تبادلۂ خیال زمرہ:اسلامی مکاتب فکر

تفرقے بازیاں؟؟؟

وہ جو اصطلاح تھی مکتبۂ فکر کیا ہوئی؟ :-)

حیدر 04:26, 22 اگست 2006 (UTC)

  • جی بہتر، اب بالائی زمرہ فلسفہ بھی رکھ دیا ہے۔ مکتبہ فکر کے مفہوم کی نمائندگی بھی ہوگئی ہے اب۔

افراز

Islamic Schools of Thought

ترمیم

AA, Islamic Schools of thought (I mean Maktaba -i- fiqr) is much better title for this catagory

  • تفرقے بازی اور نفرتوں کے بیج کو تفرقے بازیاں ہی رہنے دیجیۓ ، مکتبہ فکر ایک بہت عظیم اور اعلی سوچ و فکر کا نام ہے اسکو ذلیل نہ کریں۔

افراز

This is our way of thinking otherwise for me bralvi and duebandi are two schools of thought. Both has some good and some bad things, both has their own explaination of Islam, whether or not we agree with their approach is a didfferent story. If we call them tafarqa baaz, then I affraid we will not be able to write about them impartially.. best.

http://video.google.com/videoplay?docid=-9031181739160070561 see this clip --ممتازصدیقی 08:57, 22 اگست 2006 (UTC)

اسلام میں فرقے ـ یه ایک حقیقت ہیں ـ افراز صاحب کي اس کیٹگري کي مخالفت کي بهی سمجهـ آتي ہے ـ میں خود فرقه پرستي کے خلاف ہوں ـ مگر یہاں ہم معلومات شائع کر رہے ہیں نه که کسي خاص فرقے کي حمایت ـ اگر اس قسم کی معلومات کو ایک نیوٹرل یعنی غیر جانبدار تحریر کی شکل میں انسائکلوپیڈیا میں شامل کر دیا جائے تو میرے خیال میں تو کوئي بری بات نہیں هے ـ آپ اس کو مکاتب فکر کا نام بهی دے سکتے هیں ـ آگر آپ سیدها سیدها تفرقے کا نام بهی دے دیتے هیں تو کیا مظائقه هے ؟ هو سکتا هے که تفرقے بازوں کو شرم محسوس ہو ؟ 17:56, 22 اگست 2006 (UTC)خاورkhawar

ڈر اور خوف

ترمیم
  • خاور صاحب کی بات سے تو ہر کوئی اتفاق کرے گا کہ مضامین کو تعدیلی (نیوٹرل) ہی ہونا چاہیۓ
اور مضامین تو میں نے چھیڑے ہی نہیں ، جو تھے وہی ہیں (اور نا میں نے انکو پڑھا ہے اس لیۓ مجھے کچھ نہیں معلوم کیسے ہیں)
  • وہاب صاحب آپ نقل کی بات کا برا نہیں مانیۓ ، ہمارا مقصد ہی انگریزی ویکیپیڈیا کی نقل تیار کرنا ہے ۔ اگر ہم اپنے تیار کیۓ ہوۓ مضامین لکھنے کے چکر میں پڑگۓ تو کچھ بھی نہیں ہو سکے گا۔
  • چھوٹے مضامین ہونا ، کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔ پورے پورے مضامین لکھنا 5 یا 6 افراد کے بس کی بات ہی نہیں، اگر ہم ہر موضوع پر صرف تعریف کی چند سطور ہی لکھ دیں تو بہت بڑی بات ہے۔
  • ممتاز صدیقی صاحب سے گذارش و درخواست ہے کہ اردو میں لکھا کیجیۓ ، مجھے انگریزی نہیں آتی مــــگر آپکی تحریر پڑھنے کا اتنا اشتیاق ہوتا ہے کہ ڈکشنری کی مدد سے آپکی تحریر پڑھتا ضرور ہوں۔ اگر آپ اردو میں تحریر کردیا کریں تو بہت آسانی ہو جاۓ گی مجھ کو۔
  • وہاب صاحب ، جو بالائی سطح کے 4 یا 5 امام ہیں ان کے مضامین آپ مکتبہ فکر کا زمرہ بنا کر اس میں رکھ سکتے ہیں اور صحابہ اکرام کے مضامین زمرہ اصحاب رسول (ص) کے زمرے میں رکھے جاسکتے ہیں ، اسمیں تو کوئی پریشانی والی بات نہیں
  • میں تو ممالک سمیت تمام غیر اسلامی مضامین کو خذف کرنا جاہتا تھا مـــــگــــر آپ حضرات کے ڈر اور خوف کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکتا کہ مجھ پر اعتاب نازل نہ ہوجاۓ

