باب:بالی وڈ
ہندی سنیما کے بارے میں

تعارف

"Bollywood Steps" show from Bristol

بالی وڈ بھارت کی اردو اور ہندی فلمی صنعت کے مرکز کو کہا جاتا ہے جو ممبئی شہر میں واقع ہے, بالی وڈ کا لفظ امریکی شہر ہالی وڈ کے نام کا چربہ ہے جو امریکی فلمی صنعت کا مرکز ہے۔ ممبئی کا قدیم نام بمبئی تھا جس سے "بالی" کا لفظ نکالا گیا۔ زیادہ تر فلمیں اردو اور ہندی زبانوں میں بنتی ہیں۔

منتخب مضمون

کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔

زمرہ جات

منتخب سوانح حیات

شاہ رخ خان (پیدائش: 2 نومبر، 1965ء)، جنہیں اکثر غیر رسمی طور پر ایس آركے (SRK) نام سے پُکارا جاتا ہے، ہندی فلموں کے مشہور اداکار ہیں۔ اکثر میڈیا میں انہیں "بالی وڈ کا بادشاہ"، "کنگ خان" اور "رومانس کنگ" ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان نے رومانوی ڈراما فلم سے لے کر ہنگامہ خیز جیسے انداز میں 60 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے۔

انہوں نے مشہور ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دئے۔ ہندی فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے انہوں نے تیس نامزدگیوں میں سے چودہ فلم فیئر اعزاز جیتے ہیں۔ وہ اور دلیپ کمار ہی ایسے دو اداکار ہیں جنہوں نے فلم فیئر بہترین اداکار کا اعزاز آٹھ بار جیتا ہے۔ 2005ء میں بھارت کی حکومت نے انہیں بھارتی سنیما میں کام کے لیے پدم شری سے نوازا۔ شاہ رخ خان   ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی اور انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں ۔ویلتھ ریسرچ فرم ویلتھ ایکس کے مطابق کنگ خان پہلے سب سے امیر بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔ فرم نے اداکار کی کل جایداد کا اندازا 3660 کروڑ روپے لگایا ہے۔

منتخب تصویر

ویکی منصوبے