تبادلۂ خیال:آلیہ
یہ تبادلۂ خیال آلیہ میں مزید اصلاح وبہتری پر گفتگو کے لیے ہے مضمون کے موضوع پر عام بحث کے لئے یہ کوئی فورم نہیں ہے |
|||
|
|
|
کوئی بتاسکتا ہے کہ یہ مقالہ بغیر کوئی سبب بیان کئے کیوں حذف کیا گیا تھا؟ --محبوب عالم (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:51, 20 جون 2015 (م ع و)
- کیا آپ کے خیال میں یہ مضمون ہے، اردو ویکیپیڈیا پر خود ساختہ اردو کی کوئی جگہ نہیں، اگر اس کا کوئی حوالہ ہے، اور اس میں آپ مواد شامل کر سکتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ اسے حذف کر دیا جائے گا، جلد ہی، کیونکہ وجہ منتظمین اور اور اس متعلقہ صارف کے لیے بیان کی جا رہی ہوتی ہے اس لیے ضرورت نا تھی، جنہوں نے یہ کام کیا وہ ت واب واپس آنے والے نہیں، اور منتظمین فیصلہ کر چکے ہیں کہ خود ساختہ اردو کو ختم کیا جائے گا۔--« عبید رضا » 23:33, 20 جون 2015 (م ع و)
- محترم!ّ اگر آپ کو اِس بات پر اعتراض ہے کہ یہ ایک مضمون نہیں ہے تو مضمون مرتب کردیں۔ میرا اس سے کوئی مطلب نہیں کہ یہ مقالہ کس نے تخلیق کیا، بلکہ میرا سروکار اس سے ہے کہ بغیر وجہ کے اور تبادلۂ خیال کئے بغیر مقالات حذف نہ کئے جائیں۔ اور میری کوشش ہوگی کہ اِس خالی مضمون کو جلد ہی مقالے میں تبدیل کروں تاکہ یہ شکوہ دُور ہوجائے۔ دوسری بات آپ نے خود ساختہ اُردو کی کی ہے، تو حضرت آپ نے تو اِس بات کا ثبوت دیئے بغیر کہ یہ خود ساختہ اُردو زدہ عنوان ہے، مضمون حذف ہی کر ڈالا۔ یہ اُردو ویکی کا سراسر نقصان ہے۔ اِس سے بہتر یہ ہوتا کہ یا تو آپ اِس میں مواد کے اِضافہ کیلئے درخواست کرتے یا اِس کو ’’بے خودساختہ‘‘ اُردو عنوان میں تبدیل کردیتے۔ کوئی بھی ایسا بڑا کام کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچھیں کہ آیا مذکورہ عمل اُردو ویکی کیلئے مفید ہے یا نقصان دِہ؟ شکریہ! --محبوب عالم (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:46, 21 جون 2015 (م ع و)
- یعنی میں کسی لغت یا اردو کی کتاب کا حوالہ دوں کہ جس میں یہ لکھا ہوکہ یہ والا لفظ آلیہ خود ساختہ ہے، حیرت ہے، جب کسی دوسری جگہ یہ لفظ ہے ہی نہیں تو میں کیسے اسے با حوالہ غلط کہوں؟اس میں جو مواد ہے، اس کا اس سے کیا تعلق ہے، وہ انگریزی الفاظ مع اردو کے دیئے ہوئے ہیں، اور اس لفظ کی وضاحت ہی نہیں کہ یہ کس انگریزی لفظ کی اردو صورت گری ہے، یا اس کا معنی ہے کیا، جب ایک لفظ اردو کا ہے ہی نہیں تو کون اس کو تلاش کرے گا؟ اگر کوئی غلطی سے اس صفحہ تک پہنچ گیا تو کیا وہ سمجھ سکے گا کہ یہ کیا چیز ہے آلیہ، جو صرف عنوان ہے، کسی کی اگر یہ محنت ہے تو حد ہی ہوگی، اسے واپس بلائیں، تا کہ ہم بھی لاکھوں مضامین والوں کی فہرست میں شامل ہو سکیں، آپ اس میں کیا اضافہ کریں گے، کہ آلیہ آلہ سے نکلا ہے (ہم نے نکالا ہے) اور اسے سے مراد ہے ۔ ۔۔ ۔ ۔ بس پھر آپ حوالہ کہاں سے لائیں گے (ویکی اصول کہ ہر وہ بات جو پہلے لکھی گی ہو، وہ ہی شامل ہو سکتی ہے، نا کہ اصل تحقیق) اس پر لاگو ہوتا ہے۔ اور اوپر سے اسے سچ میں مضمون بنا دیتے ہیں، تب بھی آپ پر لازم ہو گا کہ اسے خود ساختہ کے الزام سے بچانے کے لیے اس کا اردو میں استعمال ثابت کریں۔ جو شاید مشکل کام ہو۔ آپ نے دیگر بھی کچھ مضامین کو بحال کر کے لوگوں کی محنت کو ضائع ہونے سے بچایا ہے، بتا سکتے ہیں کہ کیا اردو ویکی پیڈیا پر انگریزی عنوان ہو سکتا ہے (رجوع مکرر کی بات نہیں کر رہا) بتا سکتے ہیں کہ انگریزی عنوان کے نیچے صرف اس کا معنی لکھ دینا کون سی اردو کی خدمت ہے؟ یہ کوئی انگریزی سے اردو لغت تو ہے نہیں) ایسے ایک دو نہیں بیسیوں صفحات ہم لوگ حذف کر چکے ہیں۔ خود ساختہ اردو و اصطلاحات کو مسلسل ختم کیا جا رہا ہے۔ ہمارا کام اردو سازی نہیں ہے۔ اردو میں معلومات دینا ہے۔ --« عبید رضا » 03:36, 21 جون 2015 (م ع و)
- لیں جی یہ Mechanism کا ترجمہ ہے، مقتدرہ والوں نے اس کی اردو صورت میکانیہ کی ہے، وہ شائع شدہ ہے۔ اس کے نام کو میکانیہ کی طرف منتقل کریں، اس کو مضمون کی صورت دیں، کوئی صارف کسی صفحہ میں تب ہی اضافہ کر سکتا ہے جب اسے پتہ ہو کہ یہ ہے کیا بلا، 2012 سے بنا ہوا ہے، اور یہ بوٹ ساختہ (روبہ کا بنایا ہوا) جن کے روبہ نے یہ بنایا تھا۔ ان کو پیغام دیا ہے، وہ دیکھ لیں گے۔ اگر آپ نے یا انہوں نے اسے درست نا کیا تو، سانچہ حذف کے تحت میں اسے حذف کر کے روبہ کی اس عظیم الشان محنت کو ضائع کر دوں گا۔میں اس بات کا بلکل بھی قائل نہیں کہ ایک صارف یک لفظی مضامین بناتا جائے تو کسی فرشتہ کا انتظار کرنے لگے کہ کوئی اور آ کر اس کو مضمون بنا دے گا۔ یہاں پر ہر صارف نے اپنے مضامین کی فہرست سازی شروع کی ہوتی ہے کہ اس نے کتنے صفحات تخلیق کیے۔ اس سے غرض نہیں کہ اس میں مواد کتنا ہے۔ یا ان کا کتنا مواد اب اس میں باقی ہے۔ (میں نے بھی ایسی فہرست بنا رکھی ہے) ایسی صورت میں مین یہی سمجھتا ہوں کہ جس نے مضمون کو اپنے نام سے منسوب کرنا ہے پہلے اس میں کچھ اضافہ کرے، ورنا خون لگا کر شہیدوں میں شامل ہونے سے ویکیپیڈیا کو بدنام نا کیا جائے۔--« عبید رضا » 03:50, 21 جون 2015 (م ع و)