افراز

اعتراض برائے حذف شدگی

ترمیم

اس زمرے کا مطلب Sects ہی ہے۔ اس لیے اس میں کوئی برائی نظر نہیں آتی۔ جذباتی sects کو تفرقے بازی ہی کہا جا سکتا ہے۔ "مکتبہ فکر" ایک علمی اور فلسفی اختلاف رائے ہے ، جو scholars کے درمیان ہوتا ہے۔ جو لوگ جذباتی طور پر بغیر سمجھے کسی "مکتبہ فکر" کی پیروی میں لگ جاتے ہیں انہیں تفرقے بازی ہی کہا جا سکتا ہے۔ اس لیے میری رائے ہے کہ زمرہ برقرار رکھا جائے۔ --Urdutext 20:35, 14 اکتوبر 2006 (UTC)

اگر آپ کی بات کو تسلیم کیا جائے تو اس زمرہ کا نام تبدیل ہونا چاہیے۔ یہ نام بذات خود جذباتیت کی واضح مثال ہے۔ اس زمرہ کے نام کو پیشہ ورانہ انداز کا، غیرجانبدارانہ اور غیرجذباتی قسم کا ہونا چاہیے، مثلا:
  • مسلم فرقے
حیدر 20:39, 14 اکتوبر 2006 (UTC)
"مسلم فرقے" کہنے سے یہ قباحت پیدا ہوتی ہے کہ پڑھنے والا سمجھے گا کہ فرقے اسلام کی رو سے sanctioned ہیں، یا کم از کم یہ کہ فرقہ بازی قران کی نظر میں قابل قبول صورت حال ہے۔

--Urdutext 23:21, 14 اکتوبر 2006 (UTC)

"فرقہ جات مسلمانان" کے بارے میں کیا خیال ہے۔ حیدر 00:48, 15 اکتوبر 2006 (UTC)
  • زمرے کا نام جذباتیت کی مثال نہیں (یہ حیدر صاحب کی غلط فہمی ہے)۔ بلکہ اس زمرے کا نام بہت سوچ سمجھ کر رکھا گیا ہے۔ اگر اسکو حذف کیا گیا تو یہ ایک برائی ہوگی اور میرا برائی کے ساتھ رہنا ناممکن ہوجاۓ گا۔ افراز
  • حیدر صاحب آپ تھوڑا سا سوچیے ، میرا بہت وقت فضول عمل میں ضائع کر رہے ہیں آپ۔ میں معذرت چاہتا ہوں مگر آپ کو اس پر اعتراض کیوں ہے؟ افراز کیا آپ کے پاس ویکیپیڈیا میں شامل کرنے کے لیے کوئی مثبت کام نہیں ؟
  • یہ سوال آپ کیلیے ہیں۔ جس نے انسائیکلوپیڈیا کو جذبات کا اکھاڑا بنانا شروع کر رکھا ہے۔ حیدر 00:47, 15 اکتوبر 2006 (UTC)
  • آپ کی مخالفت مجھے وہ بات کہنے سے روک نہیں سکتی جو کہنی چاہیۓ
  • حضرت یہ انسائیکلوپیڈیا ہے۔ اخبار نہیں۔ آپ کے جذباتی پن کیلیے صرف کوئی اخبار ہی مناسب جگہ ہے۔ حیدر 00:50, 15 اکتوبر 2006 (UTC)
  • اللہ کا احسان ہے کہ میں اس ENCYCLOPEDIA کو ENCYCLOPEDIA بنانے میں بھر پور جدوجہد کر رہا ہوں۔ آپ مہینہ میں ایک بار آکر صرف حذف شدگیوں کے سوا کیا کرتے ہیں ؟
آپ جیسے حضرات کا ڈالا ہوا گند صاف کرتا ہوں۔ حیدر 00:54, 15 اکتوبر 2006 (UTC)
  • جی بجا فرمایا ، آپ میرا گند صاف کرتے ہیں مجھے تو احساس ہی نہ تھا کہ میں گند پھیلا رہا ہوں۔ کاش آپ ایک نظر وہ سائنس کے مضامین دیکھ لیتے جو ناچیز نے تحریر کیۓ ہیں۔ اب آپ کو گند نہیں ملے گا لہذا بے فکر ہو جائیۓ ۔ میں برائیوں کے ساتھ چل سکتا ہوں نہ ان لوگوں کے جو برائی پر آنکھ بند کرکے پالیسیوں کا راگ الاپتے ہیں خدا حافظ۔


