خورشید سلمان شاہد کی والدہ تھیں۔[7][8]

وفات ترمیم

بیگم خورشید شاہد نے 27 جون 2021ء کو وفات پائی۔[9][5] کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق، خورشید شاہد کو دورہ قلب سے کچھ دن قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔[10][11] وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اداکارہ بیگم خورشید شاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔[12]مشہور فنکار ہستیاں، صبا حمید، ثمینہ پیرزادہ، کبریٰ خان نے بھی دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ۔[4]

اعزازات ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. https://www.dawn.com/news/644654/flashback-a-lifelong-journey
  2. ^ ا ب پ "سینئر ریڈیو صداکارہ اور ٹی وی اداکارہ خورشید شاہد انتقال کرگئیں"۔ روزنامہ ایکسپریس 
  3. ^ ا ب "Remembering Begum Khursheed Shahid, Pakistani Acting Legend Who Died At 95"۔ shethepeople.tv 
  4. ^ ا ب پ "End of an era: Artists mourns demise of Khursheed Shahid"۔ tribune.com.pk 
  5. ^ ا ب پ "ماضی کی مقبول اداکارہ بیگم خورشید شاہد انتقال کرگئیں"۔ urdu.geo.tv 
  6. "Veteran actress Khursheed Shahid passes away"۔ dailytimes.com.pk۔ 28 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جولا‎ئی 2021 
  7. "Know Your Actor"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 12 May 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2021 
  8. "Salman Shahid plays 'Father of Not One but Two Brides'"۔ ARY NEWS (بزبان انگریزی)۔ 26 February 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2021 
  9. "PTV pioneer, legendary actress Begum Khursheed Shahid passes away at 95"۔ Daily Pakistan Global۔ 27 جون 2021 
  10. "Legendary actress Begum Khursheed Shahid passes away"۔ geo.tv 
  11. "Veteran actress Begum Khursheed Shahid dies at age of 95"۔ thenews.com.pk 
  12. "معروف اداکار انور اقبال بلوچ انتقال کرگئے،وزیراعلیٰ کی تعزیت"۔ nawaiwaqt.com.pk 
  13. "Veteran Pakistani actress Begum Khursheed Shahid passes away aged 95"۔ خلیج ٹائمز