- یعنی میں کسی لغت یا اردو کی کتاب کا حوالہ دوں کہ جس میں یہ لکھا ہوکہ یہ والا لفظ آلیہ خود ساختہ ہے، حیرت ہے، جب کسی دوسری جگہ یہ لفظ ہے ہی نہیں تو میں کیسے اسے با حوالہ غلط کہوں؟اس میں جو مواد ہے، اس کا اس سے کیا تعلق ہے، وہ انگریزی الفاظ مع اردو کے دیئے ہوئے ہیں، اور اس لفظ کی وضاحت ہی نہیں کہ یہ کس انگریزی لفظ کی اردو صورت گری ہے، یا اس کا معنی ہے کیا، جب ایک لفظ اردو کا ہے ہی نہیں تو کون اس کو تلاش کرے گا؟ اگر کوئی غلطی سے اس صفحہ تک پہنچ گیا تو کیا وہ سمجھ سکے گا کہ یہ کیا چیز ہے آلیہ، جو صرف عنوان ہے، کسی کی اگر یہ محنت ہے تو حد ہی ہوگی، اسے واپس بلائیں، تا کہ ہم بھی لاکھوں مضامین والوں کی فہرست میں شامل ہو سکیں، آپ اس میں کیا اضافہ کریں گے، کہ آلیہ آلہ سے نکلا ہے (ہم نے نکالا ہے) اور اسے سے مراد ہے ۔ ۔۔ ۔ ۔ بس پھر آپ حوالہ کہاں سے لائیں گے (ویکی اصول کہ ہر وہ بات جو پہلے لکھی گی ہو، وہ ہی شامل ہو سکتی ہے، نا کہ اصل تحقیق) اس پر لاگو ہوتا ہے۔ اور اوپر سے اسے سچ میں مضمون بنا دیتے ہیں، تب بھی آپ پر لازم ہو گا کہ اسے خود ساختہ کے الزام سے بچانے کے لیے اس کا اردو میں استعمال ثابت کریں۔ جو شاید مشکل کام ہو۔ آپ نے دیگر بھی کچھ مضامین کو بحال کر کے لوگوں کی محنت کو ضائع ہونے سے بچایا ہے، بتا سکتے ہیں کہ کیا اردو ویکی پیڈیا پر انگریزی عنوان ہو سکتا ہے (رجوع مکرر کی بات نہیں کر رہا) بتا سکتے ہیں کہ انگریزی عنوان کے نیچے صرف اس کا معنی لکھ دینا کون سی اردو کی خدمت ہے؟ یہ کوئی انگریزی سے اردو لغت تو ہے نہیں) ایسے ایک دو نہیں بیسیوں صفحات ہم لوگ حذف کر چکے ہیں۔ خود ساختہ اردو و اصطلاحات کو مسلسل ختم کیا جا رہا ہے۔ ہمارا کام اردو سازی نہیں ہے۔ اردو میں معلومات دینا ہے۔ --« عبید رضا » 03:36, 21 جون 2015 (م ع و)
- محترم!ّ اگر آپ کو اِس بات پر اعتراض ہے کہ یہ ایک مضمون نہیں ہے تو مضمون مرتب کردیں۔ میرا اس سے کوئی مطلب نہیں کہ یہ مقالہ کس نے تخلیق کیا، بلکہ میرا سروکار اس سے ہے کہ بغیر وجہ کے اور تبادلۂ خیال کئے بغیر مقالات حذف نہ کئے جائیں۔ اور میری کوشش ہوگی کہ اِس خالی مضمون کو جلد ہی مقالے میں تبدیل کروں تاکہ یہ شکوہ دُور ہوجائے۔ دوسری بات آپ نے خود ساختہ اُردو کی کی ہے، تو حضرت آپ نے تو اِس بات کا ثبوت دیئے بغیر کہ یہ خود ساختہ اُردو زدہ عنوان ہے، مضمون حذف ہی کر ڈالا۔ یہ اُردو ویکی کا سراسر نقصان ہے۔ اِس سے بہتر یہ ہوتا کہ یا تو آپ اِس میں مواد کے اِضافہ کیلئے درخواست کرتے یا اِس کو ’’بے خودساختہ‘‘ اُردو عنوان میں تبدیل کردیتے۔ کوئی بھی ایسا بڑا کام کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچھیں کہ آیا مذکورہ عمل اُردو ویکی کیلئے مفید ہے یا نقصان دِہ؟ شکریہ! --محبوب عالم (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:46, 21 جون 2015 (م ع و)
آلیہ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر آلیہ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