ٹانگ اڑانے پر معزرت چاہوں گا

ترمیم

اجی حضرت یہاں تو باقاعدہ محاز آرائی چل رہی ہے۔ ٹھنڈے ہوئیے، اسلام اخلاق اور تہذیب کا مذہب، شائستگی کا مہذب ہے۔ پیار اور محبت کا مذہب ہے۔ ایک دوسرے کی بات کو سننے اور سمجھنے کا مذہب ہے۔ آپ لوگ پہلے تو لسی کا ایک ایک ٹھنڈا گلاس پیجیۓ اور اسکے بعد اس موضوع پر بات کیجیۓ۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اردو زیادہ تر پاکستان میں پڑہی جاتی ہے یا بھارت کے کچھ حصوں میں۔ اگر بھارت اور پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں پڑھی جاتی ہے تو پڑھنے والے پاکستانی ہی ہوں گے جو اس ملک میں جا کر آباد ہو گۓ ہوں گے۔ اور میرے خیال میں پاکستانیوں کا اسلام اور مذہب کا علم مکمل ہی ہے، یعنی کے وہ اس قسم کا علم کتابوں سے حاصل کرتے ہیں جو بکثرت موجود ہیں۔ کمی اگر کسی چیز کی محسوس ہوتی ہے تو دنیاؤی علوم کی ہے مثلا جغرافیہ کی مثال لے لیجۓ۔ ہمارے پاکستانی احباب تو دنیا کے بارے میں کچھ جانتے ہی نہیں۔ بس کنؤیں کے مینڈک کی مثال ہے۔ کیونکہ اردو میں انٹرنیٹ پر معلومات دستیاب نہیں اور جو تھوڑا بہت کتابی شکل میں موجود ہے وہ ہر کسی کی دسترس میں نہیں۔ اگر انٹرنیٹ پر موجود ہے تو انگریزی میں جو ہمیں یعنی کہ پاکستانیوں کو آتی نہیں۔ تو جناب کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی میری طرح کا اردو میڈیم بندہ انٹرنیٹ پر پاکستان سے باہر کی کچھ معلومات، کسی بین الاقوامی شخصیت کے بارے میں یا کسی ملک کی ہی سہی، معلومات لینا چاہے اور اسکو وکیپیڈیا کے ذریعے مل جاۓ تو کیا کہنا ہے۔

اسکے علاوہ جب سے ویکیپیڈیا پر لکھنا شروع کیا ہے ایک چیز کی کمی محسوس کر رہا ہوں اور وہ ہے کسی ایسے فورم کی جہاں دوسرے وکیپیڈینز سے بات چیت ہو سکے، ایک دوسرے کی راۓ جانی جا سکے اور مل کر ایک اچھا کام کیا جا سکے۔ اگر آپ حضرات کے پاس کوئی ایسی جگہ ہے تو مجھے بھی بتا دیجۓ تا کہ میں بھی وہاں آ کر آپ لوگوں سے رہنمائی لے سکوں۔

