تبادلۂ خیال:بھارت کے اسپیشل ایکنامک زونز
مضمون کا عنوان
ترمیماردو صحافت میں رائج انگریزی نما اردو پایہ اعتبار سے ساقط ہے۔ ایسے بہت سے الفاظ ہیں جو اب عام فہم نہیں رہے یا ان کا رواج ختم ہو رہا ہے، لیکن ہم انہیں ویکیپیڈیا میں استعمال کر رہے ہیں اور کرنا چاہیے کیونکہ ویکیپیڈیا زبان کی حفاظت کے لیے ہے۔ دوسری بات، لفظ زونز اردو کے کس قاعدہ کی رو سے جمع کا صیغہ ہے؟! اردو کے اساتذہ نے جمع کے جو صیغے بیان کیے ہیں ان میں کہیں بھی یہ بیان نہیں کیا کہ آخر میں ز یا س لگا دینے سے جمع بن جاتی ہے۔ اگر ہم عوام کے درمیان میں رائج اردو کو یہاں رواج دینا چاہتے ہیں تو علاحدہ ویکیپیڈیا کی ضرورت ہی کیا ہے! ہمارے عوام کے لیے انگریزی ویکی ہی کافی ہے۔ :)
—خادم— 08:36, 7 ستمبر 2016 (م ع و)
- خصوصی اقتصادی علاقہ، جب اردو میں بہترین متبادل موجود ہے تو ہم اسے استعمال کریں گے، عوام کا نہیں خواص کا املا و تلفظ اہمیت رکھتا ہے۔ گوگل پر یہ عنوان لکھنے سے صرف یہی مضمون ظاہر ہوتا ہے۔ آنلائن اخبارات میں اسے خصوصی اقتصادی زون اور خصوصی اقتصادی زونز لکھا جا رہا ہے۔ کم از کم اسپیشل اور اکنامک کا اردو متبادل وہ استعمال کر رہے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:29, 7 ستمبر 2016 (م ع و)
- اولاً یک طرفہ طور پر کسی مضمون کا نام اسی وقت بدلا جانا چاہیے جب مستعملہ نام کا سُقم سب پر عیاں تو ہو، تبدیل شدہ نام کا بہتر بدل ہونا اظہر من الشمس ہو۔ مثلاً ییریک صاحب کے لکھے مضمون ٹیک کو میں نے ساگوان سے بدل دیا۔ شعیب صاحب کے تجویز کردہ نام خصوصی اقتصادی خطے کہیں استعمال کیا گیا ہو، اس کا ثبوت سر دست موجود نہیں۔ اب یا تو صورت حال حسبہ برقرار رہے یا عبید صاحب کی تجویز پر عمل در آمد ہو، یہ ایک ہفتے میں کم سے کم ایک یا دو احباب کی رائے جاننے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ میں اردو ویکیپیڈیا پر نہ تو کسی تعداد ترامیم کی دوڑ میں شامل ہوں اور نہ ہی تعداد مضامین کی۔ ہاں کچھ وسیع اور معلوماتی مضامین لکھنے کی کوشش میں ہوں۔ حالیہ ویکی کانفرنس بھارت میں کچھ احباب کے روبرو جب میں نے یہ بات رکھی کہ پنجاب، بھارت میں کھیل پنجاب کی ترمیمی دوڑ کا سب سے طویل مضمون ہے اور اصل انگریزی سے بھی زیادہ متن رکھتا ہے جبکہ گرمکھی میں اس عنوان سے مضمون ہی نہیں، وہ تعجب کرنے لگے۔ ایضاً جب میں نے یہ بتایا کہ بھارتی پنجاب میں زراعت اور کینیڈا میں پنجابی صرف اردو میں ہیں، نہ پنجابی اور نہ کسی اور زبان میں ہے، وہ مان گئے اردو ویکیپیڈیا واقعی کچھ ہے۔ اس کے علاوہ میں کچھ اور معلوماتی مواد دیگر مضامین میں شامل کررہا ہوں (نئے / پرانے)۔ اگر انگریزی کا کوئی مضمون ترجمہ بھی ہو تو اتنی زیادہ معلومات شامل کررہا ہوں کہ اردو کا اپنا ایک الگ معیار ہو۔ مگر ان کوششوں کے دوران اگر اردو ویکیپیڈیا کے زعما مجھ سے ناراض ہوتے ہیں اور میری موجودگی نہیں چاہتے تو میں اس مضمون کو مکمل کر کے اردو ویکی منصوبے کو ان کے سپرد کر کے چلا جاتا ہوں:
- When an adventure turned into a misadventure...
