شاہ عبد القادر بدایونی
شاہ عبد القادر قادری بد ایونی تاج الفحول کے خطاب سے معروف ہیں۔ وہ علمائے بدایوں اور اہل سنت کے مشہور عالم دین ہیں۔
شاہ عبد القادر بدایونی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 اکتوبر 1837ء بدایوں |
وفات | 29 ستمبر 1901ء (64 سال) بدایوں |
شہریت | برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | عالم |
درستی - ترمیم |
نام
ترمیمنام شاہ عبد القادر۔ لقب:تاج الفحول ۔
نسب
ترمیمسلسلہ نسب اس طرح ہے شاہ عبد القادربدایونی بن سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضل رسول بدایونی بن عین الحق شاہ عبد المجیدبدایونی بن شاہ عبد الحمیدبدایونی۔
ولادت
ترمیمآپ کی پیدائش 17 رجب المرجب 1253ھ، مطابق اکتوبر 1837ء کو ہوئی۔
القاب
ترمیممظہرِ حق،تاج الفحول،محب الرسول،شیخ الاسلام فی الہند اور امام الانام،فخر النجباء وعمدة النبلاء، المحدث۔[1]
تعلیم
ترمیمآپ کی رسم تسمیہ خوانی آپ کے جد محترم نے فرمائی۔ بعد ازاں تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا مولانا نور احمد صاحب نے کمالات علمیہ میں آپ کو معراج کمال تک پہنچایا۔ اس کے بعد آپ نے مولانا فضل حق خیر آبادی سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ فضل حق کے شاگردوں میں چار شاگرد عناصر اربعہ مانے جاتے تھے مگر تاج الفحول کا نام ان میں بھی سر فہرست تھا کیوں کہ تین شاگرد تو کسی خاص فن میں وحید عصر تھے مگر تاج الفحول کا تبحر جملہ علوم و فنون میں تھا۔ بعد فراغ علوم عقلیہ و نقلیہ سندِ اجازت حدیث اپنے والدسے لی، اورمکۃ المکرمہ میں شیخ جمال عمرمکی سے سندِ حدیث حاصل کی۔
بیعت و خلافت
ترمیماپنے والدِ گرامی سیف اللہ المسلول شاہ فضلِ رسول بدایونی کے دستِ پربیعت ہوئے،اوراجازت و خلافت سے سرفرازہوئے۔
وفات
ترمیمآپ کاوصال 18 جمادی الاول 1319ھ، بمطابق 29 ستمبر 1901ء کو ہوا۔ خانقاہِ قادریہ بدایوں شریف آخری آرام گاہ ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ فيض الملك الوهاب المتعالی بأنباء أوائل القرن الثالث عشر والتوالی المؤلف : أبو الفيض عبد الستار صديقی مكتبہ الأسدی مكہ المكرمہ
- ↑ "ضیائے طیبہ"۔ 2020-02-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-11