آصف

جناب آصف صاحب، اس میں ٹانگ اڑانے والی کونسی بات ہے۔ خواہش ہی رہی ہے کہ ہم دو محاز آراؤں اور دو صلح جوؤں کے علاوہ بھی کوئی گفتگو میں شرکت کرے تاکہ زیربحث معاملہ پر کئی مختلف زاویوں سے غور کیا جا سکے۔ جہاں تک سوال رہا فورم کا تو ہر مضمون، زمرہ اور سانچہ کے ساتھ ایک تبادلۂ خیال کا صفحہ ہو تا ہے جس پر آپ سوال، جواب اور کسی متفقہ نکتہ پر پہنچنے کیلیے بحث کر سکتے ہیں۔ ‌وکی اردو کے باسیوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے آپ کا سوال، مشورہ یا رائے وکی انگریزی کی طرح ترامیم کی تہہ میں نہیں دبے گی اور امید ہے جلد کوئی نا کوئی آپ سے اسی صفحہ پر رابطہ کرے گا۔ اگر کسی ایک صفحہ کی بجائے کئی صفحات یا مجموعی طور پر وکی اردو کے کسی پہلو پر بات کرنی ہو توتبادلۂ خیال منصوبہ:دیوان عام ایک مناسب جگہ ہے۔ شکریہ! حیدر 16:25, 15 اکتوبر 2006 (UTC)

دوبارہ چھیڑنے پر معذرت

ترمیم

السلام وعلیکم! میری نظر آج اس زمرے پر پڑی ہے جس کا عنوان "متنازعہ" بلکہ "تذلیل" کے زمرے میں آتا ہے اور میرے خیال میں اس کا عنوان تبدیل ہونا چاہئے اور وہ بھی فورا۔ --Fkehar 05:41, 10 جنوری 2007 (UTC)


میں بھی آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 06:40, 10 جنوری 2007 (UTC)

علماء کل

ترمیم

آپ جیسے علماء صاحبان کے سامنے زبان کھولتے ہوۓ بھی ڈر لگتا ہے، مگر بس اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگر اس زمرے سے تذلیل محسوس ہوتی ہے تو مقصد پورا ہو رہا ہے۔ اس نام کا مقصد ہی تذلیل کرنا ہے۔ افراز

  • معاف کیجیۓ گا صاحبان علم، اوپر میں نے نام رکھنے کی وجہ بیان کی ہے میرا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ آپ کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کروں۔ حیدر صاحب پہلے ہی ناراض ہو کر چھوڑ چکے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ اب کوئی اور مجھ سے ناراض ہو اس لیۓ میں نے اب کسی بھی نام کو تبدیل کرنے نا کرنے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ میرا اس زمرے کے نام سے کوئی واسطہ نہیں آپ لوگ جو نام مناسب سمجھیں رکھ لیجیۓ۔ افراز

نا خوب

ترمیم

تھا جو ناخوب، بتدریج وہی خوب ہؤا ...... --Urdutext 23:27, 10 جنوری 2007 (UTC)

تعدیلی نام

ترمیم

میرے خیال سے اس زمرہ کو ایک تعدیلی نام کی اشد ضرورت ہے۔ میری تجویز اس سلسلہ میں ؀اسلام کے فرقے؀؀ ہے۔ مزید یہ کہ زمرہ کے شروع میں شعر اس زمرہ کے مضمون کو غیر تعدیلی بنا رہا ہے۔ --کامی 10:59, 30 جنوری 2007 (UTC)

اب جس کا جی چاہے روشنی حاصل کرے
ہــم نے تو جــلا کہ دل ســر عــام رکھ دیا

افراز

--Asif Rabani 20:00, 30 جنوری 2007 (UTC)== درخواست ==

میں آپ کے نظریہ کی قدر کرتا ہوں اور آپ کے نقطہ نظر کو سمجھ سکتا ہوں۔ مسٔلہ یہ ہے کہ ہمیں یہاں ایک تعدیلی نقطہ نظر قأم رکھنا ہے۔ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ مختصر الفاظ میں اپنی تجویز برأے تبدیلی نام یا اسکی مخالفت میں پیش کریں۔--کامی 12:13, 30 جنوری 2007 (UTC)

تبدیل ۔ تعدیلی نام کی اشد ضرورت ۔ تجویز ؀اسلام کے فرقے؀۔ --کامی 12:16, 30 جنوری 2007 (UTC)