- جب مہم خود پر بھاری پڑ جائے...--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:26, 7 ستمبر 2016 (م ع و)
- کیا اردو ویکیپیڈیا پر رائے کے اختلاف کا مطلب مخالفت اور ناپسندیدگی سمجھ لیا گیا ہے؟ ہم سب یہاں اپنی اپنی دلچسپی کا کام کرتے ہیں، آخر ایسا کیوں ہے کہ جب بھی اختلاف کیا جائے تو ہمارے بہترین ساتھی اردو ویکی کو چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکی دینے لگتے ہیں؟! کم از کم میں نے اپنے رویے سے کبھی کسی کو یہ باور کرانے کی کوشش نہیں کی کہ میں اس کا دشمن ہوں یا اسے پسند نہیں کرتا۔ اگر میری تنقیدیں (جو یقین مانیے اردو کے تحفظ ہی کی خاطر کی جاتی ہیں) ناگوار خاطر گزر رہی ہوں تو ضرور بتا دیجیے، میں انتظامی کاموں سے علاحدگی اختیار کر لوں گا۔
:)
—خادم— 19:05, 7 ستمبر 2016 (م ع و)- جناب، اس سے قبل عملی زندگی کی کیفیت پر گفتگو ہوئی اور آپ نے عمدہ تجویز پیش کی، میں نے کسی طرح کی مخالفت نہیں کی۔ آپ دیکھیں گے کہ سوائے اردو کے یہ مضمون کسی بھارتی زبان میں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ عام قاری کے لیے انگریزی کے مقابلے شاید اردو مضمون بہتر لگے (یہ میری رائے ہے، ہو سکتا ہے غلط ہو)۔ موجودہ عنوان پر بھی ہم فیس بک پر ہم کلام ہوئے۔ اس بار آپ کی رائے سے اختلاف تھا۔ اگر آپ سیدھے عنوان بدلنے کے بجائے تبادلہ خیال کا سہارا لیتے تو کچھ مسئلہ نہ تھا۔ نام کی تبدیلی سے جڑی کچھ باتیں اوپر عرض کر چکا ہوں۔ بہر حال اب بھی میرے من میں آپ کی عزت حسب سابق برقرار ہے اور اردو کے لیے کام کرنے کا وہی جذبہ ہے جو کہ شاید 2005 میں رہا تھا جب کچھ مضامین میں نے پہلی انٹرنیٹ کی اردو ویب سائٹ اردوستان ڈاٹ کام کے لیے لکھا تھا یا کچھ اشاعتی مضامین میں تھا جو مقامی اخبارات یا روزگار سماچار، روح ادب جیسے رسائل میں چھپے تھے۔ عرض صرف یہی ہے کہ جناب والا، آپ کے اختلاف کا خیرمقدم ہے، بس گزارش ہے دوسرے احباب سے بھی رائے لیجیے۔ اس بارے میں عبید صاحب کی رائے کافی حد قابل قبول ہے۔ دیکھیے اگلے کچھ دنوں میں اور احباب کیا کہتے ہیں۔ شب بخیر! --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:35, 7 ستمبر 2016 (م ع و)
- کیا اردو ویکیپیڈیا پر رائے کے اختلاف کا مطلب مخالفت اور ناپسندیدگی سمجھ لیا گیا ہے؟ ہم سب یہاں اپنی اپنی دلچسپی کا کام کرتے ہیں، آخر ایسا کیوں ہے کہ جب بھی اختلاف کیا جائے تو ہمارے بہترین ساتھی اردو ویکی کو چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکی دینے لگتے ہیں؟! کم از کم میں نے اپنے رویے سے کبھی کسی کو یہ باور کرانے کی کوشش نہیں کی کہ میں اس کا دشمن ہوں یا اسے پسند نہیں کرتا۔ اگر میری تنقیدیں (جو یقین مانیے اردو کے تحفظ ہی کی خاطر کی جاتی ہیں) ناگوار خاطر گزر رہی ہوں تو ضرور بتا دیجیے، میں انتظامی کاموں سے علاحدگی اختیار کر لوں گا۔
- میری رائے وہی ہے جو شعیب بھائی کی ہے، یوں دو ووٹ ایک طرف ہیں۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:54, 10 ستمبر 2016 (م ع و)
- آپ کی پہلی رائے یہاں پر موجود خصوصی اقتصادی علاقہ کی مناسبت سے نام بدلنے کی تھی۔ گویا تجویزکردہ نام بھارت کے خصوصی اقتصادی علاقے یا بھارت کے خصوصی اقتصادی علاقہ جات ہونا چاہیے۔ کچھ اور نام اگر تجویز کیا جائے تو خصوصی اقتصادی علاقہ کا نام بھی ایضًا بدلنا ہوگا۔ براہ کرم رہنمائی فرمایئے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:02, 10 ستمبر 2016 (م ع و)
