تاریخی مقام
تاریخی مقام
قدیم مقام یا تاریخی مقام سے مراد وہ تاریخی جگہ، شہر یا ممالک ہیں جو ماضی کی کسی جگہ کو کسی قوم کا پتا دیتی ہیں اور ان سے منسلک ہو جاتی ہیں اور ان کی تہذیب ،تاریخ اور واقعات کا پتا دیتی ہیں اس کے علاوہ کسی تاریخی واقع کی بدولت آج بھی ان کی باقیات کا کچھ حصہ محفوظ ہے یا پھر کتابوں میں قلم بند ہے۔
مثالیں:
- دمشق: جمہوریہ سوریہ کا دارالحکومت اور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک۔ اسے الشام بھی کہا جاتا ہے۔ سطح سمندر سے 2260 فٹ کی بلندی پر آباد ہے۔، اس کے چاروں طرف باغات اور مرغزار ہیں۔ جن کے گرد پہاڑیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ زمانہ قدیم میں یہ شہر علی الترتیب آرمینی، آشوری اور اہل فارس کے زیر تسلط رہا۔ 333 ق م میں اسے سکندر اعظم نے تسخیر کیا اور 62 ق م میں یہ رومی سلطنت کا صوبائی مرکز بنا۔
- موئن جو دڑو: وادی سندھ کی قدیم تہذیب کا ایک مرکز تھا۔ یہ لاڑکانہ سے بیس کلومیٹر دور اور سکھر سے 80 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ وادی وادی سندھ کی تہذیب کے ایک اور اہم مرکز ہڑپہ صوبہ پنجاب سے 686 میل دور ہے یہ شہر 2600 قبل مسیح موجود تھا اور 1700 قبل مسیح میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہو گیا۔ تاہم ماہرین کے خیال میں دریائے سندھ کے رخ کی تبدیلی، سیلاب، بیرونی حملہ آور یا زلزلہ اہم وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اسے قدیم مصر اور بین النہرین کی تہذیبوں کا ہم عصر سمجھا جاتا ہے۔