میں کسی بھی رائے پر زور نہیں دینا چاہتا لیکن اتنا ضرور کہنا چاہوں گا کہ "اسلام کے فرقے" ٹھیک نہیں۔ یہ فرقے اسلام کے نہیں مسلمانوں کے ہیں۔ میں نے اوپر ایک رائے دی تھی، مسلم فرقے لیکن مجھے اس بھی بہتر رائے کی تلاش ہے۔
بر سبیل تذکرہ، کامی صاحب آپ کے پیغامات میں کچھ حروف ڈبوں کی شکل میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آپ معاونت:کلیدی تختہ میں ترمیم سے مدد لے سکتے ہیں۔ حیدر 16:23, 30 جنوری 2007 (UTC)
اسلام اور مسلمان دو چیزیں ہیں؟ کیا ایک کے بغیر دوسری مکمل ہو سکتی ہے؟ اسلامی مکتبہ فکر کیسا ہے؟ [1]سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 19:05, 30 جنوری 2007 (UTC)

شکریہ حیدر، میری تحریر شاؕئد copy/paste کی وجہ سے خراب ہوئی تھی۔ مجھے کسی اور نام پر کوئی اعتراض نہیں، سب کی رائے سے مظمون کا اصل نام تبدیل ہونا چاہیے۔ مسلمانوں کے فرقے ایک متبادل رائے ہے۔ سیف اللہ آپ نے جو نام تجویز کیا اسکی صحیح صورت اسلامی مکاتب فکر (جمع) ہے۔ --کامی 19:25, 30 جنوری 2007 (UTC)


سلام

"اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ بازی میں مت پڑو"۔

اسلام میں تفرقہ بازی کی گنجیائش نہیں ہے، اور اگر "اسلامی مکتبہ فکر" رکھا جاۓ تو وہ قرآن کی اس آیت کے منافی ہو گا۔ "مسلمان مکاتب فکر" درست رہے گا۔ اسلامی معاملات میں مداخلت پسند نہیں کرتا لیکن ایک بات دل میں آئی اس لیے لکھ دی، اگر کسی کی دل آزاری ہو تو معذرت۔

--Asif Rabani 20:00, 30 جنوری 2007 (UTC)

افراز صاحب نے ایک دفعه لکها تها که آگر اس نام یعنی مسلمانوں کی تفرقے بازیاں سے کسی کی دل آزاری هوتی هے تو مقصد پورا ہو رها هے ـ یعنی آگر بُرا لگ رها هے تو تفرقے بازی چهوڑ دو ـ مجهے ان کی یه بات اچهی لکي تهی اور دوسري آپنی مصرفیت کی وچه سے میں آپنی رائے نه دے سکا ـ اب جب میں نے آپ سب احباب کی آراء پڑهیں تو مجهے بهی احساس هوا که ہم انسائکلوپیڈیا لکھ رہے هیں نه که اخلاقیات ـ اردو صرف پاکستان اور مسلمانوں هی کی زبان نہیں ہے ـ ہمارے آپنے پاکستانی پهائیوں ميں مختلف مذاہب کے ماننے والے هیں ـ اس لیے عنوان ایسا هونا چاهيے که کسی کی دل آزاری بهی نه هو اور نفس مضمون کا عنوان کرتا هوا عنوان هو ـ اس لیے مکاتب فکر کیسا ہے ـ نه آپ مسلمان لکهیں اور نه اسلام ـ صرف مکاتب فکر ـ اور اگر کل کو کسی اور بات کے مکاتب فکر کا زمره بنانا پڑے تو اس کے نام کے ساتھ وغیره وغیره مکاتب فکر بنایا جا سکتا ہے مثلاَ فلسفه کے مکاتب فکر وغیره وغیره 21:27, 30 جنوری 2007 (UTC)خاورkhawar

صبح صادق مجھے مطلوب ہے کس سے مانگوں
تـم تـو بھـولے ہو چـراغوں سے بہـل جـاؤ گے

افراز

التوا

ترمیم

میری تجویز ہے کہ اس معاملہ پر بحث چھ ماہ کے لیے ملتوی کر دی جائے۔ --Urdutext 00:58, 31 جنوری 2007 (UTC)

