بے دردی سیاں جیو انٹرٹینمنٹ پر 2017 میں نشر ہونے والا ایک پاکستانی ڈراما سیریل ہے۔ اس کی ہدایتکاری محسن مرزا نے کی تھی ، اس ڈرامے کو جہانزیب قمر نے تحریر کیا اور اس میں آغا علی ، صنم چوہدری اور غنا علی نے اداکاری کی۔ [1] [2]

بے دردی سیاں
نوعیتفیملی ڈراما
تحریرجہانزیب قمر
ہدایاتمحسن مرزا
نمایاں اداکار
نشرپاکستان
زباناردو
اقساط31
تیاری
فلم سازایس بی سی ایچ پروڈکشنز
مقامپاکستان
دورانیہتقریباً 40 منٹ
نشریات
چینلجیو انٹرٹینمینٹ
25 اکتوبر 2017ء (2017ء-10-25) – 30 جنوری 2018 (2018-01-30)
اثرات
اگلاسایہ (جیو ٹی وی)

پلاٹ ترمیم

بے دردی سیاں ڈرامے میں بیوہ خواتین کی جدوجہد اور ان کے جذبات کی عکاسی کی گئی۔ یہ ڈراما سیریل ایک کردار "صلیحہ خاتون" کے گرد گھومتی ہے۔ صلیحہ ایک ایسی خاتون ہیں جس کے شوہر کی موت نے اسے ہلا کر رکھ دیا اور زندہ رہنے کے لیے مشکلات سہنی پڑیں۔ وہ بیٹے اور بیٹی کے ساتھ اپنے بھائی کے گھر چلی جاتی ہے لیکن وہاں اسے اپنے رشتہ داروں سے محبت کی بجائے اس کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔ صلیحہ خاتون کے دبے ہوئے اور مجبور کنبے کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے بھائی کی اہلیہ کی حوصلہ شکنی اور طعنہ زنی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کاسٹ ترمیم

  • صنم چودھری بطور ہانیہ
  • آغا علی بطو شانی
  • غنا علی بطو ر بائلہ؛ ہانیہ کی کزن
  • زین بیگ بطور جاوید؛ ہانیہ کا بھائی
  • شہریار زیدی بطور اجمل؛ ہانیہ کے چچا
  • سیمی پاشا بحیثیت نزہت؛ اجمل کی بیوی
  • شائستہ جبین بطور صالحہ؛ ہانیہ کی والدہ
  • جویریہ عباسی بحیثیت رافعہ؛ شانی کی بہن
  • انمول بلوچ بطور تارا؛ شانی کی بہن
  • جنان حسین بحیثیت مریم؛ شانی کا دوست
  • صبا فیصل بطور رخشندہ؛ شانی کی ماں
  • سیفی حسن

حوالہ جات ترمیم

  1. "Bedardi Saiyaan Official"۔ harpalgeo.tv (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2018 
  2. "Bedardi Saiyaan Cast and Schedule"۔ Pakistani.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2018