تانیہ ایڈروس
تانیہ ایڈروس ایک کینیڈین-پاکستانی کاروباری خاتون ہیں جو گوگل کی سابق چیف آف اسٹاف اور اسٹریٹجک اقدامات کی سربراہ اور وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی اور مشیر تھیں۔
Tania Aidrus | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | پاکستان کینیڈا |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ برینڈائس |
تخصص تعلیم | حیاتیات اور معاشیات |
تعلیمی اسناد | بی ایس سی |
پیشہ | تاجر ، سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، انگریزی |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمتانیہ ایڈروس پیدائشی طور پر کینیڈین شہری ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق کراچی، پاکستان سے ہے۔ انھوں نے برانڈیس یونیورسٹی سے بیالوجی اور اکنامکس میں ڈبل میجرز کے ساتھ بی ایس سی کیا اور پھر ایم آئی ٹی سلوان اسکول آف مینجمنٹ سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی۔[1]
کیریئر
ترمیممیساچوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی میں اپنے وقت کے دوران، ایڈروس نے اپنے کیریئر کا آغاز "ClickDiagnostics" کے نام سے ایک سٹارٹ اپ سے بطور شریک بانی کیا، جس نے 2008 ایک سو امریکی ڈالر میں جیتے۔[2] اس کے بعد وہ بوز ایلن ہیملٹن اور فارچیون 500 کمپنیوں کے ساتھ کنسلٹنٹ رہیں۔ بعد ازاں انھوں نے گلوبل بزنس آرگنائزیشن کی لیڈر کے طور پر گوگل میں شمولیت اختیار کی اور گوگل کی نیکسٹ بلین یوزرز (NBU) ٹیم میں چیف آف اسٹاف اور اسٹریٹجک انیشیٹوز کی سربراہ رہیں۔ 2014 میں انھوں نے جنوبی ایشیائی باؤنڈری مارکیٹوں کے لیے کنٹری مینیجر کے طور پر گوگل سنگاپور میں شمولیت اختیار کی۔[1]
دسمبر 2019 میں انھیں اس وقت کی حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل پاکستان انیشیایٹو (DPI) کی سربراہ کے طور پر مقرر کیا۔ ڈی پی آئی کی سربراہ کے طور پر انھوں نے "روٹی، کپڑا، مکن اور انٹرنیٹ" کے نعرے کو مقبول بنایا۔ 27 فروری 2020 میں وہ وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی (SAPM) برائے ڈیجیٹل پاکستان مقرر ہوئیں۔ جولائی 2022 میں انھوں نے حکومت پاکستان کے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
نومبر 2020 میں انھوں نے اپنا یوٹیوب چینل "ڈیجیٹل پاکستان" کے نام سے شروع کیا۔[3] دسمبر 2020 میں انھوں نے ٹیک ایڈوائزری اور انویسٹمنٹ کمپنی ریان گروپ کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ 2021 میں انھوں نے خرم جمالی کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل بینکنگ اسٹارٹ اپ DBank کی بنیاد رکھی، جس نے سیڈ راؤنڈ میں US$17.6 ملین اکٹھا کیا۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Mera Mirpur۔ "Who is Tania Aidrus Whom PM Imran Khan Appointed as Head of Digital Pakistan Program"۔ 10 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2022
- ↑ Fox Business۔ "ClickDiagnostics on the TV"۔ youtube.com (بزبان انگریزی)۔ Tania Aidrus۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2022
- ↑ "Former SAPM Tania Aidrus launches her own YouTube channel"۔ TechJuice۔ 21 November 2020۔ 26 جون 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2022
- ↑ "Sequoia enters Pakistan with investment in fintech Dbank"۔ TechCrunch۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2022