  • السلام وعلیکم! میں تو اس سلسلے میں پہلے بھی بحث میں حصہ لے چکا ہوں اور میری رائے یہی ہے کہ بجائے زیادہ بحث میں پڑنے اور تبادلہ خیال کے صفحے کو مزید طویل کرنے کے جلد از جلد اس کا نام تبدیل کرکے "مکتبہ ہائے فکر" یا "مکتبۂ فکر" یا اسی سے ملتا جلتا کچھ رکھ لیا جائے جس میں اسلام کا ذکر بھی نہیں ہوگا اور دیگر مذاہب کے مکتبہ فکر بھی اس میں شامل کئے جاسکیں گے۔ میں اس سے زیادہ بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔ آگے آپ لوگوں کی مرضی! --Fkehar 04:46, 31 جنوری 2007 (UTC)

میرے خیال میں اردو ٹیکسٹ صاحب کی تجویز هی ٹهیک هے که اس بحث کو جھ ماه کے لیے ملتوی کر دیا جائے ـ ویسے بهی اس مجهے تو اس نام میں بهی کوئی خامی نہیں لگتی ـ اسلام میں تفرقے بازیاں هیں یه ایک حقیقت هے اور ہر فرقه اس کو مسلک کہتا هے ـ اس نام سے لوگوں کو احساس هو گا که جسکو مسلک کہا جا رها هے یه اصل میں تفرقه هے ـ اور تفرقے کو قرآن میں اللّه صاحب نے منع فرمایا هے ـ دیکهیں گوبهی کو گلاب کہنے سے اس میں خوشبو پیدا نهیں هو گی اور گلاب کو گوبهی کہنے سے اس کا سالن نہیں بن سکتا ـ اس طرح فرقے کو مسلک کہنے سے بهی اس میں سے تفرقه تو ختم نہیں هو گا ـ مکتبه فکر یا مکاتب فکر یا کوئی بهی نام دے لیں هوں کی تو یه مسلمانوں کی تفرقے بازیاں هی ناں جی ؟ کیوں نه ہم جو چیز جو ہے اس کو وهي نام دیں ؟ یا پهر اس بحث کو ملتوی کر دیں ؟

21:20, 31 جنوری 2007 (UTC)خاورkhawar

You have listed all of Muslims sects and 4 SUNNI MUSLAKS "" khud sakhta firqe"" that mean you are trying to judge most Muslims are wrong & ignorant. In my knowledge more than 95% Muslim belongs one of them. Why you guise not should be natural? or ad your new firqa name in list of ""khodsakhta firqe"" I don't understand what are difference between you and them. You also heat most of them in the name of secularism, xyz.....ism razahamid@hotmail.com

  • اس پیغام کو پڑھنے کے بعد دیگر ساتھی جو فیصلہ کرنا چاہیں کرلیں ، نام تبدیل کرنا چاہتے ہوں تو نام تبدیل کر لیجیۓ۔ --سمرقندی 02:10, 23 اکتوبر 2008 (UTC)
  • فی الحال کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔--Urdutext 11:44, 23 اکتوبر 2008 (UTC)
  • میرے خیال سے اس نام کو تبدیل کر دینا چاہئے۔ فرقہ بازیاں تو خود ساختہ ہی ہوتی ہیں۔ مگر بعض لوگ تو اسلام ہی کو خود ساختہ مذہب سمجھتے ہیں۔ اگر کوئی کہے کہ تمام مذاپب کا نام 'خود ساختہ مذاہب' رکھ دیں تو پھر کیا کریں گے ہم؟ ۔ میرے خیال سے مناسب ہوگا کہ نام تبدیل کیا جائے اور مضمون میں لکھا جائے کہ فرقے خود ساختہ ہیں۔--سید سلمان رضوی 15:41, 23 اکتوبر 2008 (UTC)

You have listed all of Muslims sects and 4 SUNNI MUSLAKS "" khud sakhta firqe"" that mean you are trying to judge most Muslims are wrong & ignorant. In my knowledge more than 95% Muslim belongs one of them. Why you guise not should be natural? or ad your new firqa name in list of ""khodsakhta firqe"" I don't understand what are difference between you and them. You also heat most of them in the name of secularism, xyz.....ism