- خطہ، Zone کا بہتر متبادل ہے۔ Jami English Urdu Dictionary Vol.6, Kaleemuddin Ahmed ص 1002۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:27, 10 ستمبر 2016 (م ع و)
- ممکن ہے۔ مگر اس مضمون کے عنوان کو لازمًا خصوصی اقتصادی علاقہ سے ہم آہنگ ہونا ہی ہوگا۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:32, 10 ستمبر 2016 (م ع و)
- @Drcenjary:، آپ نے بہت ہی عمدہ کیا کہ ایک لغت کا حوالہ دے ہماری محدود معلومات میں اضافہ کیا۔ تاہم میری ناقص رائے میں ترجمہ ہمیشہ سیاق و سباق کو مد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ جنوبی ایشیا کے لیے خطے کا لفظ غالبًا موزوں ہوگا، تاہم No Parking Zone اور No Smoking Zone کے لیے خطے کا لفظ ترجمہ کا حصہ ہو گا یا نہیں، اس پر آپ روشنی ڈالیں تو نوازش ہوگی۔ میں نے مجرد لفظی ترجمے کے بارے میں سنا تھا کہ کسی شخص نے میرا دل باغ باغ ہوا کا ترجمہ My heart became garden garden کر دیا تھا۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:13, 10 ستمبر 2016 (م ع و)۔
- ممکن ہے۔ مگر اس مضمون کے عنوان کو لازمًا خصوصی اقتصادی علاقہ سے ہم آہنگ ہونا ہی ہوگا۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:32, 10 ستمبر 2016 (م ع و)
- خطہ، Zone کا بہتر متبادل ہے۔ Jami English Urdu Dictionary Vol.6, Kaleemuddin Ahmed ص 1002۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:27, 10 ستمبر 2016 (م ع و)
- آپ کی پہلی رائے یہاں پر موجود خصوصی اقتصادی علاقہ کی مناسبت سے نام بدلنے کی تھی۔ گویا تجویزکردہ نام بھارت کے خصوصی اقتصادی علاقے یا بھارت کے خصوصی اقتصادی علاقہ جات ہونا چاہیے۔ کچھ اور نام اگر تجویز کیا جائے تو خصوصی اقتصادی علاقہ کا نام بھی ایضًا بدلنا ہوگا۔ براہ کرم رہنمائی فرمایئے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:02, 10 ستمبر 2016 (م ع و)
- صاحب! آداب۔ لغت کا سہارا نہایت ہی مجبوری میں لیا گیا تھا۔ جب دیکھنے میں آیا کہ اونٹ کسی بھی کروٹ نہیں بیٹھ رہا تھا۔ اگر ذات گرامی اسے بھی خطا نہ گردانے تو کہنے کی جسارت کروں کہ ترجمہ کرتے ہوئے، بسا اوقات سیاق و سباق کے علاوہ منطقی پہلو Logical Side کو ذہن میں رکھنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ راقم کی دانست میں جب کبھی ایک الگ مقصد ( اننظامی امور کےلیے، قانونی طور پر ،یا پابندی عائد کرنے کے مقصد سے ) سے کسی علاقہ کی نشاندہی کرنی ہو تو Zone کا لفظ مناسب ٹہرتا ہے۔ اب Zone کا ترجمہ خطہ یا علاقہ ہونا چاہئے۔ مذکورہ سیاق و سباق میں آپ ہی طے کریں۔ مناسب ہو گا اور قبول بھی۔ ہاں اس Exercise میں مزید الفاظ خرچ کرنا اردو ویکی پر گراں ہو گا۔ نئے نئے اچھے اچھے عنوانات پر طویل طویل مضامین لکھنے میں آپ کو ملکہ حاصل ہے۔ امید کہ آپ اپنی لکھنے کی روش کو قائم رکھیں گے۔ہم سب کو بس ایک ہی نکتہ کو ذہن میں بٹھانا ہے کہ۔ If it is not You no body else can ۔ نہ کہ If it is not Me no body else can۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:38, 10 ستمبر 2016 (م ع و)
- جناب والا، آپ کے گراں قدر الفاظ سے قبل ہی میں یہاں پر موجود خصوصی اقتصادی علاقہ کی مناسبت سے عنوان کو بھارت کے خصوصی اقتصادی علاقے یا بھارت کے خصوصی اقتصادی علاقہ جات کرنے کی تجویز رکھ چکا ہوں، امید کہ آپ اس سے اتفاق رکھیں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:20, 10 ستمبر 2016 (م ع و)