تانیا سچدیو
تانیا سچدیو (پیدائش: 20 اگست 1986ء) ایک بھارتی شطرنج کھلاڑی ہے جو عالمی شطرنج کے خطابات جیسے کہ بین الاقوامی ماسٹر اور خاتون گرانڈماسٹر رکھتی ہے۔ وہ شطرنج کے کھیل کی پیش کنندہ اور مبصر بھی ہے۔
تانیا سچدیو | |
---|---|
تانیا سچدیو، 2014ء | |
ملک | بھارت |
پیدائش | دہلی، بھارت | 20 اگست 1986
رتبہ | بین الاقوامی ماسٹر (2008) بین الاقوامی ماسٹر#خاتون گرانڈماسٹر (2005) |
عالمی شطرنج فیڈریشن درجہ | 2413 (جنوری 2025) |
اعلی ترین درجہ | 2443 (ستمبر 2013ء) |
ابتدائی سال
ترمیمتانیا کا جنم دہلی میں ہوا تھا۔ اسے اس کھیل سے اس کی ماں انجو نے 6 سال کی عمر میں متعارف کروایا۔ اس کے والدین نے اسے پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی۔ اس نے پہلا بین الاقوامی خطاب آٹھ سال کی عمر میں حاصل کیا۔ اس کے ابتدائی کوچ کے سی جوشی تھے۔ بچپن میں وہ کئی مقابلے جیت چکی ہے۔ اس کے کیرئر کامیابیوں میں 12 سے کم عمر چیمپئن شپ،[1] 2000ء میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کی ایشیائی چیمپئن شپ[2] اور 1998ء میں عالمی 12 سال سے کم عمر لڑکیوں کی چیمپئن شپ شامل ہیں۔[3] 2002ء میں وہ ایشین جونیر چیمپئن شپ ماڑاویلا میں جیتی۔[4]
قومی اور بین الاقوامی اعزازات
ترمیم2015ء میں تانیا بھارت کی آٹھویں کھلاری بنی جسے خاتون گرانڈماسٹر خطاب حاصل ہوا۔ وہ بھارت کی قومی خواتین کی پریمیر چیمپئن شپ 2006ء اور 2007ء میں جیت چکی ہے۔ 2007ء میں ایشیائی شطرنج مقابلہ 9 دوروں میں ½6 نکات کے ساتھ تہران میں جیت چکی ہے۔[5] اسے 2009ء میں باوقار ارجنا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 2016ء میں وہ ریکیاوک اوپن میں بہترین خاتون کا انعام جیت چکی ہے۔[6][7] اس کے علاوہ وہ دولت مشترکہ کو خواتین کا خطاب کالوتارا میں جیت چکی ہے۔[8]
تانیا سچدیو بھارتی قومی ٹیم کے لیے خواتین کے شطرنج اولمپیاڈ میں 2008ء سے کھیلتی آئی ہیں، خواتین کی عالمی ٹیم شطرنج چیمپئن شپ 2009ء اور 2011ء میں، خواتین کی ایشیائی ٹیم شطرنج چیمپئن شپ 2003ء سے، 2006ء ایشین گیمز اور 2009ء اندرون خانہ ایشیائی کھیل۔ سچدیو انفرادی کانسی کا تمغا بورڈ 3 میں 2012ء خواتین کے شطرنج اولمپیاڈ، استنبول میں جیت چکی ہے، چار ٹیم کے چاندی کے تمغے (2008ء، 2009ء، 2012ء اور 2014ء) میں وہ حاصل کر چکی ہے اور چار شخصی تمغے (تین چاندی اور ایک کانسی) وہ خواتین کی ایشیائی ٹیم چیمپئن شپ میں جیت چکی ہے۔[9]
تانیا فریٹزٹرینر حکمت عملی ڈی وی ڈی چیس بیس کے لیے پیش کر چکی ہے اور وہ 2013ء (چینائی) عالمی شطرنج مقابلے کی سرکاری تبصرہ گوئی ٹیم کا حصہ رہی ہے۔ یہ مقابلہ میگنس کارلسن اور وشواناتھن آنند کے بیچ کھیلا گیا تھا۔[10]
شخصی زندگی
ترمیمتانیا نے اپنی اسکولی پڑھائی ماڈرن اسکول، وسنت وہار، دہلی سے پوری کی اور شری وینکٹیسورا کالج سے فارغ التحصیل ہوئی۔
ریڈ بُل نے اسے اسپانسر کیا تھا۔[11]
اس نے دہلی میں بسے معمار ویراج کٹاریہ سے نومبر 2014ء میں شادی کرلی۔[12]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Tania Sachdev joins the Chessdom commentators team"۔ Chessdom۔ 6 نومبر 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-11-20
- ↑ "Young champions are back"۔ The Hindu۔ 4 اپریل 2000۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-01-28
- ↑ World Championship in U18 categories. 25/10-7/11/1998 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ old.chess.gr (Error: unknown archive URL)۔ chess.gr۔ Retrieved 28 جنوری 2016.
- ↑ "25th Asian Juniors 2002, Sri Lanka"۔ Tripod۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-07
- ↑ 12th Asian Women Indevidual (sic) Chess Championship Chess-Results
- ↑ Alejandro Ramirez (20 مارچ 2016). "Indian success in Iceland" (انگریزی میں). ChessBase. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2016-08-31.
- ↑ "Abhijeet wins Reykjavik Open; Tania makes Grandmaster norm"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 17 مارچ 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-31
- ↑ "Gupta and Sachdev overall champions of Commonwealth Open Chess"۔ Daily News۔ 19 اگست 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-31
- ↑ Sachdev Tania team chess record at Olimpbase.org
- ↑ Sagar Shah (4 جولائی 2014)۔ "Improve Your Chess With Tania Sachdev"۔ Chessbase Chess News۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-05
- ↑ "Don't mind being called a chess hottie: Tania Sachdev"۔ mid-day.com۔ 8 جون 2014۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-07
- ↑ Elisabeth Pähtz (14 دسمبر 2014)۔ "Tania Sachdev got married"۔ ChessBase۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-07