I have decided to keep myself away from this matter but you are continuously provoking with out any logical or comprehensible explanation of your comments. What is wrong to give a name of khud-saakhta, as they are all self made. Are they not? You give me any reference from Quran for the existence of any of those names you people say as muslak or maktabahae-fikr and so on, and I promiss we will change the name of this category what ever you like. We do not want to involve the Urdu speakers in a relegious background on this free encyclopedia, but it is also a fact that more then 99% of the users of this Urdu wikipedia are from Islamic background, in this situation it is moderately sufficient and reasonable to respect the discretion of the majority of users, and logic says that this is an ideal and international criteria to observe the feelings of the humanity and not the practice in other sense (contrary to majority) that becomes minority here on Urdu wikipedia. So, we have to consider the Islamic view and Islamic culture, at least in the Islamic articles. If non-muslims say that Islam is also a khud-saakhta thing, then this is their right, we can explain them our concepts, if we have the ability to do so. But, it does not mean that we start making the amalgam of inter-religion concepts with intra-religion cocepts and start considering this matter in a non-muslim aspect as Salman sahib mentioned above. We should show the facts, and only the facts, on encyclopedia. And this is an undeniable fact, no matter how hard it is to engulf, that all the sects and subdivisions in Islam are khud-saakhta.

سمرقندی 13:13, 9 نومبر 2008 (UTC)

Then can you explain what is Islam, every hadith and tafseer books are written or narrated by those people whom you blame they follow a khutsakhta Mazhab. Remember Imam Bhukhari was shafai, shaikh Abdul Qadir was hambli, Imam Tahavi was Hanfi, Imam Ghazali was shafaii.... and so on...all these people were wrong then what is ISLAM? a

Without them how you can explain any things of Islam. If you try are you sure every one will accept your explanation? If allow everyone read understand and act on Quran and leave all those respected people then there will be hundreds more FIRQA. For your knowledge their is a FIRQ who said that? They don't believe on hadith for that reason. They are being called AHLE QURAN

In a debate both side can't be wrong. Better find correct side if you can't still you don't have right to call every one wrong

Last if they are Khudsakhta then why you have listed members of many of them as Muslim. Ottoman empire's all ruler were Hanfi but you have Listed them as Muslim ruler. Why? And so on may others... here is some idea to change some of you headings. exe. khudsakhta Muslim ruler, khudsakhta Muslim scientist, khudsakhta muslim History...If they were follower of a khudsakhta Mazhab then why you getting credit of their work for Islam or for Muslims razahamid@hotmail.com

  • قبلہ، پہلے تو وکیپیڈیا پر کھاتہ بنائیں۔ دوسرا اردو کلیدی تختہ سے دوستی کریں۔ جن مفکروں کا آپ نے حوالہ دیا ہے ان لوگوں نے کوئی فرقہ نہیں بنایا۔ علمی اختلاف ہر شعبہ میں ہو جاتا ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ فرقہ بازی وہ لوگ کرتے ہیں جو بغیر سمجھ بوجھ کے کسی عالم کے متعقد ہو جاتے ہیں۔ پھر اپنا مذہب حنفی، سلفی، وغیرہ بتاتے ہیں۔ ان بےسمجھ گروہوں کو "خود ساختہ" نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے؟--Urdutext 20:06, 15 نومبر 2008 (UTC)

فرقے

ترمیم

سب سے پہلے تو میں اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات کی تائید کروں گا که آپ اپنا کھاتا بنائیں یا کم از کم اردو الفاظ میں لکھیں دوسری بات یه ہے که خودساخته فرقے کے لفظ میں هی یه بات بنہاں ہے که یه اپنی مرضی پر چلننے والے تو جی ان کے مسلمان هونے میں تو کوئی اعتراض نہیں کیا جارها ان مسلمانوں کی تفرقه پرستی کی بات هو رهی هے مسلمان تو یه سب لوگ هیں مگر تفرقے میں پڑے هیں اس لیے کسی بھی مسلمان کے کارنامے کو ایک مسلمان کا کارنامه کہا جاسکتا ہے جسی کے حنفی هو جانے سے اس کا مسلمان هو نا هی کوئی بھی ریجیکٹ نہیں کر رها 21:58, 15 نومبر 2008 (UTC)خاورkhawar

