سانچہ:خا نہ الشعور عام حالات میں لاشعور كو ہم شعور كى ضد بھى كہ سكتے ہیں اور اس عام تصور کے مطابق لاشعور کو دماغ میں موجود ایسی یاداشتوں کو کہا جاتا ہے کہ جو عموما انسان کی خواہش یا حسرت کی سی حیثیت میں اس کی ذہن میں موجود ہوتی ہیں مگر عملی زندگی میں اس وقت تک سامنے نہیں آتیں جب تک کہ ان کو کسی تحریک (یاد دلانے والی بات) کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بچپن سے ليكر مرنے تک ایسی بے شمار باتیں ہماری یاداشت memory) میں موجود رہتی ہیں اور ان کو ہی لاشعور کہہ دیا جتا ہے جبکہ اصل میں علم نفسیات (psychology) اور طب کے مطابق یہ تحت الشعور (subconsciousness) کہا جاتا ہے نہ کہ لاشعور۔ یہ تحت الشعور (یا عام الفاظ میں لاشعور) ہمارے سونے کے دوران بھى كام كرتا رہتا ہے–انسانى لاشعور (تحت الشعور) ميں جو گزرى زندگى كى ياداشتيں محفوظ ہوتى ہیں ان ياداشتوں كى مدد سے لاشعور (تحت الشعور) آئندہ زندگی كا بنيادى ڈھانچہ ترتيب ديتا ہے۔ ايک طبیب اپنى پچھلى زندگى میں جھانک كر دیكھے تواسے اندازہو گا کہ طبیب بنبے كى یہ خواھش اس كى زندگی میں يا اس كے لا شعور ميں بچپن سے مو جود تھى۔

لاشعور اور تحت الشعور کا فرق

ترمیم

وہ باتیں جن کا ادراک ہم جاگتے میں نہیں کر سکتے وہ باتیں ہمارے لاشعور کا حصہ ہوتیں ہیں جبکہ تحت الشعور ہمارے شعور سے ہم آہنگ ہوتا ہے

مزید دیکھیے

ترمیم