بیہوشی یا بے ہوشی کا لفظ ہوش کی ناپیدی یا فقدان کو ظاہر کرتا ہے اور اردو میں متعدد مختلف اور بعض اوقات طبی اعتبار سے بالکل جدا جدا مفاہیم میں استعمال کیا جاتا ہے۔ 1- اگر کوئی شخص اپنے ہوش ہواس کھودے اور بات چیت کے قابل نا رہے تو اس کو بھی بیہوشی کہ دیا جاتا ہے 2- اگر کوئی شخص کسی دوا کے زیر اثر لاکر سلادیا گیا ہو تو اس کو بھی بیہوشی کہ دیا جاتا ہے 3- حتی کہ اگر کوئی شخص اپنے شعور (consciousness) سے منقطع ہو گیا ہو تو اس کو بھی بیہوشی کہ دیا جاتا ہے ؛ جبکہ طب کے اعتبار سے یہ تمام کیفیات جو اوپر بیان کی گئی ہیں بالکل جدا جدا مفہوم رکھتی ہیں اور اسی ابہام کو دور کرنے کی خاطر یہ صفحہ بیہوشی کے لفظ کے طبی مفاہیم کے مختلف روابط کی جانب ایک راہ دکھاتا ہے۔

  1. نیند جیسی کیفیت جس سے عام طرح بیداری ممکن نہ ہو، دیکھیےلاشعوریت (unconsciousness)
  2. کسی مخدر کے ذریعہ طبی طور پر پیدا کیجانے والی بیہوشی کے لیے دیکھیےخدر (anesthesia)

ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