sorry to reply in english

ترمیم
  • First of all, I am sorry to reply in English as you are using this language and I am not sure how good you are at Urdu and how much you can understand if I reply in Urdu. Then I want to asure you that we are not (we even have no need to do so) getting any credit of the work of Muslim scientists, we just described the facts because there is no WORLDLY RELIGIOUS DIVISIONS in the philosophy of science, God created the human and He provided human with BRAIN, so what ever the science is, is the thing of God, in other words, the science is just an aspect of God because He created the the science too, just like human or just like the universe, more simply, science is an aspect of the religion. What I want to say is that, as Khawar sahib sahib said too, in science we dont need to consider the sects of scientists, as they were (or are) florishing in a background of Islamic teachings so their God given skills and brains were all considered islamic. You want to write about the science in Christianity or science in Judaism etc, please do so, this is a free encyclopedia to cover all the facts in the universe. This is the reason why we use the name of Muslim scientists. How can we consider, which religion is true and which religion is fake? Science is purely the utilization of God given brain. The science (as it is not biased on religion) is the work of God, if it is done by a Jew, then becasue the scientist has a Jewish background, so we can categorize him or her a Jewish scientist.
  • The second thing I want to say that, member of sects are so much influenced by the religious terminology of various sects that they even have no awareness they are transforming the sects into the religion. You know how dangerous it is? Every sect takes that hadees of 72 sects, out of which only one should be true, for itself. In this way every sect member thinks think that only his/her sect is that true sect and all other are deviated. Every sect has become a religion itself, so devine teachings of the God have gone into the background and the teachings of the sects have come to the foreground.
  • You asked, what is Islam? this is very easy to know what is Islam and I do not understand why you asked that question. Islam is the religion of God, who revealed it to the mankind in His book Quran sent by His messenger Muhammad (pbh). I gave you the answer you asked, now I want to ask a question, Do you know which sect, out of the hadees's 72 sects is true one? If I want to follow Islam, should I follow the books (majmuaat alkalaam) written by the human scholars of different (or a perticular) sect(s) or should I follow the Quran?

--سمرقندی 04:47, 16 نومبر 2008 (UTC)

بے انصافی

ترمیم

اس مضمون کو فیصلہ طلب زمرے میں رکھنا تو بے انصافی ہی کے زمرے میں آۓ گا۔ دنیاوی اعتبار سے مکاتب فکر والی بات بھی مان لی جاۓ تو بھی اس سے خود ساختہ کہنا کیسے متنازع ہو سکتا ہے؟ اسلام کس نے اتارا ؟ اللہ نے یا علماء ، مجتہدوں اور اماموں نے؟؟ جب اتارنے والے نے کہہ دیا کہ اسلام میں تفرقے نہیں ہیں تو ایک غیر مسلم بلکہ لامذہب بھی اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کرے گا کہ اسلام کے نزول کے بعد (خواہ کوئی اس کو سچا مذہب سمجھے یا نا سمجھے) اور قرآن کے نزول کے بعد اس میں انسانی تفکرات سے جو متعدد مکتبہ فکر بنے ان کو ہی فرقے کہا جاتا ہے۔ اور چونکہ یہ اصل اسلام میں نہیں تھے لہذا ان کو خود ساختہ نہیں لکھا جاۓ گا تو یہ دائرہ المعارف پر سچ کو چھپانے کے مترادف نہیں ہوگا؟؟ اگر اسلام کے فرقے لکھیں گے تو غیر مسلم (اور عام تاثر) یہی ہوگا کہ اسلام میں فرقے ابتداء سے ہی ہیں، جو کہ نہیں تھے ، بلکہ خود بناۓ گۓ، یا یوں بھی کہہ لیں کہ حالات کے تحت بنتے چلے گۓ تو بھی جناب ان کو خود ساختہ فرقے لکھنا ہی encyclopedia پر سچ لکھنے کا حق ادا کرے گا۔ --سمرقندی 11:36, 5 فروری 2009 (UTC)

خود ساختہ فرقے یا اسلامی فرقے

ترمیم

منتظم سے گزارش ہے کہ خود ساختہ فرقے کو بدل کر اسلامی فرقے رکھیں الکاتب (تبادلۂ خیال) 08:38, 19 فروری 2013 (م ع و)

انگریزی ویکیپیڈیا کے مطابق اس زمرہ کا نام اسلامی فرقے بھی رکھا جا سکتا ہے تو یہ خودساحتہ لکھنے کی کیا ضرورت؟

واپس "اسلامی مکاتب فکر" پر